پروفیسرشہاب عنایت ملک حیات وادبی خدمات کے خصوصی گوشہ کا اجراء

\"DSC_4906\"
جموں(اسٹاف رپورٹر )وارانسی سے شائع ہونے والے ایک سہ ماہی ادبی مجلہ ’’تحریک ادب ‘‘کا خصوصی نمبرجوکہ پروفیسرشہاب عنایت ملک صدرشعبہ اُردجموں یونیورسٹی کی حیات وادبی خدمات کے علاوہ ریسرچ اسکالروں کے مقالات پرمشتمل ہے کااجراء یہاں شعبہ اُردوجموں ینویورسٹی کے پروفیسرگیان چندجین سیمی نارہال میں وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسر آرڈی شرماکے ہاتھوں ہوا۔ اس دوران تقریب کی صدارت پروفیسرمسعودسراج صدرشعبہ اُردومیسوریونیورسٹی میسورنے کی جبکہ تقریب کے مہمان ذی وقار پروفیسرصاحب علی صدرشعبہ اُردوممبئی یونیورسٹی ممبئی تھے۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرمانے کہاکہ پروفیسرشہاب عنایت ملک اُردودُنیااورملک کے معروف اُردوادیب ہیں اورانہوں نے شعبہ اُردومیں پے درپے ادبی تقریبات کاانعقادکے ذریعے کافی متحرک کررکھاہے۔ پروفیسرشرمانے کہاکہ جموں یونیورسٹی کواین اے اے سی کی جانب سے A+(اے پلس )گریڈ اور این آئی آرایف کی جانب سے ملکی سطحی پر63واں مقام حاصل ہونا پروفیسرشہاب عنایت ملک جیسے قابل فیکلٹی ممبران کی محنت کانتیجہ ہے۔انہوں نے پروفیسرشہاب عنایت ملک کوایک قابل منتظم قراردیا۔انہوں نے سہ ماہی مجلہ ’تحریکِ ادب ‘کے ایڈیٹرجاویدانورکوپروفیسرشہاب ملک کی خدمات پرخصوصی نمبرشائع کرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔پروفیسرصاحب علی نے انے خطاب میںپروفیسرشہاب عنایت ملک کوملک کاقدآورادیب قراردیا۔انہوں نے کہاکہ پروفیسرشہاب کی اب تک شائع ہوچکی 19کتابیں معیارہیں جن کی وجہ سے ان کاقداُردودنیامیں کافی بلندتصورکیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ پروفیسرشہاب نے اپنی کتابوں کے ذریعے ریاست جموں وکشمیرمیں اُردوکے فروغ کیلئے ناقابل فراموش کام انجام دیاہے اورشعبہ اُردوکومتحرک بناکراُردوطلباء واسکالروں کی شاندارطریقے سے رہنمائی کررہے ہیں۔پروفیسرمسعودسراج نے کہاکہ پروفیسرشہاب عنایت ملک ایک قابل ایڈمنسٹریٹر اوردِل کے صاف انسان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پروفیسرشہاب کی کتابیں مثلاً قرۃ العین حیدربحیثیت افسانہ نگار، گردشِ رنگ ِ چمن کاتنقیدی مطالعہ کافی اہمیت کی حامل ہیںاوراُردوکے فروغ کیلئے پروفیسرشہاب ملک کی خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریکِ ادب کاخصوصی نمبرپروفیسرشہاب کی اُردوکے فروغ کیلئے خدمات کابھرپوراحاطہ کرتاہے۔ڈاکٹرفرحت شمیم نے کہاکہ پروفیسرشہاب عنایت ملک نے شعبہ اُردوکوبلندیوں پرپہنچانے میں نمایاں رول اداکیاہے۔قبل ازیں ڈاکٹرعرفان عارف اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اُردوگورنمنٹ ایم اے ایم کالج نے تحریک ادب کے پروفیسرشہاب عنایت ملک کی خدمات کے حوالے سے شائع ہوئے خصوصی نمبرپرپرمغزمقالہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ پروفیسرشہاب عنایت ملک بھدرواہ میں پیداہواجسے چھوٹاکشمیرکہاجاتاہے۔ڈگری کالج بھدرواہ سے گریجویشن کرنے کے بعدایم اے ،ایم فل اورپی ایچ ڈی جموں یونیورسٹی سے کی ۔انہوں نے جاویدانورایڈیٹرتحریک ادب کاپروفیسرشہاب عنایت ملک کی خدما ت پرمبنی خصوصی نمبرشائع کرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔اس خصوصی نمبرمیں ناموراُردونقادوں مثلاً پروفیسربیگ احساس، پروفیسرعتیق اللہ،پروفیسرقدوس جاوید،پروفیسرمشتاق احمد، پروفیسرمجیدبیدار، ڈاکٹرشفق سوپوری، ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس وغیرہ کے پروفیسرشہاب عنایت ملک سے متعلق مضامین شامل ہیں۔پروفیسرشہاب عنا یت ملک نے جاویدانورایڈیٹرتحریکِ ادب کاان کی خدما ت پرخصوصی نمبرشائع کرنے کیلئے شکریہ اداکیاہے۔انہوں نے کہاکہ اُردوکوفروغ دینے کیلئے تندہی سے کام کیاہے اورہمیشہ کرتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں اُردوکامجاہدہوں اوراس زبان کے ساتھ ہونے والی ہرناانصافی کیخلاف آوازبلندکیے بغیرنہیں رہ سکتا۔انہوں نے وائس چانسلر پروفیسرآرڈی شرماکابھی سہ ماہی مجلہ تحریک ادب کااجراکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس دوران نظامت کے فرائض ڈاکٹر چمن لال نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرریاض احمدنے پیش کی۔

Leave a Comment