شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں عالمی سیمیناربعنوان’’اُردوادب میں مشترکہ تہذیب‘‘کاانعقاد24نومبرکوہوگا:پروفیسرشہاب ملک

\"\"\"\"
جموں،(اسٹاف رپورٹر )شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی ،ریاستی کلچرل اکادمی برائے فن ،ثقافت ولسانیات کے اشتراک سے 24اور25 نومبر 2018 کودوروزہ عالمی سیمیناربعنوان ’’اُردوادب میں مشترکہ تہذیب ‘‘منعقدکررہاہے ۔اس بات کاانکشاف ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک نے پریس کے نام جاری بیان میں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تقریب جموں یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کاایک حصہ ہے۔ پروفیسر شہاب ملک نے کہاکہ عالمی سیمینارکاافتتاح وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرایم کے دھرکریں گے جبکہ ڈائریکٹرقومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان،نئی دہلی ڈاکٹرعقیل احمدمہمان ذی وقارہوں گے۔ عالمی شہرت یافتہ ادیب ڈاکٹرتقی عابدی سیمینارمیں کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عالمی سیمینارمیں ملک اوربیرون ملک سے 20 اسکالرحصہ لے کرموضوع کے مختلف پہلوئوں سے متعلق اپناتحقیقی مقالہ پیش کریں گے جن میں مہاراشٹراسے پروفیسرڈاکٹر صاحب علی ممبئی یونیورسٹی اورڈاکٹرمحمدراغب دیشمکھ کھام گاوں ، حیدرآباد سے ڈاکٹرمعیدجاوید،نئی دہلی سے پروفیسرڈاکٹرخواجہ اکرام الدین اورڈاکٹرکاظم ،یوپی سے پروفیسرڈاکٹراسلم جمشیدپوری ،پروفیسرآفتاب آفاقی اورپروفیسرشہاب انصاری ،عباس رضانیئر ،کشمیرسے ڈاکٹرالطاف انجم اورڈاکٹرعرفان عالم کے علاوہ مقامی شعراء وادباء شامل ہیں ۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ سیمینارکے اسکالروں کی طرف سے پڑھے گئے مقالات کوبعدمیں کتابی صورت میں شائع کیاجائے تاکہ نئی نسل کواس عظیم ورثہ سے واقف کرایاجاسکے کہ اُردوادباء نے اُردوادب میںمشترکہ تہذیب کی کس قدرعکاسی کی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ سیمینارکے دوران مختلف ادباء کی طرف کی تحریرکردہ کتابوں کااجراء کرنے کے علاوہ ڈاکٹرتقی عابدی کو’’رساجاودانی میموریل لٹریری ایوارڈ‘‘سے نوازاجائے گا۔پروفیسرشہاب ملک نے مزیدکہاکہ ایک مشاعرہ اورشام غزل بھی عالمی سیمینارکاحصہ ہوگی۔

Leave a Comment