ڈاکٹر سید تقی عابدی ،کناڈا کا ادبی دورہ ہندو پاکستان میں

مختلف جامعات میں ڈاکٹر سید تقی عابدی کناڈاکے توسیعی لیکچرس کا انعقاد کیا
\"17156168_1391620947571000_4986425052029932701_n[1]\"

نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر ) اُردو کی نئی بستیوں میں موجود معتبر اور مستند ناقد و محقق ڈاکٹر سید تقی عابدی کناڈا فروری ۲۰۱۷ء میں ہندو پاکستان کے مختلف دانش گاہوں میں شرکت کی۔ یہ شرکت خالص ادبی ہے۔ ہندو پاکستان کے متعدد دانش گاہوں نے ان سے علمی استفادہ کے لیے خصوصی توسیعی لیکچرس کا انعقاد کیا ۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
ڈاکٹر سید تقی عابدی کناڈا جشن ریختہ میں شرکت کے لیے ۱۸؍ فروری ۲۰۱۷ء کو دہلی پہنچے۔ ۱۹؍ فروری کو ریختہ کے ایوان خاص کے جلسے میں غالب ،حالی اور اردو کی نشاۃ ثانیہ پر پر مغز گفتگو کی۔ ۲۰؍ فروری کو گیارہ۔۱۱ ؍ بجے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ،نئی دہلی میں محمد رکن الدین صاحب کی کتاب ـ’’ ڈاکٹر سید تقی عابدی بحیثیت نقاد و محقق ‘‘ کی رسم رونمائی میں شرکت کی۔ ۲۰؍ فروری ۴؍ بجے شام جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بیدل دہلوی پر توسیعی لیکچر دیا۔
۲۱؍ فروری شام کو انٹی گریل یونیورسٹی ،لکھنؤ کے جلسے کو مخاطب کرکے عالمی مشاعرے میں شرکت کی۔ ۲۲؍ فروری سرگودھا یونیورسٹی سرگودھا میں فیض احمد فیض پر توسیعی لیکچر دیا۔ ۲۳؍ فروری کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے عالمی سیمینار میں فیض اور اقبال پر کلیدی خطبہ دیا۔ ۲۴؍ فروری کو نیشنل یونیورسٹی ،اسلام آباد میں ’’ جاوید نامہ ‘‘ اقبال پر توسیعی لیکچر دیا۔ ۲۵؍ فروری کو لاہور یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے ’’ غالب سے اقبال تک ‘‘ کے موضوع پر توسیعی خطبہ دیا۔
\"17155434_1391625800903848_538326581402137478_n[1]\"
\"16939242_1391618254237936_5409502059760761419_n[1]\"
\"17098507_1391621650904263_8431264769010416541_n[1]\"
\"17022288_1391628567570238_4204887441006513133_n[1]\"
\"16939274_1391617684237993_4465057655855450633_n[2]\"
\"17155292_1391675500898878_6152023748997304278_n[1]\"
\"17098695_1391676050898823_285482910122459563_n[1]\"
\"17022427_1391670894232672_1639921381729582111_n[1]\"
\"16997965_1391671400899288_2271736755803578788_n[1]\"
\"17156097_1391670720899356_9000000280931069206_n[1]\"
\"16995970_1391670134232748_5899084419551979051_n[2]\"
\"17103421_1391670280899400_5498664015027049493_n[1]\"

Leave a Comment