پروفیسرشہاب عنایت کا 21/ مارچ کو ممبئی یونیورسٹی میں توسیعی لیکچر

\"22228187_1562393697152849_4162642703953816341_n\"

جموں(اسٹاف رپورٹر)ممبئی یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسرشہاب عنایت ملک کودواہم موضوعات پر توسیعی لیکچردینے کیلئے مدعوکیاہے۔ پروفیسرشہاب عنایت ملک 21اور22 مارچ 2018کو’’اصول تحقیق اورسرسیدتحریک‘‘کے موضوع پرشعبہ اُردوممبئی یونیورسٹی کے طلباء واسکالرزکوپرمغزلیکچردیں گے جبکہ 27 اور 28مارچ کوبنارس ہندویونیورسٹی میں دوروزہ انٹرنیشنل سیمینارمیں شرکت کر یں گے اور’’جموں وکشمیرکی خواتین شاعرات کی شاعری میں احتجاج‘‘کے موضوع پر تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔20 کتب کے مصنف پروفیسرشہاب عنایت ملک جموں وکشمیرمیں تخلیق ہونے والے ادب پردسترس رکھتے ہیں ۔موصوف کے 200سے زائد تحقیقی مقالات ملک وریاست کے تحقیقی مجلوں میں شائع ہوچکے ہیں ۔اس کے علاوہ 10 بین الاقوامی اور 100کے قریب قومی سیمیناروں میں حصہ لے چکے ہیں۔پروفیسرشہاب عنایت ملک اُردوکے موقراخبارات میں متفرق موضوعات پر مضامین لکھنے کیلئے معروف کالم نویس کے طورپربھی جانے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ پروفیسرشہاب عنایت ملک یونیورسٹیوں کے اُردواساتذہ کی ملکی سطح کی سب سے بڑی تنظیم ’’آل انڈیایونیورسٹی اُردوٹیچرس آرگنائزیشن‘‘ کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔اس کے علاوہ ملکی سطح پراُردوزبان وادب کی ترقی کے لیے سرگرمیوں کے انعقادکیلئے شہرت رکھتے ہیں۔پروفیسرشہاب عنایت ملک فی الوقت ممبرقومی کونسل برائے فروغ اُردونئی دہلی،ممبر جنرل کونسل برائے اُردوزبان حکومت جموں وکشمیر ،ممبر جنرل کونسل اسٹیٹ اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجز ، مختلف یونیورسٹیوں بشمول جموں یونیورسٹی ، کشمیریونیورسٹی،پنجاب یونیورسٹی ، پٹیالہ،پنجاب یونیورسٹی،چندی گڑی اوریونیورسٹی آف فیصل آبادپاکستان کے بورڈ آف سٹڈیز اِن اُردوکے رُکن بھی ہیں۔ علاوہ ازیں پروفیسرموصوف اُردوزبان وادب کی ترویج کیلئے قائم مختلف تنظیموں کے بھی فعال رکن ہیں۔

Leave a Comment