ڈاکٹرمحمدریحان بیسٹ اسسٹنٹ پروفیسرایوارڈ سے سرفراز

ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ
\"unnamed
نئی دہلی،28؍مارچ:آج ہوٹل اشوک میںورلڈ وائڈاچیورس کے زیراہتمام منعقد’ایشیاء ایجوکیشن سمٹ‘کے دوران ڈاکٹرمحمدریحان کو ’بیسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ٹرماٹولوجی ان نارتھ انڈیا‘اعزازسے نوازاگیا۔وہ معروف ماہر تعلیم اوربہار یونیورسٹی مظفرپور کے سابق وائس چانسلر پروفیسرشکیل احمدکے صاحب زادے ہیں۔انھیںمعروف شوٹراوراولمپئن ابھینوبندرااوربی پی برنوال کے ہاتھوںایوارڈ اورتوصیفی سند سے نوازاگیا۔اس موقع پر پورے ہندوستان میںتعلیم سے وابستہ ۷۱؍ادارے اورشخصیات کو ایوارڈ سے نوازاگیاجس میںبڑی تعداد میںپرائیوٹ یونیورسٹیز اورتعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔ڈاکٹرمحمدیحان کٹیہار میڈیکل کالج سے فارغ ہونے کے بعد صفدر جنگ ہاسپیٹل اورایمس میںاپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔اوروہ فی الحال نیوفرینڈس کالونی میںواقع سجان مہندرچیریٹیبل ہاسپیٹل سے وابستہ ہیںاور دہلی کے ایک میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسرکے طورپر بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ سماجی اورفلاحی کاموںسے بھی جڑے رہتے ہیںاورمسلمانوں کی فلاح و بہبودکے حوالے سے بھی جدوجہد کرتے ہیں۔ انھوںنے جنوبی دہلی کے کئی پسماندہ علاقوںمیںمیڈیکل کیمپ لگاکر غیرمستطیع مریضوںاور بیماروںکو علاج فراہم کیاہے اوروہ مستقبل میںبڑے پیمانے پر ضرورت مندوںکوطبی امدادبہم پہنچانے اوران کی خدمت کرنے کام کرنے کا عزم و جذبہ رکھتے ہیں۔

Leave a Comment