یکم مئی 2017 سے شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں \’’’لرن اُردوسرٹیفکیٹ ‘‘کا آغاز ہونگا

\"urdu-1\"
جموں(اسٹاف رپورٹر)شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے زیراہتمام چھ مہینے کا ’’لرن اُردوسرٹیفکیٹ ‘‘ کورس کااگلابیچ یکم مئی 2017 سے شروع ہورہاہے ۔ یہ کورس شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے زیراہتمام گذشتہ ایک دہائی سے چلایاجارہاہے جس کے ذریعے اُردوسے نابلد ہزاروں طلباء اُردوسیکھ چکے ہیں۔ا ن خیالات کااظہار یہاں جاری پریس بیان میں صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اُردوریاست جموں وکشمیرکی سرکار ی زبان ہے اوریہ ابھی تک محکمہ مال ،پولیس اور عدلیہ میں رائج ہے جس کی وجہ سے پولیس، مال اور عدلیہ محکمہ جات سے منسلک ملازمین اُردوسیکھنے کیلئے کثیرتعدادمیں اس کورس میں داخلہ لے استفادہ حاصل کرتے آرہے ہیں۔ پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ ’’لر ن اُردوسرٹیفکیٹ‘‘ کورس کے آئندہ بیچ میں داخلے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2017 ہے جس کی فیس محض 6000روپے ہے۔انہوں نے کہاکہ شعبہ اُردومیں تجربہ کار اُستاد ریگولرکلاسز کے ذریعے اُردوسے نابلدطلباء کو اُردوسکھاتاہے ۔ چھ ماہ کاکورس کرنے کے بعد طلباء اُردولکھنے،پڑھنے اوربولنے میں مہارت حاصل کرلیتے ہیں۔ اختتام پر امتحان منعقدکیاجاتاہے جوطالب علم پاس ہوتے ہیں ان کواسنادعطاکیے جاتے ہیں۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے اُردوسے واقفیت نہ رکھنے والے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ چھ مہینے کے ’’لرن اُردو سرٹیفکیٹ ‘‘ میں داخلہ لے کر ریاست کی سرکاری زبان اُردوسیکھیں ۔

Leave a Comment