ترتیب و تدوین
٭ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ
صدر شعبہ اُردو
جی۔ ایس۔ سائنس ،آرٹس، اینڈ کامرس کالج، کھام گائوں
ضلع بلڈانہ ،مہاراشٹر انڈیا ۔
مدیر اعلیٰ سہ ماہی عالمی اُردو ادب ، سہ ماہی اسکالرز امپیکٹ ۔
موبائل نمبر۔919422926544 +
Email:- ragibdeshmukh.journalist@gmail.com
ragibdeshmukh@yahoo.co.in
https://www.facebook.com/drragibdeshmukh?ref=bookmarks
کراچی ،پاکستان (اسٹاف رپورٹر )شعبۂ اردوجامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام سہ روزہ (۱۶،۱۷،۱۸؍اکتوبر۲۰۱۷ء) دوسوسالہ یادگاری بین الاقوامی کانفرنس ، ادب،تاریخ اورثقافت :جنوب ایشیائی تناظر اورسرسیّد احمدخان کا افتتاحی اجلا س ۱۶؍اکتوبر ۲۰۱۷ء کو آرٹس آڈیٹوریم ،جامعہ کراچی میں منعقدہوا۔افتتاحی اجلاس کی صدارت شیخ الجامعہ جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹرمحمداجمل خان نے کی نیز مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے سابق شیخ الجامعہ ،جامعہ کراچی اورموجودہ شیخ الجامعہ ضیاء الدین یونیورسٹی ،کراچی ،معروف شاعرونقادودانشور پروفیسرڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی اورشیخ الجامعہ شہید بے نظیربھٹو یونیورسٹی کراچی پروفیسرڈاکٹر اختربلوچ نے شرکت فرمائی۔