پروفیسرڈاکٹر محمد خواجہ اکرام الدین کو\” سفیر اردو ایوارڈ\” سے ڈنمارک میں نوازا گیا

ڈنمارک میں مہجری ادب اور اردو تدریس کے مسائل پر بین الاقوامی سیمینار اور تقسیم ایوارڈ
لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل اور ٹی لنک ڈنمارک کے اشتراک سے بین الاقوامی سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔
\"13342343_10209521061651861_1901598155_n\"

ڈنمارک ، 29مئی سے 31مئی کے دوران ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اور یکم جون کو سیمینارکا انعقاد ہوا جس کی صدارت جناب عباس رضوی نے کی مقررین میں جناب سندھو صاحب،محترمہ لبنی صاحبہ، محترمہ سویٹا یوسف زئی ،محترم زبیر رائے صاحب ، محترم سرور صاحب کے علاوہ کئی مقامی ادیبوں نے شرکت کی ۔صدف مرزا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے صدف نے بتایا کہ ہندو پاک کو یہ اردو ہی قریب لا سکتی ہی اس زبان کی ترویج و تشہیر ہم سب کی ذمہ داری ہے خواہ وہ مہجری ادیب ہوں یا ہند وپاک کے۔اس سیمینارکا بڑا مقصد یہ تھا کہ کس طرح اردو کی نئی بستیوں میں اردو کی تدریس کو فروغ دیا جائے کیونکہ اگر نئی نسل کو اردو کی جانب راغب نہیں کیا گیا تو گزرتے وقت کی ساتھ کہیں نئی بستیوں میں اردو کا چلن کم نہ ہوجائے ابھی تک مقام شکر ہے کہ نئی نسل کے ادیب وشاعر اس تہذیبی وراثت کو آگے بڑھانے میں شامل ہیں لیکن ان کی تعداد حوصلہ افزا نہیں ہے۔ ابھی بروقت اس حوالے سے کام کرنے کی ضرروت اور وقت کے مطالبے کے مد نظر اس ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل ، ڈنمارک نے بہت جلد اوپن اردو اسکول کھولنے کا عزم کیا ہے۔ ورکشاپ میں اس کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔ انشا اللہ جلد اس اسکول کا قیام عمل میں آئے گا۔ ساتھ ہی ٹی وی لنک ڈنمارک نے یہ طے کیا کہ اپنے پروگراموں کو مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
اس ورکشاپ اور اورسیمینارمیں دہلی، ہندستان سے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الد ین، ہندستانی زبانوں کا مرکز ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی نے خصوصی شرکت کی انھیں اردو کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل ، ڈنمارک نے\” سفیر اردو ایوارڈ\” سے نوازا۔ پروفیسر خواجہ اکرام کی آمد سے نہ صرف اس سیمینار کا وقار بلند ہوا بلکہ انھوں اپنے بیش قیمت مشورے اور پُر مغز مقالے سے اس سیمینار کو با معنی بنایا۔انھوں نے اپنے مقالے میں مہجری ادب کی صورت حال اور موجودہ منظر نامے پربھر پور روشنی ڈالی۔دہلی سے ہی عربی کے پروفیسر اور مرکز عربی اور افریقی مطالعات کے چئرمین پروفیسر رضوان الرحمان نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے مہجری ادب کے تراجم پر بے بہا کام کیا ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل، ڈنمارک نے عربی تراجم کے اعتراف میں انھیں ایوارڈ سے نوازا۔اس طرح یہ سیمینار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
\"13335388_10209521062131873_804308323_n\"

\"13346822_10209521135773714_3656865504935604067_n\"

Leave a Comment