خطاطی ہماری ہندستانی تہذیب کی شناخت ہے ۔پروفیسرچنتا منی مہا پاترا

\"Press

جے این یو میں پہلی دفعہ اس طرح کا پروگرام کا انعقاد ایک تاریخی قدم ہے۔ پرو فیسر خواجہ اکرام الدین

نئی دہلی ،۱۸؍ مارچ ،(اسٹاف ر پورٹر) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سینٹر آف انٖڈین لینگویج کی جانب سے چل رہے خطاطی ورک شاپ آج نہایت کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ۔اس ورک شاپ کے ڈائرکٹر پرو فیسر خواجہ اکرام الدین نے اپنے خطاب میں خطاطی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کہ یہ دنیا کا قدیم ترین فن ہے اور ہماری تہذیب سے اس کا گہرا رشتہ ہے نیز اسے زندہ رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ساتھ ہی انسٹی ٹیوٹ آف انڈو پرشین اسٹڈیزکے ڈائریکٹرپروفیسر اختر حسین اور سینٹر آف انڈین لینگویج کے چیئر پرسن انور پاشا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون سے یہ پروگرام پایہ ٔ تکمیل کو پہنچا ۔سینٹر آف انڈین لینگویج کے چیئر پرسن پروفیسر انور پاشا نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطاطی کا تعلق خوب ْصورتی سے ہے اگر ہم کسی چیز کو خوب صورت اندا ز میں لکھ کر پیش کرتے ہیں تو اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے جس سے پڑھنے والے کو ایک قسم کا لطف ملتا ہے۔ڈاکٹر سید اختر حسین نے اپنی تقریر میں کہا کہ تخلیقیت انسان کو کئی دیگرنا آسودگیوں سے نجات دلاتی ہے ۔خوشی ہے کہ فارسی اور اردو کی مشترکہ وراثت کے تحفظ اور فروغ کے سمت میں یہ ہماری مشترکہ کوشش رنگ لائے گی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جے این یو کے پروفیسر اور ریکٹر چنتا منی مہا پاترا نے تمام طلبہ اور اساتذہ کا حوصلہ بڑھایااورکہا کہ انسا ن کو خدا نے تخلیقی ذہن دیا ہے جس سے وہ مختلف قسم کی چیزیں بناتا ہے اور اسے خو بصورتی سے سجاتا ہے جو ہمیں متاثر کرتی ہیںبنیادی طور پر خطاطی کا کام بھی یہی ہے ۔مزید انہوں نے کہا کہ طلبہ کو کامیا بی کے بارے میں کبھی نہیں سوچنا چاہیے بلکہ اپنے کا م پر دھیان دینا چاہیے کامیابی خود قدم چومے گی ۔واضح رہے کہ سینٹر آف انڈین لینگویج کی جانب سے اور انسٹی ٹیوٹ آف انڈو پرشین کے تعاون سے دو مہینہ پہلے اس ورک شاپ کا آغاز کیا گیا تھا جس کے لیے ملک کے ماہر خطاط جناب فخرالحسن کی خدمات حاصل کی گئی تھی جنہوں نے بڑی محنت و جانفشانی کے ساتھ طلبہ کو خطاطی سکھائی اور ان میں خطاطی کے تئیں بیداری پیدا کی۔اس اختتامی پروگرام میںپروفیسر چنتا منی مہا پاترا کے ہاتھوں ورکشاپ میں شریک طلبہ کو سرٹیفکٹ دیا گیا۔ڈاکٹر شفیع ایوب نے اس پروگرام کی نظامت کی اخیر میںپروگرام کے ارکین نے تمام مہمانوں،اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا شکریہ اد اکیا ۔اور یونیورسٹی سے گزراش کی کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد مستقبل میں کیا جاناچاہیے جس سے طلبہ و طالبات مزید استفادہ کر سکے۔
\"IMG_7170\"

Leave a Comment