پروفیسرڈاکٹر خواجہ اکرام یوروپ ممالک کے ادبی دورہ پر

\"\"

نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر)اردو کے نامور محقق اور ادیب ڈاکٹر سید تقی عابدی کی قیادت میں برطانیہ کے چھ مختلف شہروں میں اہل قلم :ادبی قافلہ یوروپ 2018 کے تحت 7 جولائی سے ۱۳ جولائی تک سیمینا ر اور مشاعرے کا انعقاد ہو رہاہے جس میں برطانیہ کی ادبی تنظیمیں اردو مرکز لندن، مسلم ہینڈس نوٹینگھم ،یورک شائر ادبی فورم بریڈ فورڈ،بزم ادب شیفلڈ، خزینۂ شعر وادب مانچیسٹر ،اقبال اکیڈمی بر مینگھم ،فیض کلچرل فاؤنڈیشن لندن میزبانی کے فرائض انجام دیں گی اور ان تنظیوں کے زیر اہتمام سیمینا ر اور مشاعرے کا انعقاد ہوگا ۔اس ادبی قافلے میں ہندستان سے شریک ہونے والے ادیبوں میں پروفیسرڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین ، پروفیسرڈاکٹر شہاب عنایت ملک جموں ، ڈاکٹر نصرت مہدی بھوپال، اور پاکستان سے پروفیسر محمد کامران، ڈاکٹر فاطمہ حسن ،محترمہ صائمہ کامران اور جرمنی سے محترم سید اقبال حیدر شریک ہوں گے جب کہ برطانیہ کے ادیبوں اور شاعروں میں عبد الرحمان عبد، شہزاد ارمان ، جاوید شیخ ، مہ جبیں غزل ، قیصر عباس ، ایوب اولیا، فرزانہ نیناں، نغمانا کنول، فاروق ساغر کے علاوہ برطانیہ کی نامور شخصیات شریک ہورہی ہیں ۔ اس ادبی قافلے کا مقصد یوروپ اور بر صغیر کے ادیبوں اور شاعرو ں کے درمیان ربط و اشتراک بھی ہے ۔ اس سے اردو زبان وادب اورعلمی اور ادبی سر گرمیوں کے فروغ کے نئے باب وا ہوں گے۔
\"\"

Leave a Comment