جے ان یو کے اردو طلبہ و طالبات ترکی کے دورے پر

\"13918800_10210079211285253_1009706748_o\"
نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی،سینٹر آف انڈین لینگویجز کے طلبہ و طالبات ایک مہینے کے لیےآج ترکی کے لیے روانہ ہورہے ہیں ۔ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کے توسط سے یہ گروپ ترکی کے دورے پر جارہا ہے ۔ دراصل ترکی میں حکومتی سطح پر لینگویج اور کلچر کے فروغ کے لیے ایک عالمی ادارہ ہے جو ریسرچ اور بین الملکی تعلقات کو فروغ دینے میں سر گرم ہےاس ادارے سے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کا کئی سطحوں پر معاہدہ ہواہے ۔ اس معاہدے کے تحت ترکی اور ہندستان کے مابین طلبہ و طالبات اوراساتذہ کی آمد ورفت کا سلسلہ قائم ہوگا اور آنے والے دنوں میں کئی پروگرام بھی تشکیل دئے جائیں گے۔اس دورے کے تمام اخراجات ترکی کی آرگنائزیشن کے ذمے ہے ۔ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کے طالب علموں میں محمد رکن الدین اس گروپ کے سربراہ ہوں گے ان کے علاوہ مہوش نور ، رحمت یونس، محمد امتیاز اور ثنا اللہ ہیں ۔ یہ سب اردد میں ریسرچ کے طالب علم ہیں اور خواجہ اکرام صاحب کی نگرانی میں تحقیقی کام کر رہے ہیں ۔
روانگی سے قبل پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین صاحب نے تما م طلبہ و طالبات کو اپنے گھر پر چائے کے لیے مدعو کیا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کی ترقیات کی دعا بھی کی اور ضروری ہدایات بھی دی۔

Leave a Comment