ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ
جرمنی،8/اپریل ،ڈائریکٹر میڈیا( 7اپریل 2015)کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے نیو لندن کیمبرج سکول سکھرکے پوزیشن یافتہ طلباء کو شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے اسناد دی جائیں گی ۔امسال شریف اکیڈمی جرمنی کو مختلف سکولوں کے تعلیمی معیار اورسالانہ رزلٹ کے حوالے سے نام تجویز کیے گئے تاہم اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے امسال نیو لندن کیمرج سکول ،سندھ ہاؤسنگ سوسائٹی( سندھ )کو اسکی عمدہ کارکردگی ،اعلی تعلیمی معیار اور بہترین سالانہ نتائج کی بناء پرا کیڈمی کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طلباء کو اسناد دینے کا فیصلہ کیا ۔شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے سکول کی انتظامیہ اور سٹاف کو بالعموم اور سکول کی ایڈمنسٹریٹر ؍ پرنسیپل محترمہ روبینہ رمضان کیانی کو بالخصوص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی قیادت قابلِ قدر ہے وہ بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ادابِ معاشرت اور تہذیب اخلاق سے بھی روشناس کرانا اپنا فرض، منصبی سمجھتی ہیں ۔شریف اکیڈمی انکی کاوشوں کو قدر ومنزلت کی نظر سے دیکھتی ہے ۔اس سکول کی بنیاد 1997میں رکھی گئی نرسری سے مڈل تک تعلیم دی جاتی ہے اور اس سکول کا شمار علاقہ کے بہترین سکولوں میں ہوتا ہے ۔یہ اسناد2014-2015کے سالانہ نتائج کو مدّنظر رکھتے ہوئے سکول کی سالانہ تقریب کے موقع پردی جائیں گی جو کہ 11ِاپریل کو منعقد ہوگی ۔