اردو زبان کے فروغ کے لیے کونسل کی خدمات قابل ستائش ہیں: حسین دلوائی

شولا پور کتاب میلے میں کتابوں کی فروخت تسلی بخش ہے: محمد فیروز عالم

کتاب میلے کے تیسرے دن کتابوں کی فروخت بہتر ہوئی
\"Dr.

شولاپور (اسٹاف رپورٹر) سولا پور کتاب میلے میں کتابوں کی فروخت تسلی بخش ہے۔لوگ بڑی تعداد میں آرہے ہیں اور کتابیں لے رہے ہیں۔یہ باتیں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد فیروز عالم نے کہیں، انھوں نے مزید کہا کہ میلے میں نہ صرف یہ کہ معیاری کتابیں موجود ہیں بلکہ مختلف ادبی و ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جارہے ہیں جن سے سولا پور کے لوگ محظوظ ہورہے ہیں۔میلے کے تیسرے دن ممبر آف پارلیامنٹ(راجیہ سبھا) اور مہاراشٹر کے سابق وزیر حسین دلوائی نے بھی کتاب میلے کا جائزہ لیا اور یہاں مختلف اسٹالوں پر کافی وقت گذارا۔ انھوں نے قومی اردو کونسل کی اس پہل کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردو زبان و ادب کے فروغ لیے کونسل بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ کونسل کے اسٹال پر میلے کے انچارج اور کونسل کے ریسرچ آفیسر شاہنواز محمد خرم نے ان کا استقبال کیا اور انہیں کونسل کے رسالے اور اردو لرننگ کورس کا ایک سیٹ پیش کیا۔سولا پور میں منعقدہ اس کتاب میلے میں بزم غالب کی محنت بھی دکھائی دے رہی ہے۔ بزم غالب کی جانب سے بشیر پرواز، محمد آصف اقبال وغیرہ میلے کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
کتاب میلے کے تیسرے دن شائقین کتب کی اچھی خاصی تعداد میلے میں کتابیں خریدتی نظر آئی۔9 دنوں تک چلنے والے اس کتاب میلے میں ادب ،صحافت، تہذیب، ثقافت،تاریخ، جغرافیہ،سائنس،لغات جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ بچوں کے ادب کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔بچوں کی کتابوں والے اسٹال زیادہ توجہ کے مرکز ہیں۔مختلف اسکولوں کے اساتذہ میلے میں اپنے طالب علموں کے ساتھ کتاب میلے میں آرہے ہیں۔میلے میںخواتین سے متعلق موضوعات مثلاًمہندی، سلائی کڑھائی،کھانا پکانا جیسے عنوانات پر بھی کافی کتابیں موجود ہیں۔اسی طرح طب و صحت سے متعلق کتابیں بھی میلے میں دستیاب ہیں۔
میلے کے دوسرے دن شام میں جی ایم پٹیل کی ہدایت کاری میں مشہور زمانہ مزاحیہ شو ’’سلیمان خطیب: دکنی ادب کا انمول رتن‘‘ پیش کیا گیا۔سلیمان خطیب کی نظموں پر بنائے گئے اس ڈرامے کو دیکھنے کے لیے اہل سولا پور کی بڑی تعداد موجود تھی۔سلیمان خطیب کی نظموں کو بڑی خوبصورتی سے کرداروں کی مدد سے اسٹیج پر پیش کیا گیا۔اس شو میں تنویر بیجاپورے، یاسمین شیخ،رخسانہ شیلدار، آفرین شیخ،حمید بلول خاں کی اداکاری پر سولا پور کے ادب نوازوں نے خوب داد و تحسین سے نوازا۔پروگرام کے اختتام پر کونسل کے ذمے داران نے انھیں گلدستہ پیش کیا اور اتنے اچھے پروگرام کے لیے مبارکباد دی۔
\"Hussain \"Sulaiman \"kitabon

Leave a Comment