درخشاں انجم محمد یوسف ضلعی مثالی معلم اعزاز سے سر فراز

\"12118792_1224206844271667_7568735551705460198_n\"

تصویر: – سابق وزیر جناب وسنت رائو جی پر کے اور لائنس کلب کے ممبران کی موجود گی میں سند، مومینٹو حاصل کرتے ہوئے درخشاں انجم ساتھ کے ان کے شوہر ڈاکٹر راضی خان دیکھے جاسکتے ہیں۔

کھام گائوں (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ) بین الاقوامی تنظیم لائنس کلب اور دھن ونتری چیری ٹیبل میڈیکل فاونڈیشن آف کھام گائوںکی جانب سے امسال بھی 5 ستمبر ( یوم اساتذہ ) کے موقع پر ضلعی آدرش شکشک اعزاز کا اعلان کیا گیا، اور 30 /ستمبر کو یہ پروگرام سابق ریاستی وزیر تعلیم جناب وسنت رائوپرکے کی موجودگی میں منعقد ہوا-پروگرام میں موجود سابق ایم ایل اے جناب رانا دلیپ کمار سانندا ، لاءنس کلب آف کھام گاؤں کے ممبران، ضلع سے آئے ہوئے اساتذہ اور شہر کی معزز شخصیات کی موجودگی میں معلمہ درخشاں انجم محمد یوسف شیخ کو جناب وسنت رائو پرکے کے ہاتھوں ضلعی مثالی معلم اعزاز سے نوازا گیا-
درخشاں انجم مقامی کھام گائوں کے سینئر صحافی اور ہفتہ روزہ اخبار بیرار نیوز کے چیف ایڈیٹرمحمد یوسف شیخ کی صاحبزادی اور ڈاکٹر راضی الرحمن خان کی بیگم ہے۔ درخشاں انجم کئی سالوں سے درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اسی خدمات کے اعتراف میں انھیںضلعی مثالی معلم اعزاز سے سر فراز کیا گیا۔ درخشاں انجم کو کئی اعزازت سے نوازا جا چکا ہے جس میں گولڈ میڈلس ، ضلعی ( Come, Pick & Speak) اعزاز، ضلعی نو رتن اعزاز ، پنچایت سمیتی کھام گاؤں کی جانب سے گن گورو آدرش شکشک اعزاز شامل ہیں- درخشاں انجم نے مذکورہ اعزاز حاصل کر کے اردو میڈیم اور اردو اساتذہ کا وقار بلند کیا ہے-درخشاںانجم کو ایورڈ ملنے پر دوست و احباب والدین اور شوہر نے مبارکباد پیش کی ۔

Leave a Comment