پروفیسرشہاب عنایت ملک ورلڈاُردوایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ نامزد

\"\"
جموں،(اسٹاف رپورٹر)جواہرلال نہرویونیورسٹی دہلی میں مجلس عاملہ کاایک اجلاس منعقدہوا جس میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک کوورلڈ اُردوایسوسی ایشن کاسرپرست اعلیٰ نامزدکیاگیا۔یہ اطلاع پروفیسرخواجہ اکرام الدین صدرورلڈاُردوایسوسی ایشن کی طرف سے ایک تحریری مکتوب کے ذریعے پروفیسرشہاب عنایت ملک کودی گئی ۔ورلڈاُردوایسوسی ایشن ایک عالمی شہرت یافتہ غیرسرکاری تنظیم ہے جوعالمی سطح پراُردوکے فروغ کےلئے کام کررہی ہے ۔ایسوسی ایشن اب تک دہلی، کلکتہ، مصرجیسے شہروں اورممالک میں مختلف عالمی کانفرنسوں کاانعقادکرچکی ہے ۔پروفیسرشہاب عنایت ملک ہندوستان اورریاست کی مختلف اُردوانجمنوں کے ساتھ منسلک ہیں ۔موصوف اب تک دودرجن کتابیں تصنیف کرنے کے ساتھ ساتھ شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں درجنوں عالمی اورقومی سطح کے سیمیناروں کاانعقادبھی کرچکے ہیں۔پروفیسرشہاب عنایت ملک ایک قابل منتظم ہیں اورڈائریکٹرکشتواڑکیمپس کے طورپرخدمات انجام دینے کے علاوہ شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے سرپرست کی حیثیت سے شاندارخدمات انجام دے رہے ہیں اورفی الوقت شعبہ اُردوکے سربراہ اورڈین فیکلٹی آف آرٹس ہیں۔موصوف کی کاوشوں کی وجہ سے شعبہ اُردوادبی سرگرمیوں کامرکزبن کراُبھراہے ۔ مختلف ادبی اورثقافتی تنظیموں کی طرف سے پروفیسرشہاب عنایت ملک کواُردوزبان وادب کے فروغ کےلئے متعدداعزازات سے نوازاجاچکاہے ۔موصوف پاکستان،مصر، لندن اورماریشس میں منعقدہ مختلف سیمیناروں اورکانفرنسوں میں شرکت کرکے تحقیقی مقالات بھی پیش کرچکے ہیں۔ 

Leave a Comment