جموں(اسٹاف رپورٹر)جموں یونیورسٹی نے حالیہ کونسل میٹنگ میں یورپ کے نامورفزیشن اورکینسراسپیشلسٹ ڈاکٹرتقی عابدی کوشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں اعزازی پروفیسرتعینات کرنے کافیصلہ کیاہے۔کنیڈاسے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرتقی عابدی عالمی شہرت یافتہ فزیشن اورکینسرماہرہونے کے ساتھ اُردوزبان وادب کے بلندپایہ ادیب ہیں اوراب تک 60سے زائد کتب تصنیف کرچکے ہیں۔موصوف اُردوزبان وادب کی ترقی کیلئے مختلف ممالک کے دورکرتے رہتے ہیں۔ڈاکٹرعابدی دومرتبہ جموں یونیورسٹی کے شعبہ اُردومیںتوسیعی لیکچردے چکے ہیں ۔موصوف میرانیس ،مرزاغالب،فیض احمدفیض اورعلامہ اقبال کی شاعری پراتھارٹی رکھتے ہیں۔ان شعراء پرمتعددمعتبرکتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔متعدداُردوتنظیمیں بھی ڈاکٹرعابدی کواعزازات سے نوازاجاچکاہے۔ وہ ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں کابھی دورہ کرچکے ہیں۔ڈاکٹرعابدی نے وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرمااورصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک کاشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں اعزازی پروفیسرتعینات کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے ذمے عائد ذمہ داری کوبخوبی انجام دینے کیلئے حتی المقدورکوششں کروں گا۔