مختلف مقامات پر عالمی مشاعروں میں شرکت اور سامعین سے داد و تحسین سے سرفراز
٭ڈاکٹرمحمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ
ممبئی ،۱۷؍دسمبر: ماہِ نومبر میں امریکہ میں ہوئے عالمی مشاعروں کی ایک سیریز میں شرکت کے بعد عالمی شہرت یا فتہ شاعرہ محترمہ لتا حیاؔ ۱۰ دسمبر ۲۰۱۵ ء کوممبئی واپس پہنچ گئیں ۔وہ اِن مشاعروں میں شرکت کے لئے ۳ نومبر کو ممبئی سے واشنگٹن روانہ ہوئی تھیں ‘ اس دوران لتا حیا ؔ نے کلیوی لینڈ ‘ واشنگٹن ‘ سنسناٹی ‘ نیو یارک ‘ بر منگھم ‘ اٹلا نٹا ‘ شکا گو ‘ نیو جرسی اور لاس انجلیس میں منعقدہ عالمی مشاعروں میں شرکت کی ‘ کافی تعداد میں ادب نواز سامعین نے اِن مشاعروں میں شرکت کر محترمہ لتا حیاؔ کے کلام کی پزیرائی کی اور داد و تحسین سے نوازا۔ان کے ساتھ جناب جادید اختر صاحب، اے ایم تزاز صاحب ،محترمہ سیما غزل صاحبہ، محترمہ ثروت زہرہ صاحبہ ، وغیرہ شخصیات کو ان مشاعروں کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیاگیا تھا۔
اس کے علاوہ محترمہ لتا حیا ؔ نے امریکہ میں دوسری کئی ادبی تنظیموں کے پروگرامس اور پریس کانفرنس میں بھی شرکت فرمائی۔ادب نواز حضرات اور شاعری کے شائقین لوگوں سے لتا حیا ؔ کو کافی محبتیںملیں اس کے لئے انہوںنے اُن تمام کا شکریہ ادا کیا ہے۔