پروفیسرشہاب عنایت ملک جولائی میں یورپی ممالک کادورہ کریں گے

اُردومرکزلندن اورہیومن ویلفیئرجرمنی نے عالمی کانفرنسوںمیں شرکت کیلئے مدعوکیا

٭ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی خصوصی رپورٹ

\"\"
جموں//
اُردومرکزلندن اورہیومن ویلفیئرجرمنی نے صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک کوجرمنی،برطانیہ اورسپین میں مختلف کانفرنسوں،سیمیناروں ،مشاعروں ،سمپوزیم ودیگرقسم کی ادبی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔پروفیسرشہاب عیانت ملک 5جولائی سے 14 جولائی کے دوران مذکورہ ممالک کادورہ کریں گے ۔6اور7جولائی 2018کوپروفیسرشہاب عنایت ملک فرانک فورٹ میں گوئٹے اوراقبال (شاعری اورفلاسفی) موضوع پر کانفرنس میں حصہ لیں گے جبکہ 8جولائی کو موصوف گوئٹے میوزم اورگوئٹے یونیورسٹی فرینکورٹ کادورہ کریں گے،اس کے بعد9جولائی کو ہیڈل برگ میں ایک شعری پروگرام کے ایک اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد12اور13جولائی کو کورڈوباسپین میںشعری پروگرام کے ایک دیگراجلاس کی صدارت کریں گے۔ان پروگراموں کاانعقاد اُردومرکزلندن اور ہیومن ویلفیئرایسوسی ایشن جرمنی نے یورپ میں اُردوبولنے والے لوگوں کی ثقافتی اوراکیڈمک بہبودکے سلسلے میں کیاجارہاہے۔قابل ذکرہے کہ پروفیسرشہاب عنایت ملک ایک معروف ادیب ہیں اوراب تک دودرجن سے زائدکتابیں تصنیف کرچکے ہیں۔ موصوف ریاست جموں وکشمیرمیں اُردوکی ترقی کیلئے کافی متحرک ہیں اوراب تک متعددقومی اوربین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کرنے کے علاوہ ملکی سطح پرمنعقدہ سینکڑوں سیمیناروں کے اجلاسوں کی صدارت بھی کرچکے ہیں۔پروفیسرشہاب عنایت ملک بہترین منتظم کے طورپرجانے جاتے ہیںاورموصوف ملک کی مختلف ادبی وثقافتی تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہیں ۔فی الوقت پروفیسرشہاب عنایت ملک رساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کے صدر، ممبراُردوکونسل جے اینڈکے اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجز،ممبر جے اینڈکے اُردوکونسل برائے فروغ اُردوزبان، ممبر قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان نئی دہلی ،وزارت فروغ انسانی وسائل ، ممبر بورڈ آف سٹڈیزاِن اُردوپنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ، ممبربورڈ آف سٹڈیزاِن اُردوچندی گڑھ یونیورسٹی،ممبربورڈآف سٹڈیزاِن اُردوپنجاب یونیورسٹی پٹیالہ اورکشمیریونیورسٹی سرینگر ہیں۔پروفیسرشہاب عنایت ملک اُردوکے بے باک کالم نویس بھی ہیں اورآئے روز اُردواخبارات میں سیاسی وسماجی موضوعات پران کے مضامین چھپتے رہتے ہیں۔حال ہی میں پنجاب اُردویونیورسٹی مالیرکوٹلہ نے پروفیسرشہاب عنایت ملک کومحبِ اُردوایوارڈسے نوازا۔اس سے قبل پروفیسرشہاب عنایت ملک سال 2006 میں پگواش کانفرنس کے سلسلے میں پاکستان کادورہ بھی کرچکے ہیں۔

Leave a Comment