حیدرآباد؍ اکتوبر (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر محمد جنید ذاکر، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ ترجمہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن 2017-18 کے انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب قرار دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے صدر نشین پروفیسر محمد عبدالعظیم، صدر شعبہ مینجمنٹ کے آج جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔
ڈاکٹر محمد جنید ذاکر اس سے قبل 2011-12 ، 2012-13 اور 2016-17 میں بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ مانو ٹیچرس اسوسی ایشن (مانوٹا) کے دسویں انتخابات میں ڈاکٹر محمد جنید ذاکر، مسلسل دوسری مرتبہ اور تاحال چوتھی مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔ یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔
دیگر امیدواروں میں ڈاکٹر بونتو کوٹیا، اسسٹنٹ پروفیسر سی ایس اینڈ آئی ٹی، نائب صدر؛ ڈاکٹر ریحان ملک، اسسٹنٹ پروفیسر ڈی ڈی ای، جنرل سکریٹری؛ ڈاکٹر اے ناگیشور رائو، اسسٹنٹ پروفیسر اے سی ایس ایس ای آئی پی، جوائنٹ سکریٹری( آرگنائزنگ)؛ ڈاکٹر محمد مشاہد، اسوسی ایٹ پروفیسر شعبۂ تعلیم و تربیت، جوائنٹ سکریٹری (پبلسٹی) اور خازن کے عہدہ پر جناب محمد طاہر قریشی، اسسٹنٹ پروفیسر ایم سی جے بلا مقابلہ منتخب قرار دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے اراکین میں محترمہ ٹی۔ اروندھتی، اسسٹنٹ پروفیسر سی ایس اینڈ آئی ٹی؛ ڈاکٹر ایس عبدالطحہٰ، اسسٹنٹ پروفیسر اے سی ایس ایس ای آئی پی اور جناب شمس عمران، اسسٹنٹ پروفیسر ڈی ڈی ای، کے علاوہ جناب جمیل احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ، سی ایس اینڈ آئی ٹی شامل تھے۔