ڈاکٹر محمد قمر عالم سنبھل کو ’ڈاکٹر طاہر رزاقی‘ ایوارڈ برائے تحقیق سے نوازا گیا

\"IMG-20171021-WA0111\"

سنبھل(اسٹاف رپورٹر)سنبھل کی انجمن باغ ادب اور الائٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام سنبھل شہر کی کئی اہم ادبی شخصیتوں کو انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں معروف شاعر ’طاہر رزاقی ادبی ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔اس بزم کے روح رواںاور کنوینر سنبھل کے نہایت فعال استاد ڈاکٹر شفیق برکاتی نے تمام ایوارڈ یافتگان کا تعارف پیش کیا۔تقریب کے مہمانان گرامی میں سنبھل کے بزرگ استاد شاعر جناب سید اظہر حسین آہ سنبھلی(صدر)، جناب حاجی شکیل صاحب، جناب پروفیسر محمد حسین جعفری،جناب ڈاکٹر ثروت عثمانی شامل رہے۔ایوارڈ یافتگان میںپروفیسر عابد حسین حیدری،ڈاکٹر طارق قمر،ڈاکٹر فرقا سنبھلی،ڈاکٹرمنورتابش،ڈاکٹرمحمد شہزاد،ڈاکٹر محمدعبدالمعروف، ڈاکٹر محمد شاکر اور ڈاکٹر محمد قمر عالم کے علاوہ دیگر شعرا و ادبا کو اعزاز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر محمد قمر عالم کا تعلق سنبھل شہر سے ہے اور اس وقت آپ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ فارسی میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسرادبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔قمر عالم صاحب نے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ بھی سنبھل کے معروف فارسی ادیب میر حسین دوست سنبھلی کی فارسی تصنیف ’تشریح الحروف‘کی تصحیح و تنقیدی مطالعہ کے عنوان سے کیا تھا۔محمد قمر عالم کے اب تک تقریباً چالیس سے زیادہ مقالات مختلف میگزین میں شائع ہو چکے ہیں۔اسکے علاوہ آپکی چار کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔آپ تقریباً ۷۰ سے بھی زائد بین الاقوامی و اقوامی سیمینار میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کرچکے ہیں۔سنبھل شہر کی تاریخ و تہذیب و تمدن و ادبی حیثیت سے متعلق قمر عالم نے کئی اہم مقالے پیش کئے ہیں۔ آپ نے سنبھل شہر میں فارسی ادب، سنبھل کی تاریخ کے اہم فارسی مآخذ، سنبھل کے صوفیا کرام کا تعارف،صوفیائے سنبھل سے متعلق فارسی تذکروں کا تعارف جیسے اہم مقالات پیش کر کے سنبھل کی ادبی و تاریخی حیثیت کو لوگوں کے سامنے لا کراہم خدمات انجام دی ہیں۔ محمد قمر عالم کی ان تمام ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آ پ کو ’ڈاکٹر طاہر رزاقی ایوارڈ برائے تحقیق سے نوازا گیا۔
\"IMG-20171021-WA0097\"

Leave a Comment