ڈاکٹر صالحہ رشید مہا دیوی ورما راشٹر مہیلا گورو سمّان سے سرفراز

\"_20161121_180615\"

الہ آباد(اسٹاف رپورٹر)الہ آباد کی ادبی سماجی اور ثقافتی تنظیم ’’سمنوے‘‘کے بھارت جاپان سمنوے رنگ منچ کی جانب سے ٹوکیو یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ اردو کی الہ آباد آمد پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تنظیم کی سربراہ ڈاکٹر یاسمین سلطانہ نقوی نے پروفیسر اسادا یوتاکا کے لئے خیر مقدمی کلمات پیش کئے اور ہند جاپان روابط اور جاپان میں اردو کی مقبولیت پر روشنی ڈالی ۔پروفیسر اسادا یوتاکا کے اپنی ہائیکو میں کہی نظمیں سنائیںاور سامعین کا دل جیت لیا ۔اس موقعہ پر الہ آباد یونیورسٹی کی صدر شعبئہ عربی و فارسی،ڈاکٹر صالحہ رشید کو ان کی علمی و ادبی سرگرمیوں کے اعتراف میں مہا دیوی ورما راشٹر مہیلا گورو سمّان سے نوازا گیا۔انھیں ایک شال ،مومنٹو اور توصیفی سند پیش کی گئی۔پروفیسر راجندر کمار نے اپنے صدارتی کلمات میں پروفیسر اسادا یوتاکا کے جاپانی سے اردو میں ترجمہ کئے گئے ڈراموں پر روشنی ڈالی اور انھیں بہترین ترجموں کی صف میں شمار کیا۔پروفیسر علی احمد فاطمی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment