ڈرامے کے فروغ کے لئے ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کو صفدر ہاشمی ایوارڈ سے نوازا گیا

\"IMG-20170321-WA0091\"
\"safdar
میرٹھ27؍ مارچ2017ء(اسٹاف رپورٹر ) بین الاقوامی اسٹیج ڈے اور در پن کلا کیندر ناٹیہ سنستھان(رجسٹرڈ) کے45؍ ویں یوم تاسیس کے مو قع پر ناٹیوتسو2017ء کا انعقاد، ڈی این پی جی کالج، میرٹھ کے شنکر آ ڈیٹوریم میں ہوا۔
اس مو قع پر میرٹھ میں ڈرا مے کے فرو غ کے لیے ڈا کٹر اسلم جمشید پوری، صدر شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یونیورسٹی ،میرٹھ کو’’ صفدر ہاشمی ایوارڈ‘‘ سے سر فراز کیا گیا۔ ایک شال، ایک نشان یا دگار اور سند کی شکل میں یہ ایوارڈ سابق ایم ایل اے اور وزیر محترم پر بھو دیال با لمیکی، در پن کلا کیندر کے سر پرست جناب ستیش شرما، ڈا ئریکٹر جناب ونود کمار بے چین اور دیگر نے عطا کی۔ واضح ہو کہ ڈا کٹر اسلم جمشید پوری نے گذشتہ دس بارہ برسوں میں میرٹھ میں ڈا را مے کے فروغ کے لیے کا فی کام کیا ہے۔ ان کی سر پرستی میں تقریباً دو درجن اہم ڈرا مے پیش کیے جا چکے ہیں۔ کئی ڈرا مہ فیسٹیول، نکڑ ناٹک اور ڈرا مے کے مقابلوں کا انعقاد کر کے ڈا کٹر اسلم نے میرٹھ میں ڈرا مے کے لیے فضا ہموار کر نے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گذشتہ تین برسوں سے یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن(UPTA) آپ کی سر پرستی میں کافی سر گرم عمل ہے۔
اس مو قع پر ٹی وی اور ریڈیو ڈرا مے کے فرو غ کے لیے جناب نیرج شرما( فلم اور ٹی وی ہدایت کار) کو شیلا بھاٹیہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ در پن کلا کیندر کا ڈرا ما’’ یہ بھی ایک سچ ہے‘‘،یو نا ئٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کا ڈرا ما’’ ایک تھا گدھا عرف الا داد‘‘ اور انڈین پی پیپلز تھیٹر ایسو سی ایشنIPTA کا مزاحیہ ڈرا مہ’’ کوئی تو ہے‘‘ اسٹیج کیے گئے۔ تینوں ڈرا موں نے نا ظرین کو با ندھے رکھا اور خوب داد و تحسین پائی۔اس مو قع پر ڈا کٹر اسلم جمشید پوری نے اپنے بیان میں کہا’’ ڈرا ما ہماری زندگی کا آئینہ ہو تا ہے۔ یہ صرف تفریح کا سامان نہیں بلکہ زندگی کی سچائیوں سے رو برو کرانے کا ذریعہ ہے۔‘‘
پروگرام میں ڈا کٹر الکا وششٹھ، انل شرما، بھا رت بھو شن شرما، سہیل احمد، مدیحہ اسلم ،سعید احمد سہارنپوری سمیت کثیر تعداد میں عما ئدین شہر اور طلبہ طا لبات نے شر کت کی۔

Leave a Comment