نئی دہلی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ اردو ایسو سی ایشن نے اس لاک ڈاؤن اور تعطیلات کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر’’مہجری اورغیرملکی ادیبوں، اساتذہ اور قلم کاروں کا تعارفی سلسلہ‘‘ شروع کیا ہے ۔ اس سلسلے کے تحت ہر روز رات نو بجے کسی ایک نامور استاد ، ادیب یا قلم کار کا انٹرویو نشر کیا جاتاہے ۔ اسے براہ راست ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے فیس بک پیج اور ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں ۔ ناظرین کمنٹ باکس میں جاکر اپنے سوالات بھی کر سکتے ہیں ۔
ایسوسی کا مقصد دنیا بھر میں موجود اردو کے ادیبوں ، شاعروں ، صحافیوں ، اساتذہ اور قلم کارو ں کے درمیان رابطہ و اشتراک ہے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ اسی مقصدکے حصول کے لیے جہاں کئی اور کام ہورہے ہیں وہیں ، آن لائن ویبینار ، مذاکرے کے پروگرام بھی ہورہے ہیں ۔ لیکن خصوصی طور پر انٹرویو کا یہ سلسلہ جاری ہے ، جسے دنیا بھر میں کافی سراہا جارہاہے اور اس کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہاہے ۔