حیدرآباد، 30؍ ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں سیول سروسیز کوچنگ اکیڈیمی کے زیر اہتمام خواتین اور مذہبی اقلیتوں کو سیول سروسیز امتحان کے پریلمس (Prelims) 2017 کی مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28؍ اکتوبر 2016 ہے۔ انٹرنس ٹسٹ 13؍ نومبر کو منعقد ہوگا اور 25؍ نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ انٹرویو 5، 6 اور 7؍ دسمبر کو منعقد ہوں گے۔ جبکہ کوچنگ کا آغاز 15؍ نومبر سے کیا جائے گا۔ داخلہ انٹرنس ٹسٹ میں حاصل کردہ میرٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔ انٹرویو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات اور داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کیا جاسکتا ہیں۔ درخواست فارم کے ساتھ 200 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جو بحق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حاصل کیا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو، داخل کرنا ہوگا۔
منتخبہ امیدواروں کو برائے نام فیس 1,800 روپئے جمع کرنے ہوں گے جس میں 500 روپئے رجسٹریشن فیس، لائبریری کے 1000 روپئے اور میڈیکل کے 300 روپئے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3000 روپئے (کاشن ڈپازٹ ) بھی جمع کرنا ہوگا جسے کوچنگ کے اختتام پر واپس کردیا جائے گا۔
مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ کے علاوہ فون نمبرات 040- 23008436, 23008411, 083746 27871, 9154162187 سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔