شعبہ اْردوجموں یونیورسٹی اوررساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کامشترکہ اجلاس منعقد

\"\"
جموں،(اسٹاف رپورٹر)شعبہ اْردوجموں یونیورسٹی اوررساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی نے وزارت ترقی انسانی وسائل حکومت ہند کاڈاکٹرشیخ عقیل احمدکو قومی کونسل برائے فروغ اْردوزبان ،نئی دہلی کاڈائریکٹرنامزدکرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے۔اس سلسلے میں شعبہ اْردوجموں یونیورسٹی اوررساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کی ایک مشترکہ میٹنگ صدرشعبہ اْردو،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورسوسائٹی کے صدرپروفیسرشہاب عنایت ملک کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران میٹنگ میں اسیرکشتواڑی، پیارے ہتاش، ڈاکٹرمحمدریاض احمد،ڈاکٹرچمن لال ،ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس اورڈاکٹرفرحت شمیم ودیگران نے شرکت کی۔اس دوران مقررین نے سرسوتی کالج ، دہلی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر(ڈاکٹر)شیخ عقیل احمدکو اْردوکاقدآورادیب قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعقیل وقتاً فوقتاً شعبہ اْردوجموں یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اورایم فِل اسکالروں کے زبانی امتحان کے سلسلے میں متعددبارتشریف لاکریہاں کے اْردوطلباء￿ واسکالرزکومتعددلیکچربھی دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موصوف ایک محب اْردوہیں۔میٹنگ کے دوران ممبران نے اْمیدظاہرکی کہ ڈاکٹرشیخ عقیل احمدکی سرپرستی میں قومی کونسل برائے فروغ اْردوزبان (این سی پی یوایل)اپنے کھوئے ہوئے وقارکوبحال کرنے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے ڈاکٹرعقیل سے یہ بھی اْمیدکی کہ وہ مختلف اداروں اورتنظیموں کے بقایاکیسوں جوسابق ڈائریکٹرنے سردخانے میں رکھے تھے کانپٹارہ کرکے اپنی صلاحیتوں کاثبوت دیں گے۔اس دوران ممبران نے کہاکہ شیخ عقیل احمد زمین سے جڑی اْردوکی ادبی شخصیت ہیں اوراس لیے وہ اْردوزبان کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے توقع کی کہ اْردوزبان وادب کی ترقی کیلئے ملکی سطح پرکام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شیخ عقیل میں ادبی تقریبات کے انعقادکی بھرپورصلاحیتیں موجودہیں اورپورے ملک میں اْردوسے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔اس موقعہ پرممبران نے شیخ عقیل کواین سی پی یوایل کے ڈائریکٹرکاباوقارعہدہ سنبھالنے پرمبارکبادپیش کی۔
\"\"

Leave a Comment