ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین کی کتاب \”مشاہدات\” منظر عام پر

٭محمد رکن الدین
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی

ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین سینٹر آف انڈین لینگویجز، اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی کی نئی کتاب \”مشاہدات۔مختلف ممالک کے سفر نامہ\” آن لائن دستیاب ہوگی ہے۔ آپ اسے آن لائن خرید کر پڑھ سکتے ہیں۔ آن لائن کتاب خریدنے کے لیے آپ کو 110 روپئے ادا کرنا ہونگا۔فہرست کتب اور مصنف کاتعارف پیش کیا جارہا ہے۔  

فہرست  

پاکستان کتنا دور کتنا دور

قسطنطنیہ کی حسین وادیاں

جاپان کا یادگار سفر

امریکہ نامہ

حافظ وسعدی کے ملک میں

یوروپ کے اسفار کی ناقابل فراموش یادیں

جنت نظیر جزیرہٴ موریشس

مصر سرزمین انبیاء واولیاء

یوروپ ادبی قافلہ

ہرات شہر اولیا

امام بخاری کے ملک میں چند روز

انتساب

دیار غیر میں اردو کی شمع روشن کرنے والوں

کے نام

مصنف کا مختصر تعارف

ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین سینٹر آف انڈین لینگویجز، اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی میں اردو کے پروفیسر ہیں ۔ اردو زبان و ادب کے خدما ت کے حوالے سے وہ بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں۔تقریباً ۲۳ کتابوں کے مصنف ہیں ۔ ان کی چند کتابوں کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ۔ان کی اکثر کتابیں ہندستان اور بیرون ممالک یونیورسٹیز میں شامل نصاب ہیں ۔ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کوان کی علمی و ادبی کارکردگی کے عوض کئی ملکی اور بین الاقوامی اعزازات و انعامات مل چکے ہیں ۔جن میں جاپان، ڈنمارک، جرمنی اور ترکی کے علاوہ ہندستان کے مختلف علمی وادبی اداروں کے نام شامل ہیں ۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین تین سال تک قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، وزرات برائے فروغ انسانی وسائل ،حکومت ہند میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے ۔ اپنے ڈائریکٹر شپ کے دوران انھوں نے قومی کونسل کی کارکردگیوں میں نئی اسکیموں کے نفاذ سے قابل قدر اضافہ کیا ۔ انہی کی مدت کار میں کونسل سے بچوں کا ماہنامہ ’’ بچوں کی دنیا‘‘ کا اجرا ہوا اور ’’ عالمی اردو کانفرنس ‘‘ کی بنیاد پڑی۔ انھوں نے اردو کو نئی ٹکنالوجی سے جوڑکر اردو کے فروغ کے امکانات کو وسیع کیا۔

اردو کے نئے امکانات کی تلاش میں و ہ مستقل سر گرم رہے ہیں اسی لیے کونسل کی مدت کار کے اختتام کے بعد بھی وہ اس سمت میں کام کرتے رہے ۔دنیا بھر میں موجود اردو سیکھنے والوں کے لیے انھوں نے چندبرس قبل آن لائن ارود لرنگ   (www.onlineurdulearning.com) کا پروگرام شروع کیاجسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین ورلڈ اردو ایسو سی ایشن کے چئیر مین ہیں جو ایک غیر سرکاری خود مختار ادارہ ہے ۔اس ادارے کا مقصد دنیا کےمختلف گوشوں میں موجود اردو کے اساتذہ /ادیبوں / شاعروں/ فکشن نگاروں/صحافیوں/ طلبہ وطالبات اور قلم کاروں سے رابطہ و اشتراک اور باہمی تعاون، نئی نسل کے ادیبوں اور قلمکارو ں کی حوصلہ افزائی،اردو تدریس کے فروغ کے لیے ممکنہ وسائل کی فراہمی کی کوشش،اردو کے مہجری ادیبوں کی کتابوں کی اشاعت،اردو کی نئی کتابوں پرتبصرے اور اس کی رسائی کے امکانات کی تلاش اور مہجری ادیبوں پر مبنی انسائیکلو پیڈیا کی تیاری ہے ۔

گذشتہ دو دہائیوں سے    www.khwajaekram.com ویب سائٹ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اس کے ذریعے دنیا بھر میں موجود اردو کے ادیبوں سے جڑے ہوئے ۔ انھوں نے دنیا کے ان ممالک کا سفر بھی کیا ہے جہاں جہاں اردو کی بستیاں موجود ہیں ۔پروفیسر خواجہ اکرام نے مہجری ادب پر خود بھی بہت کام کیا ہے اور اپنے کئی ریسرچ اسکالرس سے تحقیقی مقالے بھی لکھوائے ہیں ۔

Leave a Comment