وائس چانسلر جموں کے ہاتھوں”اُردومیں خطوط نگاری ۔روایت اورتسلسل کے امکانات“کتاب کا رسم اجراء

\"\"
جموں،(اسٹاف رپورٹر)وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرایم۔کے دھرنے پروفیسرگیان چندجین سیمینارہال میں منعقدہ ایک پُروقارتقریب کے دوران صدرشعبہ اُردوپروفیسرشہاب عنایت ملک اورصدرشعبہ اُردوایم اے ایم کالج جموں ڈاکٹرشہنازقادری کی مشترکہ طورپرمرتب کردہ کتاب ”اُردومیں خطوط نگاری ۔روایت اورتسلسل کے امکانات“کااجراءکیا۔اس دوران کتاب کی رسم رونمائی تقریب کی صدارت صدرشعبہ اُردوممبئی یونیورسٹی ،ممبئی پروفیسرصاحب علی نے کی جبکہ برصغیرکے ناموراُردوشاعر عرش صہبائی اورسابق صدرشعبہ اُردوکشمیریونیورسٹی پروفیسرقدوس جاویدبھی ایوان صدارت میں شامل تھے۔
کتاب کی رسم رونمائی تقریب میں طلبائ،اسکالرز اورفیکلٹی ممبران کے علاوہ معززشہریوں نے شرکت کی ۔اس دوران ڈاکٹر آصف ملک اسسٹنٹ پروفیسرباباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری اورڈاکٹرفرحت شمیم اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اُردو جموں یونیورسٹی ،جموں نے کتاب سے متعلق مقالات پیش کرکے اس کی خوبیوں وخامیوں پرتفصیلی روشی ڈالی۔ 600صفحات پرمشتمل اس کتاب کوقاسمی کتب خانہ جموں نے شائع کیاہے جوکہ شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینارکے دوران ناموراُردواسکالروں کی جانب سے پیش کردہ تحقیقی مقالات کامجموعہ ہے ۔اس موقعہ پربولتے ہوئے وائس چانسلرجمو ں یونیورسٹی پروفیسرایم کے دھرنے پروفیسرشہاب عنایت ملک اورڈاکٹرشہنازقادری کواہم موضوع پر کتاب منظرعام پرلانے کےلئے مبارکبادپیش کی۔ انہوں نے کہاکہ اُردوایک تہذیب یافتہ زبان ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے اُردواپنے دادا جی سے سیکھی ہے اورجب میں بیرون ریاست پڑھ رہاتھا،اُس وقت میرے والد،داداجی اوردیگرقریبی رشتہ داروں کی طرف سے میرے نام لکھے ہوئے خطوط آج بھی میرے پاس محفوظ ہیں ۔خطوط نگاری کوایک فن قراردیتے ہوئے پروفیسرایم کے دھرنے کہاکہ اُردوکیلی گرافی بھی ایک فن ہے اوراس فن کی طرف بھی محبان اُردوکوتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔پروفیسرایم کے دھرنے کچھ اُردواشعاربھی پڑھے جنھیں شرکاءنے کافی سراہا ۔انہوں نے شعبہ اُردوکوملک کامتحرک ترین شعبہ قراردیاجہاں آئے روزسیمیناراورمشاعرے ودیگرادبی وثقافتی سرگرمیاں منعقدہوتی رہتی ہیں ۔پروفیسرصاحب علی نے بھی کتاب کی اہمیت وافادیت کواُجاگرکرتے ہوئے اسے اُردوطلباءاورریسرچ اسکالروں کےلئے کافی مددگارکتاب قراردیا۔قبل ازیں وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرایم کے دھرنے شعبہ اُردوجمو ں یونیورسٹی میں دوروزہ قومی اُردوکتب نمائش کاافتتاح کیا۔کتب نمائش کاانعقادشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے دہلی ،علی گڑھ اورجموں کے مختلف پبلشروں کے اشتراک سے کیاہے ۔پبلشروں کی جانب سے نمائش میں کتب کے سٹال لگائے گئے ہیں جہاں سے اُردوطلباءواسکالرس رعایت داموں پرکتب خریدسکیں گے۔ نمائش میں ایم اے کی درسی کتابوں کے علاوہ قاسمی کتب خانہ تالاب کھٹیکاں جموں ،ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی اورایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس علی گڑھ نے 300سے زائد موضوعات پر کتابیں دستیاب رکھی ہی۔
اس دوران پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرمحمدریاض احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے انجام دیئے جبکہ استقبالیہ خطبے میں پروفیسرشہاب عنایت ملک نے مہمانوں کااستقبال کیا۔آخرپرڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس اسسٹنٹ پروفیسر ،شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
\"\" \"\" \"\" \"\" \"\"

Leave a Comment