ڈاکٹر محمد یامین انصاری کو پی ایچ ڈی ڈگری تفویض کئے جانے پر استقبالیہ تقریب

\"14718786_1110083475693938_5566979349170230056_n\"

نئی دہلی ،(اسٹاف رپورٹر) شعبہ اردو میرٹھ یونیورسٹی میرٹھ کی جانب سے حال ہی میں یامین انصاری کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔
ڈاکٹر محمد یامین انصاری صاحب کے اعزاز میں ان کو پی ایچ ایوارڈ ہونے پر اظہارِ مسرت اور جذباتِ تبریک و تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی ۔ ڈاکٹر محمد یامین انصاری کا تعلق مغربی اتر پردیش کے خوبصورت شہر بدایوں سے ہے جو اردو اب کی تاریخ کے صفحات پر روشن شعبہ ہائے زندگی کی مختلف اور قابل ذکر خوبیوں کا حامل ہے۔ اس سر زمین پر بہت سے ایسے ادباءو شعراءپیداہوئے جنہوں نے اپنے کارہائے نمایاں سے اس ادبی و پاکیزہ شہر کو سر بلندی عطا کی اور وہ آج بھی تاریخ کے اوراق پر ضو فشاں ہیں ۔حضرت امیر خسرو نے اسی شہر کے بارے میںکہاتھا:
زبس کہ مرقدِ اہلِ بصیرت چشمۂ نور است
بجائے سرمہ در دیدہ کشم خاکِ بداؤں را
ڈاکٹر یامین انصاری اسی شہرِ ادب میں جناب الحاج محمد ہارون انصار ی صاحب کے گھر 21 اگست 1974 کو پیدا ہوئے جو اتر پردیش میں سرکاری ملازم تھے انہوں نے بیٹے یامین انصاری کو بہتر سے بہتر تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش کی جو بار آور ثابت ہوئی ۔ رفتہ رفتہ تعلیم کے ابتدائی مراحل طے کرتے ہوئے انہوں نے ایم اے اور ایم فل مکمل کیا اور پھر پی ایچ ڈی کی ڈگری 2016 میں حاصل کی۔ موصوف کے پی ایچ ڈی مقالہ کا موضوع ”پنڈت رتن ناتھ سرشار کی ناول نگاری کا تجزیاتی مطالعہ“ تھا ۔ڈاکٹر آف فلاسفی کی یہ ڈگری میرٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے استاد جناب ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کے زیر ِ نگرانی پایۂ تکمیل تک پہنچی۔
آجکل ڈاکٹر یامین انصاری صحافت سے وابستہ ہیں۔انہوں نے صحافت کا آغاز ہفت روزہ نئی دنیا اور روزنامہ عوام سے کیا۔جناب ارشاد حسین فاروقی تنویر اور خاکسار اسرار رازی نے بھی ادارہ نئی دنیا اورروزنامہ عوام سے اپنی تقریبا آٹھ سالہ وابستگی کے دوران کئی مدیروں کے ساتھ ایڈیٹوریل میں کام کیا ان میں سے ایک مدیر ڈاکٹر یامین انصاری بھی ہیں جن کے ساتھ ہم نے ایک عرصے تک بڑے خوشگوار ماحول میں کام کیا ہے ۔ آج ہمیں ان کے ساتھ اس حوالے سے اپنے تعلق پر فخر کا احساس ہو رہا ہے۔ڈاکٹر یامین انصاری نے کئی اخبارات میں خدمات انجام دیںوہ ان دنوں اردو کے عوام پسند اخبار روزنامہ” انقلاب“ میں ریزیڈینٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
رہِ صحافت و علم و ادب میں گام بہ گام
رواں دواں ہیں بصد حوصلہ میاں یامین
دعائے حضرتِ ہاروں ہوئی ہے سایہ فگن
حصولِ ارتقا ہوگا بہ فیض رب ہے یقیں
اراکین صوفی حمید الدین فاروقی فاؤنڈیشن اور مرکزِ علم و دانش نئی دہلی جناب ڈاکٹر حافظ محمد یامین انصاری کو پی ایچ ایوارڈ ہونے پر جذباتِ تبریک و تحسین پیش کرتے ہیںاور ان کی روز افزوں ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔

Leave a Comment