سائنس اورادب دونوں انسانی فلاح کے لیے ہیں؛شمیم حنفی

معروف دانشور شمیم حنفی کااردوسائنس بورڈ میں ادب اورسائنس کے موضوع پر لیکچر

\"25487406_1931782843740620_3282887460594924182_o\"
لاہور(اسٹاف رپورٹر) معروف ہندوستانی دانشور، ادیب ونقاد پروفیسر شمیم حنفی نے گزشتہ روز اردوسائنس بورڈ کا دورہ کیااورڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصرعباس نیّرسے ملاقات کی۔انھوں نے ادب اورسائنس کے موضوع پر لیکچردیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سعاد ت سعید،غلام حسین ساجد، فرح ضیا، ڈاکٹر نجیب جمال،ڈاکٹر ہارون عثمانی،قاضی جاوید،اورنگ زیب نیازی ،اشفاق ورک، غافرشہزاد، ڈاکٹر فرقان، شائستہ شریف، نیلم نسیم، عمارہ رشید، حسین مجروح، جنید رضااوردیگر بھی موجودتھے۔ شمیم حنفی نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سائنس، ادب اوردیگر سب علوم کا مرکز انسان ہے اوریہ انسان کی فلاح کے لیے ہی ہیں۔ ادب کسی قسم کی سرحدوں کا محتاج نہیں۔ادب کاتعلق کسی خاص قومیت سے نہیں ۔ انھوںنے کہا کہ آج کادورہ سپیشلائزیشن کا دورہے لیکن ہمیں بیک وقت تمام علوم میں مہارت حاصل کرنی چاہیے اوران سے استفادہ کرناچاہیے۔ شمیم حنفی نے کہا کہ سائنس نے جہاں انسانی ترقی میں اہم کرداراداکیاہے ،وہیں اس نے انسان کی تباہی کا سامان بھی پیداکیاہے۔ انسان خوداپنا دشمن بن چکاہے اورایک صارفی معاشرہ وجودمیں آچکاہے۔ اس سے قبل ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیّر نے اردوسائنس بورڈ پہنچنے پر شمیم حنفی کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شمیم حنفی نے تنقید، ڈرامے، شاعری اوربچوں کے ادب کے حوالے سے اہم کام کیاہے۔ ان کا تنقیدی نقطہ نظر کاسمیوپولٹین ہے۔
\"25531815_1931783873740517_8936772712463348703_o\" \"25446176_1931782900407281_3549498067880154965_n\" \"25398510_1931784033740501_5045217087436888840_o\" \"25531986_1931783643740540_782499028119549764_o\"

Leave a Comment