شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی میں شمس تبریزی کی کتاب ’کلام شمس تبریزی ‘کی رسم رونمائی

\"IMG_20170206_135330\"
نئی دہلی۔ 6؍فروری۔ شعبۂ اردو دہلی یونی ورسٹی کے خواجہ احمد فاروقی سمینار ہال میں شمس تبریزی کے شعری مجموعہ ’کلام شمس تبریزی ‘ کی رسم رونمائی پروفیسر ابن کنول ، صدر شعبۂ اردو کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر شمس تبریزی کا تعارف کراتے ہوئے پروفیسر ابن کنول نے کہا کہ وہ اردو شاعری کا معتبر نام ہیں۔ ان کے کلام کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ چھوٹی اور مترنم بحروں کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی شعبۂ کے طالب علم رہے ہیں اس وجہ سے ان کے شعری مجموعہ کی رسم رونمائی پر ہمیں ذاتی طور خوشی محسوس ہورہی ہے۔ جناب شمس تبریزی نے اپنے خطاب میں اپنے طالب علمی کے واقعات بتائے اور طلبا سے کہا کہ یہی آپ کے جدوجہد کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی عرصہ میں اپنے اساتذہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اس لیے کہ آئندہ یہ موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے شعری ذوق رکھنے والے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کلام کی اصلاح کے لیے کسی اچھے استاد سے ضرور مشورہ کیا کریں۔ اس موقع پرشمس تبریزی صاحب کے علاوہپروفیسر ابن کنول، ڈاکٹر ابوبکر عباد، توصیف خان ، محمد عرفان اور محمد شاہ رخ نے اپنی شعری تخلیقات پیش کیں۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر مشتاق عالم قادری نے اور شکریہ کے فرائض ڈاکٹر علی احمد ادریسی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد نیازی، ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر محمد ارشد، ڈاکٹر عزیراحمدکے علاوہ ریسرچ اسکالرکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Comment