لتا حیاؔ کی نئی کتاب کا امریکہ میں پاکستانی شاعرکے ہاتھوںرسمِ اِجراء

النورانٹر نیشنل کی جانب سے امریکہ میں عظیم الشان عالمی مشاعرہ کا اختتام
ادب ،زبان اور تہذیب کی کوئی سرحدیں نہیں ہو تیں

\"\"
٭ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ
ممبئی، ادب، زبان اور تہذیب کی کوئی سرحدیںنہیںہوتیں، ہندوستان کی ہندی زبان میں چھپی کتاب کا پاکستان کے اُردوشاعر کے ہاتھوں امریکہ میں رسمِ اِجراء اس بات کا مظہر اور قومی یکجہتی کی مثال ہے۔ برّ صغیر کی عالمی شہرت یافتہ شاعرہ ، گیت کار، سو شیل ورکر لتا حیاؔ کی نئی کتاب\” ماڈرن ابلا \”(بہ زبانِ ہندی) کا8 جولائی 2018 کوالنور انٹر نیشنل ٹیکساس(Texas) امر یکہ میںمنعقدہ عالمی مشاعرہ میں پاکستان کےمشہور شاعر جناب پیر زادہ قاسم کے ہاتھوںرسمِ اِجراء عمل میں آیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شمسہ قریشی صاحبہ ، شیخ اعجاز صاحب، النور انٹر نیشنل ٹیکساس کے روح رواں جناب نور امروہی صاحب، جناب منظر بھوپالی صاحب(انڈیا)، اشفاق حُسین صاحب (کینڈا) ، جناب جمیل احسن (سوئیڈن)، جناب خالد عرفان (نیو یارک(، ڈاکٹرصبیحہ صباؔ ( نیو یارک)، نیلوفر عبّاسی اور محبّانِ اُردو امریکہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔تمام شرکاء نے اِس کتاب کی پذیرائی کی اورمحترمہ لتا حیاؔ کے اِس انقلابی اقدام پر انہیں مبارکباد دے کر اپنی نیک تمنّاؤں کا اظہار کیا۔محترمہ لتا حیاؔ نے مشاعرہ میں جب اس کتاب میں چھپی کچھ نظمیں جو ہندی زبان میں تھی سُنائیں تو سا معین نے بے ساختہ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیںاور اپنی داد و تحسین سے نوازا اور ہاتھوں ہاتھ اس کتاب کی تمام کا پیاںخرید لیں۔
ہندی زبان میںشائع لتا حیاؔ کی یہ نئی کتاب\” ماڈرن ابلا \”جدید نظموں پر مشتمل ہے جس میں آج کے دور میں خواتین کےساتھ ہورہی ناانصافیوں اور زیادتیوں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔بہت جلد اِس کتاب کو اُردو زبان میں بھی شائع کیا جانے والاہے۔واضح رہے کہ لتا حیاؔ کا پہلا مجموعہ کلام\” حیا \” ہندی اور اُردو دونوں زبانوں میں ایک ساتھ شائع ہوا اس کے بعد دوسرا مجموعہ کلام \”لتا سے حیا تک \” اُردو زبان میں منظر عام پر آچُکا ہے۔
\"\" \"\"

Leave a Comment