جموں،(اسٹاف رپورٹر)وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج دھرنے شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.urdudepartment.org کا افتتاح کیا۔جس پر اب اُردوکے طلباء اوراسکالروں کوشعبہ سے متعلق اہم معلومات کودستیاب رکھنے کے ساتھ ساتھ وہ ششماہی اُردوتحقیقی مجلہ ’’تسلسل ‘‘کوآن لائن کردیا گیا ہے۔ اب اس کے شمارے بھی بہ آسانی پی ڈی ایف فارمیٹ میں پڑھ سکیں گے۔ ’تسلسل ‘شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کاششماہی تحقیقی مجلہ ہے جو1998سے مسلسل شائع ہورہاہے اوراُردودنیامیں ایک منفردمقام رکھتاہے۔ویب سائٹ افتتاح کرنے کے موقع پر کہاکہ مستقبل میں شعبہ اُردوکاتحقیقی مجلہ ’’تسلسل ‘‘آن لائن ہوگااوراس کیلئے آن لائن مقالات جمع کرانے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی عالمی سطح کی بہترین یونیورسٹیوں میں استعمال ہونے والا OJS نظام لاگوکرے گا۔انہوں نے کہاکہ ویب سائٹ کامقصدطلباء اوران کے سرپرستوں کوشعبہ کی سرگرمیوں سے باخبررکھناہے۔پروفیسردھرنے شعبہ اُردوکے صدراورفیکلٹی ممبران کوویب سائٹ کی لانچنگ کیلئے مبارکبادپیش کی۔قبل ازیں پروفیسرشہاب عنایت ملک صدرشعبہ اُردونے ویب سائٹ کے بارے میں وائس چانسلر کوتفصیلی جانکاری دی ۔اس موقعہ پرشعبہ اُردوکے دیگرفیکلٹی ممبران بشمول ڈاکٹر محمدریاض احمد، ڈاکٹر چمن لال، ڈاکٹر فرحت شمیم،طارق حسین اورآئیڈوگرام ٹیکنالوجی سلوشنس پرائیویٹ لمٹیڈ کے راہل پنڈتا بھی موجودتھے۔