ڈاکٹرنورالامین کی مرتب کردہ کتاب’’بہت مشکل ہے شجاع ہونا‘‘کارفیع الشان اجراء

ناندیٹر میں منعقد تقریب میں ڈاکٹر سیّد تقی عابدی کینڈا،علامہ اعجاز فرخ ،پروفیسر رحمت یوسف زئی و ایم پی ہیمنت پاٹل کی شرکت
\"\"

ناندیٹر : (راست ) دُنیا کے چار سو پچاس ملین لوگ اُردو سمجھتے ہیں ۔اُردو اور ہندی یہ دو بہنیں ہیں بہنوں میں چشمک تو ہوسکتی ہے لیکن دشمنی نہیں ہندوستان کی مکمل تاریخ لکھی گئی ہے تو وہ اُردو ہے اُردو زبان انسانوں کو جوڑنے مثبت قدروں کو فروغ دینا اور جذبہ محبت کو پروان چڑھانے کا کام کرتی ہے اس طرح کے اظہار خیال عالمِ شہرت یافتہ محقق اور نقاد ، اور شاعر ڈاکٹر سیّد تقی عابدی کینڈا نے کیا ڈاکٹر سیّد تقی عابدی کے بدست ممتاز ادیب افسانہ نگار ڈاکٹر سیّد شجاعت علی پرنسپل اقراء تھیم کالج جلگاؤں کے فن اور شخصیت پر تحریر کردہ مضامین اور مقالات کا مجموعہ ’’ بہت مشکل ہے شجاع ہونا ‘‘ کا رسم اجراء عمل میں آیا ناندیٹر شہر کے ہوٹل اتیتھی میں منعقد تقریب میں علامہ اعجاز فرخ ، پروفیسر رحمت یوسف زئی ، ہنگولی کے رُکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل ، نریندر چوہان ، ڈاکٹر سیّدشجاعت علی ،محمد تقی اور مرتب ڈاکٹر نورالامین موجود تھے ۔ڈاکٹر تقی عابدی نے ڈاکٹر نورالامین کے اقدام کو عمدہ قرار دیا اور کہا یہ ایک شاگرد نے اپنے اُستادِ محترم پر تحریر مضامین کو یکجا کر کے انھیں کتابی شکل میں جمع کرنے کا عمدہ عمل کیا ہے ڈاکٹر نورالامین نے ڈاکٹر سیّد شجاعت پر لکھے مضامین کو ’’ بہت مشکل ہونا شجاع ہونا ‘‘کے عنوان سے شائع کرکے اپنے اُستاد سے اپنی محبت اور عقیدت کا بہترین ثبوت فراہم کیا ہے یہ اُستاد کے لئے اپنے شاگرد کی بہترین خراج ِ عقیدت ہے ۔ ڈاکٹر تقی عابدی نے اُستاد اور شاگرد دونوں کو مبارک باد دی اور اس عمل کی تلقید پر زور دیا ۔
اس اجرائی تقریب میں پروفیسر رحمت یوسف زئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نورالامین نے ۳۸ افراد سے اپنے اُستاد ڈاکٹر سیّد شجاعت علی پر مضمون لکھائے جو کسی عظیم کارنامے سے کم نہیں ہے چونکہ اس فہرست میں شامل دیگر ممالک کے قلمکار اُن پر اپنے اُستاد سے متعلق مقالے تیار کروانا کوئی آسان عمل نہیں ہے میں اس خراجِ تحسین کے لئے شاگردِ رشید ڈاکٹر نورالامین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ علامہ اعجاز فرخ نے بھی شاگردِ ڈاکٹر نورالامین اور اُستاد ڈاکٹر سیّد شجاعت علی کو مبارکباد اور دُعاؤں سے نوازا اس تقریب میں معروف افسانہ نگار نورالحسنین نے خوبصورت خاکہ ڈاکٹر سیّد شجاعت علی پر پیش کیا ۔اندازِ بیاں اور خاکے کی چاشنی نے محفل کو زعفران زار کردیا ۔
اس رسم اجرائی تقریب میں مدیر اعلیٰ ورق ِ تازہ محمد تقی ، ڈاکٹر سلیم محی الدین ، میر عنایت علی ، فیروز رشید ، ڈاکٹر ارشاد احمد ، گہوارہ ادب ناندیٹر اور فروغِ اُردو فورم کے تمام عہدیدار موجود تھے ۔ ڈاکٹر نورالامین کے شکریہ پر اس تقریب کا اختتام عملی میں آیا۔
\"\" \"\" \"\" \"\" \"\"

Leave a Comment