ڈاکٹر رفیق الاسلام نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر (کیمپس) میں بطور صدر شعبہ اُردوکا عہدہ سنبھال لیا

سہ ماہی عالمی اُردو ادب کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ نے مبارکباد پیش کی

\"22752451_1161744057303034_838956456_n\"

بہاول نگر (اسٹاف رپورٹر) معروف محقق،نقاد اور ادیب ڈاکٹر رفیق الاسلام نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر (کیمپس) میں بطور صدر شعبہ اُردوعہدہ سنبھال لیا۔ڈاکٹر رفیق الاسلام نے بہت کم وقت میں علمی و ادبی حلقوں میں اپنا مقام پیدا کیا ہے۔انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے \”اردو نثری داستانوں میں مابعدالطبیعیات\” کے عنوان سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی ہے۔اُن کی دو کتب \” تصریحات\” اور \”مابعد الطبیعیات\” منظر عام پر آچکی ہیں جب کہ مزید دو کتب مراحلِ طباعت سے گزر رہی ہیں۔ڈاکٹر رفیق الاسلام ادارہ تحقیقاتِ زبان و ادب کے سکریٹری جنرل اور پاکستانی زبانوں اور ادب کے تحقیقی جریدہ \” پرکھ\” کے مدیر عمومی بھی ہیں۔ گزشتہ روز چارج لینے کے بعد کیمپس پہنچنے پر طلبہ و طالبات کی طرف سے اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
سہ ماہی عالمی اردو ادب کے مدیر ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ نے بھی اپنے مشفق دوست اور معروف محقق اور ادیب ڈاکٹر رفیق الاسلام صاحب کو صدر شعبہ اردو منتخب کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔ اور انھیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
\"22834436_1161744050636368_1738011622_n\"

Leave a Comment