پروفیسرشہاب عنایت ملک ڈین فیکلٹی آف آرٹس جموں یونیورسٹی عہدے پر فائز

\"\"
٭ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ

\"\"
جموں//پروفیسرشہاب عنایت ملک صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کوپروفیسربی۔لابھ، ڈیپارٹمنٹ آف بدھسٹ سٹڈیز جموں یونیورسٹی کی جگہ جموں یونیورسٹی کانیاڈین فیکلٹی آف آرٹس تعینات کیاگیاہے ۔پروفیسربی۔لابھ کوحال ہی میں ’نوانالندہ مہاوہارا ،یونیورسٹی بہار‘کاوائس چانسلر مقررکیاگیاہے ۔ پروفیسرشہاب عنایت ملک اُردوکے ناموراُردوادیب اوراُردوزبان میں دودرجن کتابوں کے مصنف ہیں ۔پروفیسرشہاب ملک ایک قابل منتظم کے طورپرتسلیم کیے جاتے ہیں اوراس وقت دوسری مرتبہ شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے صدرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ ڈائریکٹرکشتواڑکیمپس کے طورپربھی نمایاں خدمات انجام دے کرکیمپس ہذاکوادبی وثقافتی سرگرمیوں کامرکزبنانے اور ترقی کےلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دے چکے ہیں ۔پروفیسرشہاب عنایت ملک مختلف یونیورسٹیوں بشمول کشمیریونیورسٹی،پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ ،پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ ، فیصل آباد یونیورسٹی پاکستان ،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ کے بورڈآف اسٹڈیزکے ممبر ہیں ۔موصوف مختلف ممالک کے دورے بھی کرچکے ہیں اورملکی اورعالمی سطح کی مختلف اُردوتنظیموں کے ساتھ وابستہ ہیں ۔پروفیسرشہاب عنایت ملک آل انڈیا یونیورسٹی ،اُردوٹیچرس ایسوسی ایشن جوکہ اُردوزبان کے یونیورسٹی اساتذہ کی بڑی تنظیم ہے کے جنرل سیکریٹری کے طورپرگذشتہ کئی برسوں سے کام کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان ،وزارت ترقی انسانی وسائل ، حکومت ہندنئی دہلی کے جنرل کونسل کے رکن ہیں ۔پروفیسرشہاب عنایت ملک کواُردوزبان وادب کی ترویج کےلئے مختلف سرکاری وغیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے اعزازات سے بھی نوازاجاچکاہے۔
\"\"
\"\"

Leave a Comment