شریف اکیڈمی جرمنی کی پانچ سالہ رپورٹ

\"logo\"

2009
شریف اکیڈمی جرمنی کی بنیاد29 ؍مارچ 2009کو فرینکفرٹ جرمنی میں رکھی گئی
1۔(فرینکفرٹ ؍29مارچ 2009)شریف اکیڈمی جرمنی کا پہلا اجلاس فرینکفرٹ جرمنی میںمنعقد ہوا۔جس میں جرمنی کی چھ مختلف ادبی ،علمی اور ثقافتی تنظیموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔شفیق مراد نے اکیڈمی کے اغراض ومقاصد پیش کئے۔اور تنظیمی طریقہ کار کی وضاحت کی ۔فروغ علم و ادب کی تنظیم کے قیام پرشرکاء نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
2۔(ہائیڈل برگ ؍جرمنی)شریف اکیڈمی جرمنی کا ہائیڈل برگ یونیور سٹی میں پہلا باقاعدہ پروگرام منعقد ہوا۔معروف شاعر فرحت عباس شاہ مہمانِ خصوصی تھے ۔فرانس سے اسد رضوی نے شرکت کی ۔ فرحت عباس شاہ اور ڈاکٹرکمال الدین احمد کو ڈگری آف آنر دی گئی ۔جبکہ جرمنی میں مقیم نامور شاعر طاہر عدیم کو شیلے میموریل شیلڈ پیش کی گئی ۔
3۔(لاہور)شریف اکیڈمی کے ڈاٹر یکٹر بحرین اقبال طارق کے اعزاز میںادبی نشست، ا کیڈمی کی ڈاٹر یکٹر ز فوزیہ مغل اور غزالہ عالم نے انتظامات کئے۔
4۔(فرینکفرٹ )شریف اکیڈمی جر منی کے ڈائریکٹر زکا اجلاس ایگزیکٹوڈائریکٹر کمال الدین احمد اور ڈائر یکٹر فرانس سمن شاہ کی شمولیت۔اکیڈمی کے آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی ۔عندلیب صدیقی کو آسٹریلیا ؍میلبورن کا ڈائریکٹر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا
5۔(لاہور)الحمراء ادبی بیٹھک لاہورمیں شریف اکیڈمی جر منی کا پروگرام۔اکیڈمی کے زیراہتمام شائع ہونے والی پہلی کتاب\”دل لہو سے بھر گیا\”کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ ،شریف اکیڈمی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر فرحت عباس شاہ اور فوزیہ مغل نے پروگرام منظم کیا ۔چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کا پیغام پڑھ کے سنایا گیا۔
6۔(نوٹنگھمUK ) شفیق مراد کے اعزاز میں تقریب، برطانیہ کی معروف شاعرہ اور نثر نگارفرزانہ خان نیناں ڈائریکٹر مڈ لینڈنے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔
7۔(لندن)شفیق مراد کی لندن آمد پر معروف شاعر ،صحافی اور شریف اکیڈمی کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر امجد مرزا امجد کی رہائش گاہ پر ادبی نشست اور ماہرِاقبالیات محمد شریف بقاء کی خصوصی شرکت۔اکیڈمی کے اغراض و مقاصد پر گفتگو ہوئی۔
7-a۔(لندن)اردو ادب کی مایہ ناز شخصیت مظفراحمد مظفر نے ادبی نشست کا اہتمام کیا ۔محمود علی محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔شفیق مراد نے مظفراحمد مظفرکی اکیڈمی کے امور میں دلچسپی کے باعث انہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈیا برائے یو۔کے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔

2010
8۔(لاہور)شفیق مراد کو انکی علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں شہید ِ جمہوریت بے نظیر بھٹو ایوارڈ دیا گیا۔21جون2010کو پرل کانٹی نینٹل میں منعقد ہونے والے پروگرام میں وفاقی وزیر سیدّخورشیدشاہ کے دستِ مبارک سے یہ ایواڈر دیا گیا۔
9۔(ہائیڈل برگ ؍جرمنی)شریف اکیڈمی جرمنی کے تعاون سے جرمنی کے شہرہائیڈل برگ کی یورنیورسٹی میں اقبال سیمینار،کینیڈا سے ڈاکٹر تقی عابدی کی شرکت اور علامہ اقبال کی شاعری پر سیر حاصل گفتگو، شفیق مراد کا خطاب ،بعنوان ’’اقبال کا پیغام وقت کی اہم ضرورت‘‘
9-a۔(بارسلونہ؍سپین) ریڈیو پاک سلونہ کے زیر اہتمام اردو کانفرنس اور عالمی مشاعرہ میں شفیق مراد کی شرکت
10۔(قرطبہ ؍سپین )قرطبہ میں پہلی عالمی اردو کانفرنس شریف اکیڈمی جرمنی کے تعاون سے منعقد ہوئی ۔امریکہ،کینیڈا ،انڈیا اور یورپ کے ،مختلف ممالک سے اہلِ علم و دانش اور نقد و نظر کی شرکت۔
11۔(قرطبہ ؍سپین )شفیق مرادکی تجویز پر قرطبہ شہر کو ’’سپین کا شہر اقبال‘‘ قرار دیا گیا۔
شریف اکیڈمی جرمنی کے تعاون سے منعقد ہونے والی پہلی عالمی قرطبہ کا نفرنس میں، قرطبہ شہر اور مسجد قرطبہ کی تا ریخی اہمیت کے پیش نظر اور علامہ ا قبا ل کے اِن مقامات سے جذباتی لگاؤکی بناء پر شفیق مراد نے تجویز پیش کی کہ قرطبہ کو سپین کا ’’شہرِ اقبال ‘‘قرار دیا جائے ۔چنانچہ ایک قرار داد کے ذریعے قرطبہ شہر کو اسپن کا’’ شہرِ اقبال‘‘ قرار د یا گیا ۔
12۔(قرطبہ ؍سپین )۔شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹرز اور اہل قلم کی ٹیم کاشفیق مراد کی ہمراہی میں مسجد قرطبہ کا دورہ ۔شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹرز ،اہل قلم کی ٹیم اور مہمانوں کو مسجد قرطبہ کا دورہ کروایا گیا اور مسجد کی تاریخی اہمیت بیان کی گئی۔
13۔(غرناطہ ؍سپین)شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹرز اور اہل قلم کی ٹیم کا الحمراء غرناطہ کا دورہ ۔تاریخی محل الحمراء مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان پیش کرتاہے۔
14۔(انڈیا ؍بریلی)شفیق مراد کو انکی علمی ادبی خدمات کے اعتراف میں ’’ انٹلکچویل پیس ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا۔ آل انڈیا انٹلکچویل پیس اکیڈمی All India intellectual Peace Academy کی جانب سے یہ ایوارڈ بریلی ؍انڈیامیں منعقد ہونے والے سالانہ کنونشن کے موقع پر دیا گیا ۔شفیق مراد کی جانب سے یہ ایوارڈ مس فرح خان نے وصول کیا
15۔(کینیڈا) شفیق مراد کا کینیڈا کا دورہ ،تسلیم الہی زلفی کی جانب سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔شفیق مراد نے اکیڈمی کا پیغام پہنچایا ۔بعد ازاں مشاعرہ منعقد ہوا۔عبداللہ جاوید اور کینیڈا کے نامور شعراء کی شرکت
16۔(کینیڈا)تسلیم الہی زلفی کو شریف اکیڈمی کی جانب سے آنر آف فرینڈ شپ کی شیلڈ پیش کی گئی ۔تسلیم الہی زلفی نے شریف اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
17۔(کینیڈا)تسلیم الہی زلفی کی رہائش گاہ پر ادبی نشست ۔شریف اکیڈمی کی جانب سے شریف اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب پیش کی گئیں جبکہ زلفی صاحب نے اپنی کتابوں کامجموعہ ’’میری کتابیں ‘‘ شفیق مراد کو پیش کیا ۔
18۔(کینیڈا)اردو ٹی وی کینڈا پر شفیق مراد کا انٹر ویو ۔
ْ19(کینیڈا)نامور شاعراور محقق ڈاکٹر خالد سہیل نے شفیق مراد کے اعزازمیں عشائیہ دیا ۔انکے ہمراہ پرویز صلاح الدین اور دیگر دوستوں نے شرکت کی ۔
20۔(کینیڈا)کوکب میگ کے مدیران سے ملاقات ۔اکیڈمی کے تحت شائع ہونے والی کتب پیش کی گئیں
21۔کینیڈا)محقق،دانشور اور ماہراقبالیات ڈاکٹر تقی عابدی کی رہائش گاہ پر نشست،اقبالیات اور فیض فہمی پر تبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹر صاحب نے اپنی لائبریری میں موجود شاعری کے تین سو سالہ پرانے نسخے دکھائے ۔
22۔(لندن)اردو تحریک عالمی کے سالانہ سیمینارمیں شفیق مراد کی شرکت۔ اکیڈمی کا پیغام پہنچایا گیا ۔اوراکیڈمی کے تحت شائع ہونے والی فوزیہ مغل کی کتاب ’’بھرم‘‘پیش کی گئی ۔اردو کی نئی بستیوں کے عنوان سے مقالہ پیش کیا گیا ۔
23۔پاکستانی قونصلیٹ میں یوم پاکستان کے موقع پر قونصلیٹ جنرل جی ۔آر ملک کو اکیڈمی کی سالانہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ اور اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی مسعود تنہا کی کتاب ’’دل لہو سے بھر گیا‘‘ پیش کی گئی۔

2011
24۔(فرینکفرٹ)فیض احمد فیض کی صد سالہ جشنِ ولادت کے سلسلے میں ’’فیض احمد فیض کمیٹی برائے یورپ کا اعلان کیا گیا ۔
25۔(لندن)۔شفیق مراد کوفیض احمد فیض ایوارڈ دیا گیا۔ڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی ،نمائندہ APNAانٹرنیشنل لنڈن کے مطابق یورنیورسٹی آف لندن SOASاردو سوسائٹی اوراردو تحریک عالمی کی جانب سے شفیق مراد کو فیض احمد فیض ایوارڈ دیا گیا ۔15؍جولائی2011کو منعقد ہونے والے عالمی سیمینار میں شریف اکیڈمی جرمنی کے روحِ رواں ،فروغِ علم و ادب میں کوشاں نامور شاعر شفیق مراد کو فیض احمد فیض ایوارڈ دیا گیا ۔اردوتحریک عالمی کے بانی اور صدر ڈاکٹر عبدالغفا ر عزم نے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شفیق مراد اردو زبان اور اردو ادب کی ترقی کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں ہیں ۔
25-a۔معروف شاعرہ محترمہ ثمینہ گل کے شعری مجموعہ ’’آنچل کی اوٹ سے ‘‘کی تقریب رونمائی الحمرا ادبی بیٹھک میں منعقد ہوئی
26۔(لندن )اردو تحریک عالمی یو کے کی جانب سے شفیق مراد کے اعزاز میں مشاعرہ ۔صدارت شفیق مراد نے کی جبکہ مہمان خصوصی احسان سہگل تھے۔صدر تحریک ڈاکٹر عبدالغفار عزم نے انتظامات کئے ۔
26-a(جرمنی)۔اہل قلم کی جانب سے جرمنی کے شہر Ludwigshafenمیں ٹی وی اوپن چینل میں فیض احمد فیض پر پروگرام ترتیب دیا گیا ۔چنگاری فوروم کے دانیال رضا اور شفیق مراد نے فیض کے فن اور شخصیت پر گفتگو کی
27(فرینکفورٹ)یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قونصلیٹ جنرل کو شریف اکیڈمی کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور اکیڈمی کے زیراہتمام شائع ہونے والا فرزانہ فرحت کا مجموعہ کلام ’’خواب خواب زندگی ‘‘پیش کیا۔محترم جی ۔آر ملک قونصلر جنرل نے شریف اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔
28(کہوٹہ)شریف اکیڈمی کے زیر اہتمام کہوٹہ میں تقریب رونمائی، لندن میں مقیم نامور شاعرہ فرزانہ فرحت کے مجموعہ کلام ’’خواب خواب زندگی‘‘کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔مختلف احباب نے شاعرہ کے فن پر خیالات کا اظہار کیا ۔عبدالرحمن واصف ڈائریکٹر اکیڈمی نے انتظامات کئے ۔
29۔(کینیڈا)ادبی تنظیم سخنور کینیڈا کے زیر اہتمام تقریب ایوارڈ میں شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو کی شرکت۔ اکیڈمی کی جانب سے تسلیم الہی زلفی کو اُن کی پچاس سالہ خدمات کے اعتراف میں’’ لٹریری سکالر ایوارڈ‘‘ دیا گیا ۔ شفیق مُراد کا اس موقع پر روح پرور خطاب۔
30۔(کینیڈا)کینیڈاکے عالمی مشاعرے میں شرکت۔تسلیم الہی زلفی نے بین الاقوامی مشاعرہ منعقد کیا جس کی صدارت ڈاکٹر کیول دھیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی شفیق مراد تھے ۔
31ْ–تسلیم الہی زلفی نے شفیق مراد کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔اور اردو کی ترویج و اشاعت پر منصوبہ بندی کی گئی ۔
32۔(جرمنی)کینیڈا کے ادبی اسکالرتسلیم الہی زلفی کا دورہ جرمنی ۔شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹرز نے انہیں خوش آمدید کہا اور جرمنی کے شہر اقبال ہائیڈل برگ کی سیر کرائی اور علامہ اقبال کی رہائش گاہ کا دورہ کیا گیا۔اور انہیں وہ جگہ دکھائی گئی جہاں علامہ اقبال نے اپنی نظم ’’نیکر کے کنارے ‘‘لکھی۔جس کے جرمن ترجمہ کی سل وہاں لگی ہوئی ہے ۔
33۔(کویت )شفیق مراد کا دورہ کویت۔2011
کویت ائرپورٹ پر کویت کی مختلف ادبی اور ثقافتی تنظیموںکے سر براہان نے استقبال کیا ۔
34ْ-ظہیر مشاق نے شفیق مراد کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ادبی نشست کا اہتمام کیا۔ارشد نعیم ملک ،عبداللہ عباسی کاشف کمال ،افروز عالم اور دیگر دوستوں نے شرکت کی ۔
35۔انجمن فروغ اُردو ادب کے سربراہ عبداللہ عباسی نے باوقار اور پر شکوہ پروگرام کا انتظام کیا
36۔شفیق مراد کو انکی علمی ادبی خدمات کے اعتراف میں ’’فروغِ اردوادب ایوارڈ 2011سے نوازا گیا۔ انجمنِ فروغِ اردوادب کے مطابق جرمنی میں مقیم معروف شاعر،اردو زبان کی ترقی و ترویج اوراردو ادب کے فروغ میں کوشاں شریف اکیڈمی جرمنی کے بانی اور سربراہ شفیق مراد کو انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں فروغِ اردو ادب ایوارڈ2011سے نوازا گیا۔نومبر2011۔ کویت کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔یہ ایوارڈ سفیرِ پاکستان جناب افتخار عزیز کے دستِ مبارک سے پیش کیا گیا ۔اس موقع پر پختہ لب و لہجہ کے شاعر مسعود حسّاس نے منظوم خراج تحسین پیش کیا ۔اسکے بعد مشاعرہ منعقد ہوا۔
37۔افروز عالم، صدر ارباب فکر و فن کی جانب سے پروگرام تشکیل دیا ۔جس میں کویت کے اہل قلم احباب نے شرکت کی ۔شریف اکیڈمی کا پیغام پہنچایا گیا۔بعد میں مشاعرہ منعقد ہوا۔
37-a۔صدرارباب فکر و فن عبداللہ عباسی کو شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے آنر آف فرینڈ شپ کی شیلڈ دی گئی
38۔(کویت)شفیق مراد کاریڈیو کویت کا دورہ ۔عبداللہ عباسی نے دورہ کے انتظامات کئے۔ شفیق مُرادنے ریڈیو کویت کی اُردو سروس کے عالمی سطح پر متعارُف کرانے کی طرف توجہ دلائی
39۔کویت میں مقیم نامور شاعرہ محترمہ مسرت جبین زیبا سے شفیق مراد کی ملاقات
40ْ۔معروف شاعرہ اور افسانہ نگار محترمہ شاہین رضوی سے ملاقات
41۔کویت کی سماجی اور ادب نواز شخصیت سائیں نواز نے شفیق مراد کے اعزاز میں کویت کے صحرامیں ایک مزرع پر پکنک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کویت میں مقیم پاکستانی فیمیلیز نے شرکت کی ۔
.42(لاہور)اکیڈمی ادبیات کے ڈائریکٹر سے شفیق مراد اور ولایت احمد فاروقی کی ملاقات اکیڈمی کے اغراض و مقاصد پرگفتگو ہوئی اور اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب پیش کی گئیں ۔
42-a(شیخوپورہ)حلقہ ارباب ذوق کی جانب سے شفیق مراد کے اعزاز میں مشاعرہ ۔شعراء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اکیڈمی کا پیغام پہنچایا گیا ۔تمام شرکاء کو اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب’’ خواب خواب زندگی‘‘ اور ’’پریتاں ‘‘پیش کی گئی ۔تمام شرکاء نے اکیڈمی کے کام کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
43۔(سیالکوٹ)سیالکوٹ پریس کلب میں شفیق مراد کے اعزاز میں مشاعرہ ،لندن سے فرزانہ فرحت ڈائریکٹر لندن کے علاوہ ڈائریکٹر پاکستان ولائت احمد فاروقی اور ٹیکنیکل ایڈ وائزر شریف اکیڈمی نگینہ صدف نے شرکت کی کویت میں مقیم سیالکوٹ کے ظہیر مشتاق نے انتظامات کئے ۔
44۔(سرگودھا)ڈاکٹرپروفیسر مقبول نثار نے شریف اکیڈمی کے وفد کا استقبالیہ ۔سرگودھا کی ادبی تنظیموں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔سرگودھا میں اکیڈمی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی ۔ڈاکٹر صاحب نے اپنی تصنیفات پیش کیں ۔
45۔ (سرگودھا)شریف اکیڈمی جرمنی ؍سرگودھاکے تحت سرگودھا میں شریف اکیڈمی کے وفد کا شاندار استقبال اور پروگرام۔ڈائریکٹر سرگودھا شریف اکیڈمی محترمہ ثمینہ گُل نے پروگرام ترتیب دیا ۔اور اکیڈمی کا تعارف کرایا ،مہمانوں کا استقبالیہ اورمشاعرے کا انعقادکیا۔شریف اکیڈمی کے وفد میںڈائریکٹر لندن فرزانہ فرحت ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی اور ڈائریکٹر کینیڈا منظور احمد شاد اور غلام مصطفے شامل تھے ۔سرگودھا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
46۔(سرگودھا)شفیق مراد اور فرزانہ فرحت کاپریس کلب میں شانداراستقبال اور پر وقار محفل ۔شفیق مراد نے کہا کہ فروغ علم و ادب تمام مسائل کا حل ہے۔ معاشرے کی تعمیر میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے ۔شریف اکیڈمی کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے لئے شریف اکیڈمی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔
47۔(لاہور)شاہین بھٹی کی کتاب’’ رنگِ زمانہ‘‘کی تقریب رونمائی۔نامور شاعر اور خوش اسلوب نثر نگار شاہین بھٹی کی شریف اکیڈمی کے تحت شائع ہونے والی کتا ب ’’ رنگِ زمانہ‘‘ کی تقریب ِ رونمائی اکیڈمی ادبیات لاہورمیں منعقد ہوئی۔شفیق مراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شریف اکیڈمی جرمنی کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی کُتب کو پوری دُنیا میں متعارف کروایا جائے گا۔
48۔(لاہور)نامور شاعرہ اور شمس میگ کی ایڈیٹرفرزانہ فرحت کے مجموعہ کلام’’خواب خواب زندگی‘‘ کی تقریب ِ رونمائی۔
صدارت ڈاکٹر شبیہہ الحسن نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی شائستہ پرویز ملک تھیں۔مقررین نے شاعرہ کے فن اور شخصیت پر اظہار خیال کیا ۔جبکہ شاہین بھٹی نے منظوم خراج تحسین پیش کیا۔فرزانہ فرحت کو ’’انمول لمحوں کی یادگار‘‘ شیلڈپیش کی گئی۔
48-a۔(لاہور)اکیڈمی کے ڈائریکٹرز کی ضیافت۔
48-b۔ڈاکٹر کوثر محمود،شریف اکیڈمی کا ممبر شپ فارم پر کر رہے ہیں
48-c۔ڈاکٹر نگینہ صدف ،شریف اکیڈمی کا فارم پر کر رہی ہیں
49۔شریف اکیڈمی جرمنی کا پہلا سالانہ عالمی کنوینشن پنجابی کامپلیکس لاہور میں منعقد ہوا
لندن سے اکیڈمی کی ڈائریکٹر فرزانہ فرحت کی خصوصی شرکت امریکہ سے فرحت پروین ،کویت سے ظہیر مشتاق اور پاکستان کے مختلف اضلاع سے اہل علم کی شرکت۔شریف اکیڈمی ایوارڈ۔ فیض احمد فیض ایوارڈ۔ حبیب جالب ایوارڈ۔ڈاکٹر شمس الحق طیب ایوارڈ اور طُلباء کومیڈل اور شیلڈز دی گئیں
49-aْ(لاہور)پہلے عالمی کنونشن کے موقع پر محترمہ ثمینہ گُل ڈائریکٹر شریف اکیڈمی طلباء کو اسناد وشیلڈ تقسیم کیں ۔
50۔(لاہور)غالب میمو ریل ٹر سٹ کے با نی و صدر تسلیم احمد تصور سے شفیق مراد کی ملا قات ،ٹرسٹ کا تعارف کریا گیا ۔شفیق مراد نے کہایو ر پ میںغالب میمو ریل ٹرسٹ اور غالب فہمی کے لئے شر یف اکیڈ می ہر ممکن تعاون کر ے گی
51۔(لاہور) لاہور دفتر کا رسمی افتتاح بدست بشری ملک صا حبہ کیا گیا
52۔(لاہور) بار کونسل کے وکلاء کی جانب سے شفیق مراد کے اعزاز میں پروگرام ۔شفیق مراد نے اپنے خطاب کہا کہ وکلاء کسی بھی ملک میں انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہیں علمی انقلاب کے لیے کوشاں ہوناچاہئے۔
53۔(لاہور) پنجابی ریڈیو کی ٹیم سے شریف اکیڈمی جرمنی کے وفد کی ملاقات ۔ریڈیو کاتعارف کرایا گیا ۔فرزانہ فرحت نے اپنی کتاب پیش کی ۔
54۔(لاہور)پنجابی کامپلکس کے کیفے ٹیریا میں ادبی نشست ۔سرگودھا سے ثمینہ گل ،شیخوپورہ سے نادرہ خیال ،رابعہ رحمن،ولائت احمد فاروقی،ڈاکٹر فاخرہ شجاع ،کرن شجاع،فرزانہ فرحت ،فوزیہ مغل ،منظور احمد شاد،تسنیم کوثر ،اکیڈمی ادبیات کے ڈائریکٹر ور دیگر ادبی شخصیات کی شمولیت ۔شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور اکیڈمی کے کام کو بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی۔
55۔(لاہور)پنجابی کامپلکس میں ڈاکٹر صغری صدف سے شریف اکیڈمی کے وفد کی ملاقات۔
56۔(لاہور ۔گورنر ہاوس)محترمہ بشری ملک مشیر گورنر پنجاب کے ساتھ شریف اکیڈمی کے وفد کی ملاقات ۔
57(لاہور)نامور شاعر ڈاکٹر کوثر محمود کی جانب سے شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ۔اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر کوثر محمود نے توصیفی کلمات سے نوازا ۔
58۔(لاہور۔گورنر ہاؤس)شریف اکیڈمی جرمنی کے وفد کی گورنرپنجاب محمد لطیف کھوسہ سے مُلاقات ۔ڈائریکٹر لندن فرزانہ فرحت ،ڈائریکٹر کینیڈا منظور احمد شاد اور ڈائریکٹر پاکستان ولائت احمد فاروقی وفد میں شامل تھے ۔اکیڈمی کے زیراہتمام شائع ہونے والی کتاب ‘‘خواب خواب زندگی ‘‘پیش کی گئی ۔گورنر پنجاب نے کہا شریف اکیڈمی کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔
59(لاہور)شاعرہ اور نثر نگارفرحت پروین کی طرف سے عشائیہ اور ادبی پروگرام۔امریکہ میں مقیم معروف نثر نگار اور شاعرہ محترمہ فرحت پروین نے شفیق مراد کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔انکے ہمراہ اکیڈمی کے ممبران کے علاوہ مقامی اہلِ علم و دانش نے شمولیت کی۔
60۔(لاہور)سماجی اور سیاسی شخصیت محترمہ بشری ملک مشیر گورنر پنجاب کی رہائش گاہ پر ملاقات ۔ولائت احمد فاروقی ڈائریکٹر پاکستان نے ملاقات کا انتظام کیا ۔اکیڈمی کے تعارف کے ساتھ انہیں اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب پیش کی گئیں ۔
61۔لاہور کی سماجی اور کاروباری شخصیت میاں الیاس صاحب نے شفیق مراد اور اکیڈمی کے ڈائریکٹرز کے اعزاز میں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا ۔میاں صاحب کو اکیڈمی کی کتابیں پیش کی گئیں ۔شاعر اور نثر نگار ممتاز راشد کو قطر کا ڈائریکٹر نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا
62۔(لاہور)شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹرز کا PTVکادورہ۔ڈائریکٹر جناب افتخار مجازسے ملاقات
63۔(گوجرانوالہ)شریف اکیڈمی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کا اجلاس شفیق مراد کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔جس میں فرزانہ فرحت ڈائریکٹر لندن ،ولائت احمد فاروقی ڈائریکٹر پاکستان اور منظور احمد شاد ڈائریکٹر کینیڈا کے علاوہ سماجی اور سیاسی رہنمامحترمہ نگینہ صدف نے شرکت کی ۔اس موقع پر نگینہ صدف کو اکیڈمی کا ٹیکنیکل ایڈوائزر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
64(راولپنڈی)شفیق مراد کے اعزاز میں حرف اکیڈمی کی جانب سے راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔کرنل(ر) مقبول حسین کی جانب سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔شریف اکیڈمی کا تعارف کرایا گیا بعد ازاں مشاعرہ منعقد ہوا ۔
65۔(لاہور) ۔کینیڈا میں مقیم نامور ادبی سماجی اور صحافتی شخصیت تسلیم الہی زُلفی کی فیض احمد فیض سے متعلق شائع ہونے والی کتاب ’’فیض احمد فیض بیروت میں‘‘ کی تقریب رونمائی ۔مقررین نے مصنف کے فن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
65-a ۔(لاہور)ثمینہ گُل ڈائریکٹر شریف اکیڈمی سرگودھا کو ڈگری آف آنرر دی گئی
66۔(لاہور) پہلے عالمی کنونشن کے موقع پر بورڈ کے میٹرک کے طلباء کو ڈاکٹرشمس الحق طیب ایوارڈدیا گیا۔یہ ایوارڈ محترمہ فرزانہ فرحت نے اپنے دستِ مبارک سے دیئے۔
67۔(لاہور)ڈاکٹر تقی عابدی کو شریف اکیڈمی کی جانب سے فیض احمد فیض ایوارڈ دیا گیا ۔
67-aْ۔(لاہور)ریسرچ سکالرڈائریکٹر راولپنڈی شریف اکیڈمی روبینہ نازلی کو شریف اکیڈمی کی جانب سے ڈگری آف آنر دی گئی
68ْ(لاہور)اکیڈمی کے پہلے کنونشن پرشعراء کو ’’حبیب جالب ایوارڈ‘‘ دیا گیا ۔
68-a۔ولایت احمد فاروقی ڈائریکٹر پاکستان کو شریف اکیڈمی کے پلیٹ فارم پر علم و ادب کے فروغ کے لیے کی جانے والی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ’’شریف اکیڈمی ایوارڈ ‘‘برائے بہترین کارکردگی سے نوازا گیا۔
68-b۔ محترمہ ثمینہ گل کو ڈگری آف انر دی گئی۔
68-c۔سلیم خالد ڈائریکٹر فنانس کو ڈگری آف انر دی گئی
69۔(پیرس)’’فیض سیمینار‘‘ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے انتظامات شریف اکیڈمی کی ڈائریکٹرسمن شاہ نے کیے ، لندن سے فرزانہ فرحت کی خصوصی شرکت،سمن شاہ کو شریف اکیڈمی کی جانب سے ڈگری آف آنر پیش کی گئی ۔اسکے بعد مشاعرہ منعقد ہوا۔پیرس کی سماجی ،علمی ادبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
69۔(پیرس)نامورشاعرہ اور شریف اکیڈمی کی ڈائریکٹر سمن شاہ کو ڈگری آف انر دی گئی
70۔(پیرس)کینیڈا میں مقیم فنون لطیفہ کے ماہر تسلیم الہی زُلفی کی کتاب ’’فیض احمد فیض بیروت میں ‘‘کی تقریب رونمائی پیرس میں منعقدہوئی ۔مصنف کے فن کو سراہتے ہوئے مقالہ جات پیش کیے گیے ۔
71۔(لندن)۔شریف اکیڈمی جرمنی کے تعاون سے اردو تحریک عالمی کے زیر اہتمام اُردو عالمی سیمنار2011بسلسلہ فیض احمد فیض منعقد ہوا۔جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے اہلِ قلم نے شرکت کی ۔
2012
72۔(لاہور)۔اکیڈمی کی بانی ممبر بشری حمید کی یاد میں پہلاسالانہ نعتیہ مشاعرہ الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں منعقد ہوا ۔صدارت خالد احمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی امانت علی چوہدری تھے
73۔معروف شاعر اور نثر نگار اور متعدد کتابوں کے مصنف علی شاہ کی کتاب ’’ونگ دا وین ‘‘ کی تقریب رونمائی الحمرا ادبی بیٹھک میں ہوئی ۔لندن سے تنویر اختر اور امریکہ سے فرحت پروین کی شرکت ۔ثمینہ گل سرگودھا سے تشریف لائیں ۔ولائت احمد فاروقی نے انتظامات کئے اور نظامت کے فرائض سر انجام دئے ۔
74۔(لندن)شریف اکیڈمی کے زیر اہتمام لندن میں فرزانہ فر حت کے مجمو عہ کلام ’’خواب َخواب زندگی‘‘ کی رسمِ اجراء ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر مظفر احمد مظفر نے انتظامات کئے،شفیق مراد کی شرکت، کینیڈاسے تسلیم الہیٰ زلفی اور جرمنی سے شکیل چغتائی تشریف لائے۔
75۔(لندن) شریف اکیڈمی جرمنی کے تعاون سے اردو تحریک عالمی کے زیرِ اہتما م عالمی سیمینار اور مشاعرہ لندن یورنیورسٹی میں منعقد ہوا ۔جس میں شفیق مراد کے علاوہ اکیڈمی کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی شریف اکیڈمی کی ڈائریکٹر سرگودھا کو انکی کتاب ’’آنچل کی اوٹ سے ‘‘پر ’’پروین شاکر ایوارڈ ‘‘دیاگیا جبکہ رابعہ رحمان کو انکی کتاب ’’سجدئے بے نیاز ‘‘ پر ’ ’قراہ العین ایوارڈ ‘‘اور ولایت احمد فاروقی کواردو ادب اور اردو زبان کی خدمات پر ’’ستارۂ اردو ایوارد ‘‘ دیا گیا گیا
75-a۔(لندن) معروف شاعر غالب ماجدی کی رہائش گاہ پر شفیق مراد کے اعزاز میں ادبی نشست ۔شکیل چغتائی ،ناظر فاروقی اور دیگر دوستوں کی خصوصی شرکت ۔شریف اکیڈمی کے تحت شائع ہونے والا ادبی جریدہ ’’شمس میگ ‘‘ پیش کیا گیا ۔
76۔(لندن)معروف شاعرہ اور نثر نگار رخسانہ رخشی کی جانب سے شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد ،اکیڈمی کے ڈائریکٹرز اور لندن سیمینار پر آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف پروگرام ۔اور مشاعرہ ۔ شفیق مراد نے اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب اور شمس میگ پیش کیا ۔
۔(برلن؍جرمنی )برلن میں معروف صحافی شکیل چغتائی نے بین الاقوامی اردو مر کز کا افتتاح اور عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا جس میں شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹرز کی شمولیت۔
اکیڈمی کی ڈائریکٹر لندن فرزانہ فرحت کی کتاب خواب خواب زندگی اور سیمیں برلاس کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی ۔
چیف ایگزیکٹو شفیق مراد ،ڈائریکٹرلندن فرازنہ فر حت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرمظفر احمد مظفر کی شرکت اور تعاون کی یقین دہانی
-77ْ(فرینکفرٹ) ۔ بین الاقوامی اردو مر کز کا افتتاح کے موقع پر فرینکفرٹ میں تقریب ِپذیرائی کتب منعقد ہوئی ۔تسلیم الہی زلفی کی کتاب’’ تنہا پرندنے کی اڑان‘‘ کی تقریب رونمائی کی گئی ۔شفیق مراد نے نظامت کے فرائخ سر انجام دئے ۔
78۔(لاہور)کینیڈا کے ادبی سکا لر تسلیم الہیٰ زلفی کے اعزاز میں اسقبالیہ مشاعرہ اور انکی کتاب’’یہ عشق بھی عجیب ہے‘‘ کی تقریب ِاجراء لاہور الحمرا میں منعقد ہوئی۔
79۔(لاہور)شریف اکیڈمی کی ڈائریکٹرفنانس یوکے محترمہ نگہت خان کا دورہ ٔپاکستا ن، ڈائریکٹرپاکستان ولایت احمد فاروقی ،ٹکنیکل ایڈوائزر نگینہ صدف اور ڈائریکٹرفنانس پاکستا ن سلیم خا لد شیخ کے ساتھ ملا قات اور اسقبالیہ ۔
80۔(لاہور)ناروے میں مقیم شاعرہ اور نثرنگار نبیلہ رفیق کے مجمو عہ کلام’’ یادوں کے جگنو‘‘ کی الحمراء ادبی بیٹھک میں ر سمِ اجراء ۔ڈائریکٹرپاکستان ولایت احمد فاروقی نے انتظا ما ت کئے صدارت ڈاکٹرصغری صدف نے کی جبکہ چیف گیسٹ وائس ایڈ مرل (ر)جاوید اقبال تھے۔
81۔(لاہور)۔شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹر میڈیا بحرین اور معروف شاعرریاض شاہد کے ا عزاز میں عشا ئیہ ،محترمہ ر ابعہ رحمان اور ڈاکٹر کو ثر محمود کی خصوصی شرکت ،ماہر تعلیم محمد ظفر سند ھو نے صدارت کے فرائض سر انجام د یئے۔
82۔(لاہور)ڈ نمارک میں مقیم علمی ،ادبی اور سما جی شخصیت امانت علی چو ھدری ڈاٹریکٹر شریف اکیڈمی ڈنمارک کی کتا ب\”رودادِ وطن\”کی تقریب رونمائی الحمراء ادبی بیٹھک میں منعقدہو ئی ولایت احمد فاروقی ڈاٹریکٹرپاکستا ن نے انتظامات کیے۔
82-a۔(لاہور)لندن میں مقیم شاعرہ اور نثر نگار ثمینہ رحمت کے مجموعہ کلام کی تقریب رونمائی لاہور میں منعقد ہوئی ۔
83۔(سرگودھا)شریف اکیڈمی کے تحت انبالہ کا لج میں ثمینہ گل کو پر وین شاکر ایوارڑ ملنے پر خصو صی تقر یب ِ۔پروگرام کی صدارت کا لج کے پر نسیل جناب طاہر عبدالرحیم نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی وائس پر نسیل سر فراز چٹھہ تھے ۔
84۔(سرگودھا)سرگو د ھا میں شر یف اکیڈ می کی تیسری سالگرہ اور محفل مشاعرہ صدارت ڈائریکٹر پنجاب شر یف اکیڈمی محترم پروفیسر مقبول نثار نے کی جبکہ ثمینہ گل نے انتظامات کیے۔
84-a(منکیرہ؍ بھکر)اکیڈمی کے ڈائریکٹر نامور شاعر اور متعدد کتابوں کے مصنف علی شاہ نے اکیڈمی کی تیسری سالگرہ کا اہتما م کیا ۔جس میں ضلع بھکر کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔اور علم و ادب میں شریف اکیڈمی کا ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
85۔سعودی عرب میں مقیم شریف اکیڈمی جرمنی کے ڈائریکٹر سعودی عرب سلیم کاوش کے ساتھ اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ملاقات ۔
86۔(سرگودھا) شر یف اکیڈ می کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔صدارت شا کر کنڈان نے کی ۔جبکہ لندن سے آنے والی شاعرہ منزہ شاہ مہمانِ خصوصی تھیں۔ثمینہ گل ڈائریکٹر سرگودھا نے انتظامات کئے۔
87۔(لندن)ولایت احمد فاروقی، ڈائریکٹر پاکستان شریف اکیڈمی جرمنی کو انکی گراں قدر خدمات پر’’اردو تحریک عالمی‘‘ کی جانب سے’بین الاقوامی اردو سیمینار کے موقع پر ’’ستارۂ اردو‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
88۔(لندن)بزم طنز و مزاح لندن کی جانب سے شفیق مراد کے اعزاز میں عشائیہ،بزم کے صدر محمود علی محمود اور جنرک سیکریٹری مظفر احمد مظفر نے انتظامات کئے ۔
89۔(منکیرہ ضلع بھکر)امریکہ میں مقیم شاعرہ اور نثر نگار فرحت پروین کے اعزاز میں علی شاہ ،ڈائریکٹر بھکر شریف اکیڈمی جرمنی نے ایک شاندار اور پر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا۔ثمینہ گُل ڈوثرنل ڈائریکٹر سرگودھا نے شفیق مراد کی نمائندگی میں معزز مہمان کو شیلڈ آف آنر پیش کی ۔
90۔(میانوالی) شریف اکیڈمی جرمنی کی تیسری سالگرہ فروغِ علم و ادب کے جذبے کے تحت منائی گئی ۔ڈاکٹر عالیہ قیصر ڈائریکٹر ضلع میانوالی شریف اکیڈمی جرمنی نے انتظامات کئے اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
90-a۔(لاہور)۔چوہدری امانت علی ڈائریکٹر ڈنمارک نے شریف اکیڈمی جرمنی کی لاہور کی ٹیم کے اعزاز میں لاہور میں طہرانہ دیا ۔
91۔(فرانس)شریف اکیڈمی جرمنی ؍فرانس میں یومِ قا ئدِ اعظم قومی جذبے اور عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ڈائریکٹر فرانس ناصرہ فاروقی اور ڈائریکٹر پروگرام فرانس روحی بانو نے انتظامات کئے ۔ناصرہ فاروقی کا خطاب ۔’’ہمیں اپنی قوم کو تعلیم سے آراستہ کر نے کے لیے حو صلے اور ہمت کی ضرورت ہے ‘‘۔(ناصرہ فاروقی)
92.۔(پیرس)خوشبو ؤں کے شہر پیرس میں ڈاکٹر ارشاداحمد کمبوہ کی وزارت داخلہ میں بطور مشیر تقرری پر شریف اکیڈمی کی جانب سے استقبالیہ ۔ناصرہ فاروقی ڈائریکٹر فرانس نے انتظامات کیے ۔اس موقع پر روحی بانو کو ڈائریکٹر فرانس نامزد کیا گیا ۔

2013
93۔(فرانس)شریف اکیڈمی جرمنی؍فرانس کے زیرِ اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں مشاعرہ۔ڈائریکٹر فرانس ناصرہ فاروقی اور ڈائریکٹر پروگرام فرانس روحی بانو کے پروگرام کے انتظامات کئے ۔
94۔(لاہور)دوسرا سالانہ نعتیہ مشاعرہ ۔شریف اکیڈمی کی بانی ممبر بشری حمید کی یاد میں دوسرا سالانہ عالمی نعتیہ مشاعرہ لاہور میں منعقد ہوا۔جسکی صدارت محترمہ ایم ۔زیڈ کنول نے کی جبکہ مہمان خصوصی نعت گوشاعر عبدالمجید چٹھہ تھے ۔نظامت کے فرائض ولایت احمد فاروقی نے سرانجام دئے ۔حاضرین نے بار گاہ رسالت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا ۔
کنونشن سے پہلے
94-a۔9مارچ 2013،شفیق مراد کی لاہور آمد اور استقبال ،ولائت احمد فاروقی، ایم زیڈ کنول ،شاہین بھٹی ،غزالہ عالم ،تسنیم کوثراور اکیڈمی کے ممبران کی شرکت
95 (لاہور)۔امینہ پبلک سکول لاہورکی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت ۔شفیق مراد کے ہمراہ ،ولائت احمد فاروقی ۔روحی بانوڈائریکٹر پروگرام فرانس ۔غزالہ عالم اور شاہین بھٹی کی شمولیت ۔سکول کے پوزیشن یافتہ بچوں کو شریف اکیڈمی میڈل دینے کا اعلان کیا گیا ۔جو سالانہ کنونشن کے موقع پر دئے گئے۔
96۔(لاہور)شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹر صوبہ سندھ سردار خادم حسین سولنگی کے وفد کی شفیق مراد سے ملاقات ۔اکیڈمی کے لائحہ عمل اور سندھ میں فروغ علم و ادب کے متعلق گفتگو ہوئی ۔ملاقات کے انتظامات ولایت احمد فاروقی نے کئے ۔
96-a-۔(لاہور)اخبار ڈیلی پاکستان کے صحافیوں سے گفتگو ۔
97(لاہور)عالمی صحافی اور سفر نامہ نگار مقصود چغتائی نے شفیق مراد کے اعزاز میں شاندار تقریبِ پذیرائی اور مشاعرہ کا اہتمام کیا۔ صدارت شریف خالد نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی شفیق مراد تھے،ہما مرزا نے مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے شمولیت کی۔شعراء کرام میں ایم زیڈ کنول،ولایت احمدفاروقی،یونس بھٹی اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔
97-a۔ایم ۔زیڈ کنول کے شعری مجموعے ’’کائنات مٹھی میں ‘‘ کی تقریب اجراء میں شفیق مراد کی خصوصی شرکت ۔
-98-(لاہور)ممتاز شاعر،صحافی،پبلشر اعتبار ساجد نے شفیق مراد کی خدمات کے اعتراف میں اپنی رہائش گاہ پرشامِ پذیرائی منعقد کی۔ شریف اکیڈمی کے وفد میں ایم زیڈ کنول،روحی بانو،مقصود چغتائی،ولایت فاروقی،شاہین بھٹی،اکرم فریدی،شبانہ، فوزیہ چغتائی اور دیگراحباب نے شمولیت کی۔
98-a۔شریف اکیڈمی کی چوتھی سالگرہ لاہور الحمراء میں منائی گئی ۔جس میں شفیق مراد کے علاوہ روحی بانو فرانس ،امانت علی چوہدری ڈنمارک کے علاوہ لاہور کی علمی و ادبی تنظیموں کے سربراہان صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
.98-b۔انڈیا کی معروف شاعرہ اور اخبار چوتھی دنیا کی اادردو سیکشن کی ایڈیٹر محترمہ وسیم راشد کی لاہور کنونشن میں آمد پر استقبال
98-c۔(لاہور) اخبار ’’ابتک ‘‘کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر احسن محمود کے ساتھ
لاہور کنونشن
99ْ۔لاہور ۔5؍اپریل 2013عالمی کنونشن میںدنیا بھر سے تشریف لانے والے ڈائریکٹرز کے اعزاز میں اکیڈمی کی جانب ڈیفنس کلب میں عشائیہ دیا گیا ۔
100۔(لاہور)تقریب پذیرائی ایوارڈ۔اردو عالمی تحریک یو۔کے کی جانب سے شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹر ولائت احمد فاروقی کوستارۂ اردو ایوارڈ ،معروف نثر نگار رابعہ رحمان کو انکی تصنیف ’’سجدئے بے نیاز‘‘پر قراۃالعین ایوارڈ اور شریف اکیڈمی کی ڈائریکٹر سرگودھا ثمینہ گُل کو انکے شعری مجموعے ’’آنچل کی اوٹ سے ‘‘ پر’’ پروین شاکر ایوارڈ‘‘ دیا گیا ۔شریف اکیڈمی کے تحت اسکی تقریب پذیرائی لاہور میں 6اپریل2013 کو منعقد ہوئی ۔
101۔(لاہور)شریف اکیڈمی جرمنی کا دوسرا سالانہ عالمی کنونشن الحمراآرٹس کونسل میں منعقد ہوا ۔معروف ادیب وشاعر اعتبار ساجد نے صدارت کے فرائض سر انجام دئے مہمان خصوصی خانہٗ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس فاموری اور مہمان اعزازمشیر گورنر پنجاب عبدالقادر شاہین تھے۔علاوہ ازیں ممتاز صحافی و دانشور ڈاکٹر اجمل نیازی، ایڈیٹر روزنامہ’’ دن ‘‘میاں حبیب اللہ، اے پی وائی ایف کے مرکزی صدر طارق حلیم چوہدری، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا کاشف علی، ایڈیٹر روزنامہ’’ ابتک ‘‘ڈاکٹر احسن محمود اور سماجی شخصیت حاجی محمد بنارس انٹرنیشنل کنونشن کے معزز مہمان تھے۔اکیڈمی کے ڈائریکٹر سوشل ریلیشن پاکستان آصف جاوید خواجہ، ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ ریسرچ شبانہ اعجاز تارڑ، ڈائریکٹر فنانس سلیم خالد شیخ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن پنجا ب طارق شریف زیدی، ڈائریکٹر لاہور شاہین بھٹی ،ڈائریکٹر سرگودھاثمینہ گل، ایڈیٹر احساس جرمنی ایم زیڈ کنول، معروف شاعرہ اور کالم نگار رابعہ رحمان، صدر پنجاب ٹیچرز یونین سید سجاد اکبر کاظمی، چیئر مین مضبوط پاکستان پارٹی ڈاکٹر رشید زئی، ڈاکٹر فاخرہ شجاع ،ممتاز کمپئر عزیز شیخ، اساتذہ رہنما محمد ظفر سندھو اور رانا لیاقت علی کی شرکت نے کنونشن کی رونق کو دوبالاکردیا۔میڈل اور ایوارڈ تقسیم کیے گئے ۔
102۰ْ۔دوسرے سالانہ کنونشن میں شمولیت کرنے مہمان جو بیرون ممالک سے تشریف لائے ۔ان کے اسماء گرامی ۔
فرزانہ سحاب مرزا شارجہ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر عرب متحدہ امارات
امانت علی چوہدری ۔ڈنمارک ڈائریکٹر شریف اکیڈمی ڈنمارک
۲۔محترمہ روحی بانو ۔فرانس ۔ڈائریکٹر پروگرام فرانس
۳۔محترمہ نگہت خان ۔انگلینڈ۔ڈائریکٹر فنانس یو کے
۴۔محترم سلیم کاوش۔سعودی عرب۔ڈائریکٹر سعودی عرب
۵۔محترمہ راشد وسیم ۔ایڈیا
۶۔سلیم چشتی ۔ایڈیا
فرزانہ سحاب مرزا شارجہ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر عرب متحدہ امارات
درِ افشاں دوبئی
۷۔محترمہ فرحت پروین ۔امریکہ
103۔پاکستان کے مختلف شہروں سے تشریف لانے والے
محترمہ صفیہ سلطانہ مغل ۔ڈائریکٹر جیکب آباد
محترمہ ارم زہرا
محترمہ فرزانہ فرح۔ڈائریکٹر آزاد جموں کشمیر
محترم علی شاہ ۔ڈائریکٹر بھکر
محترمہ ثمینہ گُل ۔ڈائریکٹر سرگودھا
محترم ایم یامین مظفر آباد
محترمہڈاکٹر عظمی سلیم
محترم پروفیسر نثار مقبول ۔ڈائریکٹر پنجاب
محترم جاوید مغل کراچی
104(لاہور)ممتاز شاعرہ ایم زیڈ کنول کو شریف اکیڈمی کی جانب سے ’’اردو ادب کا گوہر انمول‘‘ کا خطاب دیا گیا یہ ایوارڈ انہیں اکیڈمی کے دوسرے سالانہ عالمی کنونشن کے موقع بدست شفیق مراد پر دیا گیا
105۔(لاہور)۔لندن میں مقیم خوبصورت لب ولہجہ کی شاعرہ فرزانہ فرحت کو انکے مجموعۂ کلام ’’خواب خواب زندگی‘‘ پر’’ شریف اکیڈمی ایوارڈ 2013‘‘اکیڈمی کے دوسرے سالانہ عالمی کنونشن کے موقع پر دیا گیا ۔
106۔(لاہور) ْلندن میں مقیم شاعر ، صحافی اور نثر نگار امجد مرزا امجد کی کتاب’’ توبہ‘‘ پر شریف اکیڈمی کی جانب سے ’’سعادت حسن منٹو ‘‘ایوارڈ دیا گیا ۔
107۔(لاہور)امانت علی چوہدری، ڈنمارک کو انکی کتاب ’’رودادِ وطن ‘‘پر شریف اکیڈمی ایوارڈ 2013دیا گیا یہ ایوارڈ اکیڈمی کے دوسرے سالانہ عالمی کنونشن کے موقع پر بدست ڈاکٹر عباس فاموری ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران دیا گیا ۔
108۔(لاہور ) محترم علی شاہ ڈائریکٹر بھکر کو انکی ادبی و علمی خدمات پر ڈگری آف آنر دی گئی
109۔امینہ پبلک سکول کی طالبات کو ’’شریف اکیڈمی میڈل ‘‘ دئے گئے
110۔(لاہور)جیکب آباد میں مقیم شاعرہ نثر نگار اورڈرامہ نگا ر صفیہ سلطانہ کو شریف اکیڈمی کی جانب سے ڈگری آف آنر پیش کی گئی۔
111۔مقصود چغتائی کو’’ عالمی ادبی سیاح‘‘ کا خطاب دیا گیا
112شریف اکیڈمی جرمنی کے دوسرے کنونشن میں بھی حسب ِ روایت شاعروں ، صحافیوں ، دانشوروں ، سماجی شخصیات اور طلباء و طالبات کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر اکیڈمی کی جانب سے امن ایوارڈ، ٹیلنٹ ایوارڈ، بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ،سرٹیفکیٹس ، میڈلز اور شیلڈز دی گئیں۔
113فوزیہ مغل کو انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں ’’پاسبانِ ادب ‘‘کی شریف اکیڈمی شیلڈ دی گئی
114تسنیم کوثر کو انکے شعری مجموعہ پربطور شاعرہ اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
115منشاء قاضی کو انکی علمی و ادبی خدمات پر اہل قلم کی اعزازی شیلڈ دی گئی
116ڈاکٹر آصف بریلوی ،بریلی انڈیا کو انکی امن کے لیے کی جانے والی خدمات پر شریف اکیڈمی کی جانب سے امن ایوارڈ 2013دیا گیا
117روحی بانو ڈائریکٹر فرانسو فرانس میں شریف اکیڈی کے پلیٹ فارم پر خدمات بجا لانے پر ڈگری آف آنر دی گئی۔
118۔(لاہور)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد کی ایف ۔اے کی پوزیشن ہولڈر طالبات کو ’’بشری حمید ایوارڈ‘‘ دیا گیا ۔ایوارڈ میں سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام بھی شامل تھا ۔جو شریف اکیڈمی کے دوسرے سالانہ کنونشن کے موقع پر دیا گیا ۔
119۔(لاہور)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے ایف ایس سی کے طلباء کو ’’ڈاکٹر شمس الحق طیّب ایوارڈ‘‘ شریف اکیڈمی کے دوسرے سالانہ کنونشن کے موقع پر دیا گیا جس میں سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام بھی شامل تھا ۔
120۔(لاہور)ناروے میں مقیم شاعرہ اور نثر نگار نبیلہ رفیق کو شریف اکیڈمی کی جانب سے ’’شاعرِ فطرت‘‘ کا خطاب دیا گیا ۔
121۔محترمہ ثمینہ گُل ڈویژنل ڈائریکٹر سرگودھا کو شریف اکیڈمی کے پلیٹ فارم پر فروغ علم و ادب کے لیے ،کی جانے والی کاوشوں کے اعتراف میں ’’ایوارڈ آف ایکسیلنس ‘‘پیش کیا گیا ۔
122۔حمزہ قاضی اورمہ نور علی کو کمسنی میں کتابوں کی تخلیق پر شریف اکیڈمی ٹیلینٹ ایوارڈ دئے گئے
123۔ احمد بدر نثار اور شاہ رُخ دلشاد کو شریف اکیڈمی اچیو منٹ ایوارڈ دیے گیے۔
124۔(لاہور ) پریس کلب لاہور میں شریف اکیڈمی کے کنونشن کا دوسرا پروگرام منعقد ہوا۔
شریف اکیڈمی جرمنی کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں صحافیوں اور طلباء میں تقسیم ِایوارڈ کی تقریب کی صدارت جرمنی سے آئے ہوئے ممتا زشاعر اور چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے کی جبکہ معروف صحافی ارشد انصاری مہمانِ خصوصی تھے ۔گورنرپنجاب کے سینئرپولیٹیکل ایڈوائزرعبدالقادر شاہین، ایم زیڈ کنول ،ذوالفقار علی مہتو،اعتبار ساجد اور ڈاکٹر آصف جاوید تقریب کے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت
126لاہور پریس کلب کے دوبہترین صحافیوں کو ہر سال سالانہ عالمی کنونشن میں شریف اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ دینے کا اعلان
127پنجاب یورنیورسٹی کے ،ایم اے اردو کے پوزیشن یافتہ طلباء کے لیے ’’راؤ باقر علی خاں ایوارڈ‘‘ کا اعلان
پاکستان سمیت دنیا بھر فروغِ علم وادب کی عالمی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کے دوسرے سالانہ انٹر نیشنل کنونشن کی دوسری تقریب لاہورپر یس کلب لاہور کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میںمنعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز شاعر ، دانشور اور جرمنی سے آئے ہوئے شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے کی جبکہ صدرلاہور پریس کلب اور معروف صحافی ارشد انصاری مہمانِ خصوصی تھے۔ اس پروقار تقریب میں گورنر پنجاب کے سینئر پولیٹیکل ایڈ وائزر اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عبدالقادر شاہین ، سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب ذوالفقار علی مہتو، شاعرہ ایم زیڈ کنول ، معرو ف شاعراور دانشور اعتبار ساجد اور قانون دان ڈاکٹر آصف جاوید نے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کی۔نظامت کے فرائض شریف اکیڈمی جرمنی کے ڈائریکٹر پاکستان اورشاعر و صحافی ولایت احمد فاروقی نے سر انجا م دیے
128۔(سرگودھا)شریف اکیڈمی کے وفد کادورہ سرگودھا۔وزیر آغا ہاوس میں مشاعرہ اور شریف اکیڈمی کی جانب سے سرگودھا کے صحافیوں کو بہترین کارکردگی پر شریف اکیڈمی ایوارڈاور نقد انعام سے نوازا گیا ۔وفد میں ایم زیڈ کنول، نگہت خان ،فرزانہ سحاب مرزا،شاہین بھٹی ،در افشاں اور ولایت احمد فاروقی شامل تھے ۔
129۔(منکیرہ ضلع بھکر)شریف اکیڈمی کے وفد کا شفیق مراد کی قیادت میں منکیرہ ضلع بھکر کا دورہ۔لندن سے نگہت خان ،شارجہ سے فرزانہ سحاب مرزا ،دوبئی سے درِ افشاں،لاہور سے ایم زیڈ کنول ،شاہین بھٹی ،ثمینہ گل اور ولائت احمد فاروقی کی شرکت ۔علی شاہ ڈائریکٹر بھکر نے پروقار تقریب اور مشاعرے کا اہتمام کیا ۔ماہ نور علی ،حسنین خالداور عروسہ شاہنوازکو ٹیلنٹ ایوارڈ دئے گئے ۔
130۔(لاہور)شریف اکیڈمی کے وفد کی گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات ۔گورنر پنجاب کو اکیڈمی کی چار سالہ کار کردگی پیش کی گئی ۔اور اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب پیش کی گئیں ۔گورنر پنجاب نے اکیڈمی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
131۔(لاہور)شفیق مراد کے اعزاز میں فیض گھر میں مشاعرہ ۔اکیڈمی کے دوسرے سالانہ عالمی کنونشن میں عالمی سطح پر تشریف لانے والے احباب کی شرکت ۔محترمہ شہناز مزمل چئیر پرسن ادب سرائے کی سر پرستی میں پر وقارمشاعرہ منعقد ہوا ۔
132۔(لاہور)شفیق مراد کو قائد اعظم ایوارڈ دیا گیا ۔یہ ایوارڈ گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے دستِ مبارک سے پیش کیا گیا ۔
133۔(لاہور)شفیق مراد کے اعزاز میں شبہ طراز کی جانب سے پروگرام ۔ماہنامہ تجدید نو کی ایڈیٹر خوبصورت لب ولہجے کی شاعرہ اور صاحب طرز افسانہ نگا ر محترمہ شبہ طراز اور مدیر شعبہ اشتہارات ضیغم رضوی نے جم خانہ کلب میںپروگرام کا انتظام کیا ۔محترمہ بشری رحمن اور دیگر اہل علم و دانش کی شرکت ۔جبکہ اکیڈمی کے سالانہ کنونشن پر تشریف لانے والے معزز مہمانوں نے شمولیت کی ۔
134۔(لاہور)شریف اکیڈمی جرمنی کے وفد کی والٹن ریلوے اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل انجم پرویزسے ملاقات
شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کی سربراہی میں والٹن ریلوے اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل انجم پرویزسے 8۔اپریل 2013کو ملاقات ہوئی۔ اکیڈمی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔اور اکیڈمی کے زیر اہتما م شائع ہونے والی کتب پیش کی گئیں ۔وفد میں غزالہ عالم ،آصف جاوید خواجہ ،ایم ۔زیڈ کنول ،فرزانہ سحاب مرزا،درِ افشاں۔صفیہ سلطانہ مغل اور نگہت خان شامل تھیں۔
135۔(لاہور )امجد اسلام امجد کی شریف اکیڈمی کے وفد سے ملاقات ۔والٹن ریلوے اکیڈمی کے ہاسٹل میں امجداسلام امجد کی اکیڈمی کے وفد سے ملاقات ۔اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب پیش کی گئیں ۔صفیہ سلطانہ نے اپنی کتاب ’’مشت خاک کا سفر‘‘جسکا انتساب امجد اسلام امجد کے نام تھا ۔پیش کی ۔
135-a۔لاہور ۔ریلوے والٹن اکیڈمی کے ہاسٹل کی ایک یادگار تصویر۔غزالہ عالم ۔فرزنہ سحاب مرزا۔ایم زیڈ کنول ۔شفیق مراد۔منشا قاضی۔آصف جاوید خواجہ
137(لاہور)پیپلز پارٹی کی سابق ایم این اے اور ممتاز سماجی شخصیت سمیرا ملک کی شریف اکیڈمی کے وفد کی شفیق مراد کے وفد کی ملاقات۔وفد میں ایم زیڈ کنول، ولایت فاروقی اور دیگر شامل تھے۔
138(لاہور)باسکٹ بال ٹورنا منٹ کی صدارت شفیق مراد نے کی ۔ممتاز عالمی سیاّح اور سفر نامہ نگار مقصود چغتائی نے روز گارڈن ،جوہر ٹاون میں باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ صدارت شفیق مراد نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی لبنی شاہ اور ایم ز یڈ کنول تھیں۔ یونس بھٹی، خالد اور دیگر احباب نے تقریب کو رونق بخشی۔شفیق مراد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
139(لاہور)ممتاز افسانہ و کالم نگار رابعہ رحمان کی رہائش گاہ پر شفیق مراد کی پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹرز ،ایڈیٹر احساس کے علاوہ صحافیوں اور شعراء نے شمولیت فرما کر شفیق مراد کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
140(لاہور)گلبرگ میں شریف اکیڈمی کے پاکستان آفس کا افتتاح بدست شفیق مراد کیا گیا۔شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹرز ،ایڈیٹر احساس کے علاوہ شاعروں اور ادیبوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی اورشفیق مراد کی خدمات کا اعتراف کرنے کیساتھ ساتھ مبارکباد پیش کی۔
141(لاہور)گورنر پنجاب کے مشیر عبدالقادر شاہین نے شفیق مراد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں ایم زیڈ کنول، ولائت فاروقی، امریکہ سے تشریف لائے ہوئے نامور شاعر لیاقت عیش اور دیگر اراکین نے شمولیت فرمائی۔
142(بھکر) معروف سرائیکی شاعر سوہنا خان بے وس سے شریف اکیڈمی کے وفد کی ملاقات۔ شفیق مراد کی قیادت میں ان کے ڈیرے پر ملاقات ہوئی۔فرزانہ سحاب مرزا(دبئی)نگہت خان(یوکے) در افشاں (دوبئی)کے علاوہ لاہور سے ایم زیڈ کنول،ولایت فاروقی،شاہین بھٹی ارودیگرشامل تھے۔
143۔(وزیر آباد) شریف اکیڈمی کی ڈائریکٹر پروگرامز فرانس روحی بانو کی بہنوں کے تعزیتی ریفرنس سے شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو اور دوسرے مقررین کا خطاب۔
شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے وزیر آباد کے بی ۔اے اور ایم ۔اے کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو ٹیلنٹ ایوارڈز دیئے جائیں گے:شفیق مراد ۔
شریف اکیڈمی فروغِ علم وادب کی حقیقی تنظیم ہے : جان کاشمیری
علم کا نو ر ملک بھر میں پھیلائیں گے:ولایت احمدفاروقی
ہل ِ علم ودانش کی حوصلہ افزائی اد ب کی بہت بڑی خدمت ہے:ایم زیڈ کنول
144۔(لاہور)ممتاز شاعرہ ایم زیڈ کنول کے دوسرے مجموعہ کلام ’’کائنات مٹھی میں ‘‘کی تقریب رونمائی الحمرا آرٹس کونسل میں ہوئی ۔ڈاکٹر طارق جاوید نے صدارت کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ سعودی عرب میں مقیم شاعر اور نثر نگار ایوب صابرڈائریکٹر پروگرام شریف اکیڈمی سعودی عرب مہمان خصوصی اوراٹلی میں مقیم ارتقاء انٹرنیشنل کی بانی شازیہ نورین مہمان اعزاز تھیں ۔
145(لاہور)اٹلی سے تشریف لائی شاعرہ شازیہ نورین کے اعزازمیںشریف اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ڈیفنس کلب میںعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ ایم زیڈ کنول، ولایت فاروقی،سعید چوہان اور دیگر نے شمولیت فرمائی۔ شفیق مراد کا وڈیو خطاب اس تقریب کا اہم حصہ تھا ۔
146(لاہور)ممتاز عالمی صحافی اور سفر نامہ نگار مقصود چغتائی نے شریف اکیڈمی کے زیرِ اہتمام محترمہ سلمیٰ چغتائی کی رہائش گاہ پر نعتیہ مشاعر ہ کا انعقاد کیا۔تقریب کی صدارت ایم زیڈ کنول نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ولائت فاروقی تھے،اقبال کمبوہ،یونس بھٹی اور دیگر نے گلہائے عقیدت بحضور سرورِکونین ﷺ پیش کئے۔سٹی ۴۲ نے پروگرام کی لائیو کوریج کی۔
147(لاہور)معروف ادیب اور صحافی محمود ابڑو کے اعزاز میں ادبی نشست۔ایڈیٹر احساس شریف اکیڈمی جرمنی ایم زیڈ کنول نے انتظامات کئے
147-a۔ایم زیڈ کنول اپنا مجموعہ کلام محمود ابڑو کو پیش کر رہی ہیں ۔
148(لاہور)سعودی عرب میں شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹر ، ممتاز شاعر سلیم کاوش کے اعزاز میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد الحمرا ادبی بیٹھک میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اعزاز آذر نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی منشا یاد تھے۔ تقریب میں گلِ نوخیز اختر،انصار برنی، منفعت رضوی،نگہت اکرم،ذاکر خواجہ کے علاوہ شعراء اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شمولیت فرمائی۔

149۔(جرمنی Darmstadt) شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹر سعودی عرب معروف شاعر سلیم کاوش کے اعزاز میں ادبی نشست ۔سماجی شخصیت محمود سعید نے انتظامات کئے ۔چنگاری فورم کے سربراہ دانیال رضا اور عوام ٹی وی کے شجاعت علی اور استحکام پاکستان کے جنرل سیکریٹری کی خصوصی شرکت
149-b۔(یوکرائن)شفیق مراد کا یوکرئن کا دورہ ۔شہباز الرحمان کو یوکرائن کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ۔
150۔(اٹلی)شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کا سہ روزہ دورہ اٹلی ۔حلقۂ ادب و ثقافت پاکستان کے بانی رضا شاہ کی خصوصی دعوت پر جشن آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگرام میں بطور صدر شرکت اور روح پرور خطاب ۔شفیق مرادنے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک طالبعلم کی تعلیم حاصل کرنے میں مالی معاونت کرے ۔
150-a۔فرانس میں یوم قائد اعظم جذبہ حب الوطنی کے تحت منایا گیا ۔متعدد خواتین نے شرکت کی ۔اور قائد کی تعلیم کو پھیلانے کا عزم کیا گیا ۔ناصرہ فاروقی اورروحی بانو نے انتظامات کئے.

2014
151۔(لندن) شریف اکیڈمی کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ زکی تقریب پذیرائی ،فالتھم فاریسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی ۔امجد مرزا امجد کو انکی کتاب ’’توبہ ‘‘ پرشریف اکیڈمی کی جانب سے ملنے والے ’’سعادت حسن منٹویوارڈ‘‘ اور فرزانہ فرحت کوانکی کتاب ’’خواب خواب زندگی‘‘پر’’ شریف اکیڈمی ایوارڈ 2013‘‘بدست شفیق مراد پیش کیا گیا ۔
151-a۔۔۔کیپ شن۔۔۔۔شفیق مراد امجد مرزا امجد کو منٹو ایوارڈ دے رہے ہیں ۔
151-b۔۔شفیق مراد ،فرزانہ فرحت کو شریف اکیڈمی ایوارڈ دے رہے ہیں
152۔(لندن)عالمی شہرت یافتہ نثر نگار اور شاعرہ ایم زیڈ کنول کے مجموعہ کلام ’’کائنات مٹھی میں ‘‘فالتھم فاریسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم لندن کے پروگرام میں شریف اکیڈمی کی جانب سے تحفت پیش کی گئی ۔
153۔محمود سعید کی جانب سے شفیق مراد کے اعزاز میں عشائیہ،
عالمی علمی وادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کے سربراہ شفیق مرادکے حالیہ دورہ لندن کی کامیابی پر انکے اعزاز میں جرمنی کے شہر ڈارم شٹد میں مقیم سماجی اور ادب نواز شخصیت ،عالمی آن لائن اخبار اور ویب سائٹ’’ آج کی دنیا ‘‘کے بیورو چیف محمود سعید نے ڈارم شٹڈ کے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیے کا اہتمام کیا۔جس میں لندن کے دورے کے ساتھ ساتھ لنڈن کی ادبی تنظیموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی
154۔(لاہور)۔نعتیہ مشاعرہ،بشری حمید کی یاد میں تیسرانعتیہ مشاعرہ الحمرا ادبی بیٹھک میں منعقد ہوا ۔معروف شاعرہ اور نثر نگار شہناز مزمل نے صدارت کی ۔جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمود الحسن گیلانی تھے ۔پروگرام کے انتظامات ولایت احمد فاروقی نے کیے ۔
155۔(لاہور)شفیق مراد کو علمی وادبی تنظیم ادب سرائے لاہور کی گورننگ باڈی میں شامل کیا گیا ۔محترمہ شہناز مزمل نے اس امر کا سرٹیفیکیٹ دیا جو کہ شفیق مراد کی جانب سے محترمہ نرگس متین نے وصول کیا
156۔(لاہور)ولایت احمد فاروقی ڈائریکٹر پاکستان کو ادب سرائے لاہور کا اعزازی رکنیت دی گئی ۔ادب سرائے کی چئیر پرسن شہناز مزمل نے اس امر کا سرٹیکیٹ نعتیہ مشاعرہ کے موقع پر پیش کیا ۔
157۔(لاہور )شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکو شفیق مراد کو ان کی گراں قدر خدمات پر ’’امن ایوارڈ 2014ء‘‘ دیا گیا
لاہور کے صحافتی گروپ ’’منورِجہاں‘‘کی جانب سے یہ ایوارڈ 22 مارچ بروز ہفتہ ایک شاندار تقریب میں دیا گیا ۔شفیق مراد کی پاکستان میں عدم موجودگی کے باعث امن ایوارڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹرپاکستان ولایت احمد فاروقی وصول کریں گے
ّ158(فرینکفورٹ)یوم پاکستان کے موقع پر قونصلیٹ جنرل سے شفیق مراد کی ملاقات۔23مارچ 2014پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ میں یوم پاکستان کے موقع پر شفیق مراد نے قونصلیٹ جنرل کو شریف اکیڈمی کی پانچ سالہ رپورٹ پیش کی ۔اور اسکے ساتھ صاحب ِطرز شاعرہ ایم ۔زیڈ کنول کاشعری مجموعہ ’’کائنات مٹھی میں ‘‘پیش کیا ۔ڈاکتر امتیاز قاضی قونصلیٹ جنرل نے اکیڈمی کی خدمات پر توصیفی کلمات سے نوازا۔

Leave a Comment