توصیف ترنل ہانگ کانگ: ایک ہمہ گیر شخصیت

\"IMG-20170724-WA0046\"
٭حبیب گوہر
توصیف ترنل کیا منفرد نام ہے!یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ترنل کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟ ذریعہ معاش کیا ہے؟ بس اتنا پتا چلا ہے کہ اردو کا دیوانہ ہے تو ہم نے ان پر لکھنے کی ٹھان لی اور گوگل کو قبلہ کیا۔
توصیف ترنل جب انگریزی میں گوگل (امیج) ہوا تو ایک دنیا کھل گئی۔ ۔۔۔۔امرتاؤں کے پریم پتر، شہزادیوں کے انٹرویوز، سحر کاروں کی جادو بیانیاں، پرنٹاس کے تراشے! آنکھیں اس وقت پھٹ گئیں جب ترنل کی انگریزی شاعری سے چار ہوئیں
How’s your question
make me difficult to live
ہم ایسوں کے لیے اس کا اردو ترجمہ بھی دھنک رنگوں میں دستیاب ہے
آپ کیسا سوال کرتے ہیں
میرا جینا محال کرتے ہیں
گوگل ہونے والا صفحہ بتاتا ہے کہ توصیف ترنل ایک منشوری شخصیت ہیں۔ چیئرمین، کنوینر، موڈیریٹر، منتظم، ناظم، خادم، معاون، فاننسر، شاعر، لکھاری، مصلح، مبلغ، مرتب، ناشر۔۔۔۔۔ سو طرح سے ادب کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم نے اردو میں گوگل کیا تو پتا چلا کہ ترنل پرل ویلی کا نگینہ ہے۔ شوزیب کاشر کا برادرِ اکبر ہے۔ جون قبیلے سے تعلق ہے۔ وکھرا اسٹائل رکھتے ہیں۔ شاعروں کا نام منتخب کرنے کے لیے لاٹری سسٹم چلائے ہوئے ہیں۔ اسی سسٹم کے تحت اظہر فراغ تک کا انٹرویو کر چکے ہیں۔
گوگل بتاتا ہے کہ وٹس اپ، فیس بک اور ویب سائٹس پر چھائے ہوئے ہیں۔ دیس سے محبت کی آنچ انہیں آن لائن رکھتی ہے۔ جس میں ترنل نے تخلیقی خمیر کچھ ایسے گھولا ہے کہ دھنک رنگ بکھر گئے ہیں۔ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے نام سے آن لائن سٹور چلاتے ہیں۔ ہم نے ونڈو شاپنگ کے بہانے تانک جھانک کی تو کافی شرمندگی ہوئی کہ دکان میں دل کے ٹکڑے لو دے رہے تھے۔ حساس طبیعت کے مالک ہیں۔ وطن کے حالات ان کا دل مضطرب اور آنکھیں نم رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ آشوب شدید ہو جائے تو چشم شعروں کی مالائیں پرونے لگتی ہے۔
روز اخبار پڑھ رہا ہوں پر
کوئی اچھی خبر نہیں آتی
جب سے پردیس آ گیا ہوں ماں
نیند بلکل ادھرنہیں آتی
چور بیٹھے ہیں لوٹنے مجھ کو
بجلی اب میرے گھر نہیں آتی
غم دوراں سے جو فرصت ملے تو غمِ پنہاں کی آبیاری کرتے ہیں۔ لہجے میں درد، حلاوت اور جدت نمایاں ہے۔
روز جیتا روز مرتا میں رہا
آپ کو دیکھا تو اچھا ہو گیا
کوئی رستہ کوئی منزل اب نہیں
اسقدر اجڑا کے صحرا ہو گیا
توصیف ترنل محبتوں کے متلاشی ہیں۔ محبت کو ایمان جانتے ہیں۔ اسی کے گیت گاتے ہیں۔ اسی کے پیام بر ہیں۔
کوئی آئے سیراب ہو جائے آ کر
محبت کی مجھ میں ندی موجزن ہے
محبت کرو اہلِ دل بس محبت
کہ نفرت کا رستہ بہت ہی کٹھن ہے
نہ کرپایا اُس کی محبت میں حاصل
یہی اک کسک ہے یہی اک چبھن ہے
نوائے جہاں میں وہی تو ہے ترنل
وہ ساون کےجوبن کی ٹھنڈی اگن ہے
جو رقم اخراجات سے بچ جاتی ہے اسے آن لائن ادب کی خدمت پر خرچ کر دیتے ہیں۔ مسلسل محنت سے خود کو بزمِ اردو کا حصہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ صلہ و ستائش سے بے نیاز ہیں۔۔۔۔! داد ملے نہ ملے سرشاری کم نہیں ہوتی۔۔۔۔!
پھرملے گا مجھے وہ کہیں نہ کہیں
میں جسے دیکھ کر دیکھتا رہ کیا
“وہ اکیلا ہر کسی کا ہو گیا”
یوں تو میں اندر سے تنہا ہو گیا
باغ سمجھے ہیں مرے دل کو صنم
گھومنے کا جیسے رستہ ہو گیا
توصیف کے ذوقِ شعر کا اندازہ ان کے محبوبِ نظر شوزیب کاشر سے لگایا جا سکتا ہے۔ ان کا آن لائن انتخاب مرتب کر چکے ہیں۔ طرحی و غیر طرحی اور صوتی و غیر صوتی مشاعرے کرواتے ہیں۔ مہ جبینوں کے ساتھ شامیں مناتے ہیں۔ ان کا نوید افزا تعارف کراتے ہیں۔ اعزاز نامے اور توصیف نامے جاری کرتے ہیں۔ بہترین غزلیات کا انتخاب چھاپتے ہیں۔ منتخب کلام ڈیزائن کرتے ہیں، ویڈیوز تیار کرتے ہیں۔ یہ خدمت سال ہا سال سے جاری ہے۔ایونٹس کی سنچری کب کی ہو چکی ہے۔ ڈبل سنچری کی رسکی رننگ سے بھی گریز نیں کرتے۔
توصیف ترنل کا ایک مشغلہ برقی کتابیں چھاپنا ہے۔ آج کل چشمِ آگہی وا کیے ہوئے ہیں۔ شہ پارے چنتے رہتے ہیں۔ نظرِ بد سے بچنے کے لیے فقیر کا ایک مضمون نما ۔۔۔۔ ”آزاد پتن” بھی شامل کر لیا ہے۔ یہ الفاظ اسی احسان کی توصیف میں ہیں۔ ہل جزاء الاحسان الا الاحسان !
ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے بانی وچیرمین توصیف ترنل ہانگ کانگ میں رہتے ہوئے بھی اپنے وطن کی مٹی سے جڑے ہوئے ہیں اور ان رشتوں کے تقدس کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں توصیف ترنل صاحب کی مثبت سوچ کا ہی استعارہ ہے کہ انھوں نے ہانگ کانگ میں رہتے ہوئے بھی بہت خوش اسلوبی سے یہ کام سر انجام دیئے ہوئے ہیں کہ دنیا بھر کے بہت سے شعراء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیے ہوئے ہیں آج کے سائنٹفیک دور میں جہاں ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ہے وہیں توصیف ترنل صاحب اپنے ادراے عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری گروپ کو اپنے منفرد اور بے مثال کارناموں کے باعث اپنی جگہ ادبی منظر نامے پر نمایاں کامیابی حاصل کیے ہوئے ہیں
ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری واٹس اپ گروپ دنیا میں نہایت منفرد اور اعلی کارکردگی کا حامل ہے ادراہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری گروپ اپنا منفرد مقام اور ادب کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائے ہوئے ہے جو کہ ادب کی خدمت میں دن رات مصروف ہے جس کے باعث دوسری زبانوں کے شعراء کو بھی ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اگر آج ادارہ عالمی بیسٹ پوئیٹری گروپ اپنی ترقی کی جانب رواں دواں ہے تو اس کا سارا کریڈیٹ توصیف ترنل صاحب کو ہی جاتا ہے
دعؔاعلی
روز اخبار پڑھ رہا ہوں پر
کوئی اچھی خبر نہیں آتی
پانی بھرنے جو آیا کرتی تھی
اب وہ لڑکی نظر نہیں آتی
سوچتا ہوں کہیں چلا جاؤں
بات ویزے پہ گرنہیں آتی
اب تو پردیس آ گیا ہوں پھر
نیندکیوں رات بھرنہیں آتی\”
جب سے پردیس آ گیا ہوں ماں
نیندبلکل ادھرنہیں آتی
چور بیٹھے ہیں لوٹنے مجھ کو
بجلی اب میرےگھر نہیں آتی
آپ کی یہ غزل مرصع ہے
داد کھل کرمگر نہیں آتی

توصیف ترنل
آپ کی یہ غزل مرصع ہے
داد کھل کر مگر نہیں آتی
بہترین شعر
آتا جاتا کچھ نہیں ہے ہاں اگر
بزمِ اردو کا تُو حصّہ ہو گیا
عمدہ شعر
محبت کرو اہلِ دل بس محبت
کہ نفرت کا رستہ بہت ہی کٹھن ہے
بہت ہی عمدہ شعر
روٹھ کر دفعتاً چلے جانا
وہ بھی کیسا کمال کرتے ہیں
واہ,,,,,واہ,,,,بہت خوب
بہترین غزلیات کے بہترین اشعار جدید لب ولہجہ میں عمدہ تراکیب اور خوش اسلوبی,مبارکباد,,,
محترم توصیف ترنل صاحب میں مکمل طور پر آپ کی تخلیقات پر بغور نظر دوڑائی تو مجھے محسوس ہوا کہ جدید اور منفرد لہجہ کا اسلوب بہت ہی عمدہ پایا,مجھے بےابتہا مسرت ہوئی کہ آپ نے عمدہ غزلیں کہی ہیں بہت خوب کیا کہنے منفرد کلام,,,اور بہت بہت بہت مبارکبادمحترم توصیف ترنل صاحب,,,,,امیرالدین امیر بیدرکرناٹک بھارت
توصیف ترنل صاحب واہ واہ.
پانی بھرنے جو آیا کرتی تھی.
اب وہ لڑکی نظر نہیں آتی….
غالب کی زمین میں آپ خوبصورت اور بالکل نیا شعر کہدیا ھے. جس کی جسقدر تعریف کی جائے کم ہے.
خادمِ اردو. انصاری لطیف شاھد. حریر پورہ. برہانپور.. ایم. پی. 450331. انڈیا

توصیف ترنل
شوخ چنچل لہجے کا منفرد شاعر
توصیف ترنل\”
کی شاعری میں زندگی کے ہر رنگ کی حقیقت نظر آتی ہے
محترم توصیف ترنل ابھرتے ہوۓ نوجوان شاعر ہیں
پانی بھرنے جو آیا کرتی تھی
اب وہ لڑکی نظر نہیں آتی
ویسے تو اردو ادب پہلے ہی میٹھا لہجہ رکھتا ہے مگر توصیف ترنل جیسے شاعر اس میں خوبصورت الفاظ کی چاشنی ڈال کر اسے اور بھی میٹھا کر دیتے ہیں
تو صیف ترنل
عجب ہے نزاکت غضب بانکپن ہے\”
محبت کے سورج کی پہلی کرن هے
اور پھر
وہ امبر کا چندا کلی وہ چمن کی
وہ شیریں سُخن ہے وہی گُلبدن ہے
وہ جو نوجوان شعرا کی ہر دل عزیز شخصیت کے طور پر پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں اس کی بنیادی وجہ ان کی ادب سے گہری دلچسپی اور ادب کے لئے دن رات انتھک محنت ہے
میں تو بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ توصیف ترنل اس دور میں سب سے زیادہ اور اچھی اردو ادب کی پہچان ہیں
اللہ ان کو ہمیشہ ادب سے وابستگی رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
خالد سروحی گکھڑ سٹی گوجرنوالہ پاکستان
توصیف ترنل\”
منفرد لب و لہجے کے جدید شاعر
ہیں شاعری خواب کا خوبصورت عکس, حقیقت کا دلنشیں نقش اور روح کا دلفریب رقص ہے..
ہر شاعر اپنے دور کا وہ آئینہ ہے جس میں ہمیں اپنے دکھ سکھ,کلفت الفت ,جیت اور مات کی شبیہہ نظر آتی ہے…
محترم توصیف ترنل کا شمار ایسے ہی خوبصورت شعرا میں ہوتا ہے جن کا ہر شعر پڑھنے والے کے دل میں اتر جاتا ہے.
غم جاناں سے لے کر غم دوراں تک کے موضوعات کو وہ اس قدر سادگی, روانی اور جدت سے بیان کرتے ہیں کہ پڑھنے والا محسور ہو جاتا ہے..
جیسے کہ:
پانی بھرنے جو آیا کرتی تھی
اب وہ لڑکی نظر نہیں آتی
غم جاناں\”
روز اخبار پڑھ رہا ہوں پر
کوئی اچھی خبر نہیں آتی
غم دوراں\”
اس طرح کے بہت سے دلکش اشعار اردو ادب میں ان کی ایک منفرد پہچان ہیں.
(ثمینہ ابڑو)

Leave a Comment