پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کوجرمنی میں ـ’’ حیدر طباطبائی ایوارڈ‘‘سے نوازاگیا

\"\"فرینکفرٹ، جرمنی (اسٹاف رپورٹر )حلقۂ ادب جرمنی اور ہیومن ویلفئیر ایسوسی ایشن ، فرینکفرنٹ کی جانب سے حیدر طباطبائی کی یاد میں ایک بین الاقوامی سیمناراور ایوراڈ تقریبات کا انعقادکیاگیا۔حیدر طباطبائی اردو تنقید و تحقیق اور شاعری میں ایک بڑ ا نام ہے انھوں نے مشرقی پیمانۂ نقد کو اپنایا اور اردو ادب میں کئی گرانقدر سرمائے کا اضافہ کیا ۔ حیدر طباطبائی کا آبائی وطن شہر لکھنؤ ہے ۔ انھوں نے تہذیب وثقافت کا ملک ایران میں برسوں تعلیم و تدریس کے غرض سے گزارا اس کے بعد لندن میں مقیم ہوگئے ۔ یہاں انھوںنے شہر زاد نامی رسالہ بھی جاری کیا جو مہجری ادبی رسالے میں سر فہرست ہے۔ اس کے علاوہ انھوںنے آئین سخنوری کتاب سے اردو ادب میں ایک نئے رجحان کو جگہ دی ۔ ابھی گزشتہ ماہ انھوںنے اس جہان فانی کو الوداع کہا۔ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میںحلقۂ ادب جرمنی اور ہیومن ویلفئیر ایسوسی ایشن ، فرینکفرنٹ نے ایک بین الاقوامی سیمنار کا انعقادکیا جس میں جرمنی ، انگلینڈ اور ہندستان سے کثیر تعداد میں ادبا اور شعرا نے شرکت کی۔اس موقعے پر حلقۂ ادب جرمنی کی جانب سے ’’حیدر طباطبائی ایوارڈ ‘‘ کا آغاز کیا ۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی میں اردو کے استاد ہیں، اردو ادب میں ان کا ایک جانا پہچانا نام ہے انھوں نے مہجری ادب اورمہجری ادیبوں اور قلمکاروںسے روابط بحال کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ،وہ درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں،جدید میڈیا اور نئی ٹکنالوجی پر ان کا بہت اہم کام ہے۔ ان کی انہی خدمات کے پیش نظر سید اقبال حیدر سیکریٹری حلقۂ ادب جرمنی نے انھیں’’ حیدر طباطبائی ایوراڈ‘‘ سے نواز ا ۔

Leave a Comment