ڈاکٹر محمد احسن فاروقی کو باوقار عبدالکلام اکسلنس قومی ایوارڈ کی پیشکشی

یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے اعتراف خدمات۔کے روشیا کے ہاتھوں ایوارد یا گیا
\"22490057_522401831470109_3095168372095504761_n\"

نظام آباد(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر محمد احسن فاروقی پروفیسر و صدر شعبہ معالجات پی جی نظامیہ طبی کالج حیدرآباد کو یونانی طریقہ علاج کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف کے طور پر ادارہ’’ مدر فائونڈیشن ‘‘کی جانب سے بھارت رتن اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش کے ضمن میں رویندرا بھارتی حیدرآباد میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں قومی سطح کا اکسلنس ایوارڈ اور تہنیت سابق گورنر ٹامل ناڈو مسٹر کے روشیا کے ہاتھوں پیش کی گئی۔ اس تقریب میں دیگر ڈاکٹرز مسٹر اومیش چندرا‘ڈاکٹر شیام سندر اور ڈاکٹر ڈی کے ریڈی کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد احسن فاروقی یونانی طریقہ علاج خاص طور سے ریجمنٹل تھیراپی ( علاج بالتدبیر ) میں مہارت رکھتے ہیں۔ ہندوستان اور بیرون ملک وہ حجامہ اور فسد طریقہ علاج سے لاکھوں مریضوں کا کامیاب علاج کرچکے ہیں۔ حجامہ کے مختلف کیمپ ملک کے کئی شہروں میں منعقد کرچکے ہیں۔ یونانی ادویہ سازی پر حال ہی میں انہوں نے حیدرآباد میں کانفرنس منعقد کی تھی۔ ضیابطیس کے مریضوں کے ناکارہ پیر کو کارآمد بنانے کے خصوصی علاج میں بھی وہ مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کئی شاگردوں کو مختلف نسخہ جات یونانی کے طریقہ تیاری اور حجامہ میں مہارت سکھائی ہے۔ حجامہ پر وہ ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد احسن فاروقی آل انڈیا طبی کانگریس اکیڈیمک کے قومی صدر ہیں۔ انہیں باوقار قومی ایوارڈ کی پیشکشی پر ملک بھر میں موجود ان کے دوست احباب‘شاگردوں اورمریضوں اور افراد خاندان محمد ایوب فاروقی‘محمد اصغر فاروقی‘ محمد اظہر فاروقی‘ محمد انیس فاروقی اور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave a Comment