مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سے ڈاکٹر محمد یحییٰ جمیل کو نیو ٹیلینٹ ایوارڈ

سہ ماہی عالمی اُردو ادب کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ نے مبارکباد پیش کی
ادبی حلقوں میں خوشی کا اظہار
\"5216aa98-29e7-439d-b7ec-f5c364a35d56\"
امرائوتی،(اسٹاف رپورٹر)13/نومبر 2017 ءکو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے 2015،اور 2016کے تقسیم انعامات کی تقریب ممبئی کے یشونت راو چوہان پرتشٹھان میں منعقد ہوئی۔ جلسے کی صدارت عالیجناب ونود تاوڑے(وزیر براے اقلیتی ترقیات) نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر جناب ابو عاصم اعظمی اور دیگر وزراء موجود تھے۔ 2015ء کے لیے نیو ٹیلینٹ ایوارڈ ڈاکٹر محمد یحییٰ جمیل کو دیا گیا۔ نوجوان ادیب کو دیا جانے والامہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کا 25000روپئے کا یہ سب سے اہم انعام ہے۔محمد یحییٰ جمیل شریمتی کیشر بائی لاہوٹی مہاودیالیہ امراوتی میں اسوسی ایٹ پروفیسر اور صدر شعبہء فارسی ہیں۔ پچھلے سالوں میں انھوں نے فکشن تحقیق اور شاعری میں سنجیدہ پیش رفت کی ہے۔ ان کی اب تک سات کتابیں شایع ہوچکی ہیں۔ ان میں ان کے افسانوں کا مجموعہ \”لیمپ پوسٹ کی حکایت\” بطور خاص قابل ذکر ہے۔موصوف سہ ماہی عالمی اردو ادب کے عربی فارسی سیکشن کے نائب مدیر بھی ہیں۔ہم ڈاکٹر محمد یحییٰ جمیل کو ان کی اس کامیابی پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
\"465ca8dc-8386-420e-946c-bab04cdd7fc5\"

Leave a Comment