شعبہ اردو جموں یونیورسٹی میں منعقدہ اُردو ریفریشرکورس اختتام پزیر

\"\"

جموں،(اسٹاف رپورٹر)شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی جانب سے یہاں پروفیسرگیان چندجین سیمینارہال جموں یونیورسٹی میں کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسرکےلئے منعقدہ تین ہفتوں کے ریفریشرکورس اختتام پذیرہوگیا۔ریفریشرکورس کی اختتامی تقریب کی صدارت پروفیسرجے پی جورل ۔ڈائریکٹرایچ آرڈی سی نے کی جبکہ ڈین اکیڈمک افیئرس پروفیسرکیشوشرماتھے۔ اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورکورس کوآرڈی نیٹر جموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرایچ آرڈی سی ڈاکٹررنجیت کالرہ بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔تقریب کے دوران ریاست کے مختلف کالجوں اوربیرون ریاست کی یونیورسٹیوں کے لگ بھگ 25 اسسٹنٹ پروفیسروں میںاسنادتقسیم کئے گئے ۔شرکاءمیں یہ اسناد پروفیسرکیشوشرماڈین اکیڈمک افیئرس اورڈائریکٹرایچ آرڈی سی پروفیسرجے پی جورل نے مشترکہ طورپرعطاکیے۔قبل ازیں ڈاکٹرعاشق حسین اسسٹنٹ پروفیسرڈگری کالج جندراہ نے ریفریشرکورس سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کورس کے دوران ملک کے قدآوراُردوادباءکی طرف سے جن موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کی ان کی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ کورس نہایت خوش اسلوبی سے منعقدکیاگیاجس کےلئے پروفیسرشہاب عنایت ملک مبارکبادکے مستحق ہیںجنھوں نے ملک کے قدآوراُردوادباءکومدعوکرکے اُردوزبان وادب میں جدیدرجحانات سے متعلق شرکاءکی معلومات میں خاطرخواہ اضافہ کیا۔ڈاکٹرطارق تمکین اورڈاکٹرعبدالحق نعیمی نے بھی تین ہفتوں کے ریفریشرکورس کی اہمیت کواُجاگرکیااورکورس کوکامیاب ترین قراردیا۔پروفیسرکیشوشرماڈین اکیڈمک افیئرس نے اپنے خطاب میں شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کوریفریشرکورس خوش اسلوبی سے منعقدکرنے کےلئے مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ مجھے شعبہ اُردوکے مختلف تقریبات میں حصہ لینااچھالگتاہے ۔انہوں نے کہاکہ شعبہ اُردومیں آکرمجھے تناؤسے پاک ماحول ملتاہے۔ پروفیسرکیشوشرمانے کہاکہ اُردودُنیاکی شیرین ترین زبان ہے ۔انہوں نے پروفیسرجے پی جورل کی خصوصیات کوبیان کرتے ہوئے کہاکہ جب سے وہ ایچ آرڈی سی کے ڈائریکٹربنے ہیں تب سے سنٹرملک کے متحرک ترین سنٹروں میں شمارہونے لگاہے۔پروفیسرجے پی جورل نے اپنے خطاب میں اعلان کیاکہ شعبہ اُردو4دسمبر 2018کو ایچ آرڈی سی کی طرف سے منعقدہونے والے اورنٹیشن کورس کااہتمام بھی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے بہت اچھالگاکہ ملک کے مختلف حصوں سے اُردوکے ماہرین کویہاں پرریفریشرکورس کےلئے بلاکرشرکاءکومستفیدکیاگیا۔ڈاکٹررنجیت کالرااسسٹنٹ ڈائریکٹرنے شکریہ کی تحریک پیش کی ،قبل ازیں استقبالیہ خطاب پروفیسرشہاب عنایت ملک ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورکورس کوآرڈی نیٹرنے پیش کیا۔
\"\"

Leave a Comment