پروفیسر ڈاکٹرخلیل طوقارصدر شعبۂ اردو استنبول یونیورسٹی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

ستارہ پاکستان حاصل کرنے والے ترک رائٹرپروفیسر ڈاکٹرخلیل طوقارکےاعزازمیں سفیرِ پاکستان کا عشائیہ

ترکی، استنبول ( اسٹاف رپورٹر) سفیر پاکستان سہیل محمود نے کل اپنی رہائش گاہ پر استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار جنہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیازکے میڈل سے نوازہ گیا ہے کےاعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا۔
اس عشائیے میں بڑی تعداد میں ترکی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعلقات میں مذہب، ثقافت، ادب اور مشترکہ تاریخ کی کی طرح اہم عناصر کا ذکر کرتے ہوئے ان تعلقات کے وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہونے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ شاعر، مصنف اور تاریخ دان پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار کےکام اور خدمات کی بنا پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے عطا کیے جانے والے ستارہ پاکستان اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انہیں امید ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار آئندہ بھی دونوں ممالک کو ادبی اور لسانی لحاظ سے ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے اپنے تاثرات قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ سفیر پاکستان کی جانب سے ان کے اعزاز میں اس تقریب کا اہتمام کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میں صدر پاکستان نے ان کو ستارہ پاکستان سے نوازہ تھا۔
انہوں نے حکومتِ پاکستان اور سفیر پاکستان کی جانب سے عطا کیے جانے والے اس اعزاز پر سفیر پاکستان اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک پچاس سے زائد شاہکار تخلیق کرچکے ہیں اور مزید لکھنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 200 سو زائد مقالے مختلف جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔

\"\"

\"\"

\"\"ا

Leave a Comment