گری راج کالج اردو میڈیم طلبا کا اردو فیسٹیول میں شاندار مظاہرہ

تحریری‘تقریری اور کوئز مقابلوں میں اول انعامات‘ کالج پرنسپل اور صدر شعبہ اردو کی مبارک باد
\"20160224_170117\"

نظام آباد( 25فروری۔ ای میل) ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد کی اطلاع کے بموجب شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ اردو فیسٹیول میں گری راج کالج اردو میڈیم کے طلبا و طالبات نے شاندار مظاہرے پیش کئے اور تحریری ‘تقریری و ادبی کوئز مقابلوں میں ریاستی سطح پر اول انعامات حاصل کئے۔ تحریری مقابلے کا عنوان تلنگانہ میں اردو کے فروغ میں نوجوانوں کا کردار تھا۔ اس مقابلے میں شاکر خان بی کام سال دوم کے طالب علم نے اول انعام حاصل کیا۔ تقریری مقابلے کا عنوان ’’ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار‘‘ تھا۔ اس مقابلے میں توصیف خان رہبر بی کام سال دوم نے اول اور محمد حفیظ بی اے سال اول نے انعام دوم حاصل کیا۔ اسی طرح معراج بیگم‘ فرزانہ بانو‘فرزانہ بیگم‘شاکر خان اور توصیف خان کی ٹیم نے ادبی کوئز مقابلوں میں انعام اول حاصل کیا۔ جب کہ بیت بازی اور صرف ایک منٹ مقابلوں میں بھی کالج کے طلباء نے اچھا مظاہرہ پیش کیا۔ کامیاب طلبا و طالبات کو دوسرے دن قومی اردوسمینار کے بعد منعقدہ انعامی تقریب میں پروفیسر مظفر شہ میری صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ہاتھوں انعامات اور اسنادات کی تقسیم عمل میں آئی۔ گری راج کالج طلبا کے شاندار مظاہرے پر کالج پرنسپل ڈاکٹر وی راجندر پرساد اور صدر شعبہ اردو ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے کامیاب طلبا و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کالج کے دیگر طلبا بھی تعلیمی اور ذائد نصابی سرگرمیوں میں اسی طرح حصہ لیتے ہوئے کالج کا نام رونش کریں گے ۔ جب کہ حال ہی میں یواترنگم ریاستی مقابلوں میں کالج سے ریاستی سطح پر سرفہرست نشانات حاصل کرنے پر نو طلبا کو میرٹ ایوارڈ دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو بیسٹ لیکچرر ایوارڈ اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وی راجندر پرساد کو سرفہرست کالج کا ایوارڈ دیا گیا۔
\"20160224_170612\"
\"20160224_170433\"

Leave a Comment