ترکی میں اردو زبان کے حوالے سے ہندستانی تہذیب کی ایک اہم شناخت ہے۔پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

\"12687982_10208453150114740_61401309257110976_n\"
دہلی ۔استنبول یونیورسٹی میں اردو کی استاد محترمہ آرزو سورین صاحبہ کا ہندستانی زبانوں کا م
رکز ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں استقبال کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ اکرام صاحب نے کہا کہ اردو اور ترکی کا رشتہ نہایت ہی اہم بنیادوں پر استوار ہے۔ ترکی میں اردو زبان کئی یونیورسٹیز میں پڑھائی جاتی ہے لیکن استنبول یونیورسٹی میں اردو کا شعبہ سب سے بڑا ہے۔ یہاں کے اساتذہ نے اردو زبان و ادب کے حوالے سے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں ۔ محترمہ آرزو سورین صاحبہ ترکی کی مشہور و معروف استنبول یونیورسٹی میں شعبہ ٔ اردو کی استاد ہیں ۔ انھوں نے استقبالیہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اردو زبان کی استاد ہیں اس لیے ہمیشہ ہندستان کا ذکر درس وتدریس میں رہا لیکن یہ پہلا اتفاق ہے کہ میں نے ہندستان کو اب دیکھا ہے ۔ ہندستان کے اپنے پہلے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھےہندستان بہت پسند ہے ۔ اس کم عرصے میں میں نے جتنا ہندستان دیکھا وہ میرے لیے ایک نیا انکشاف ہے ۔ ترکی میں اردو کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں بھی طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد ہے جو دلچسپی سے اردو کی تعلیم حاصل کر رہےہیں ۔ جے این یودیکھنے کا مجھے بڑا اشتیاق تھا اور آج یہاں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا۔ آرزو صاحبہ کے ساتھ ان کی دو رفیق کار بھی تھیں جن کا تعلق ترکی زبان و ادب سے تھا ۔اس اجلاس کے بعد طلبہ وطالبات سے انھوں نے ذاتی طور پر ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی ۔
\"12647044_10208453147914685_7166038569306679344_n\"
\"IMG_5686\"
\"IMG_5676\"
\"12592536_10208453149314720_5517460959365390667_n\"

Leave a Comment