ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو علمبردار اردو ایوارڈ کی پیشکشی

بزم علم و ادب حیدرآباد کی تقریب۔ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی صاحب نے ایوارڈ و توصیف نامہ دیا
\"dsc_2867\"

نظام آباد۔ ( ای میل) ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری را ج کالج نظام آباد کو ان کے فروغ اردو کارناموں کے اعتراف میں ادبی تنظیم بز م علم و ادب کی جانب سے’’ علمبردار اردو ‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔ اردو گھر مغلپورہ حیدرآباد میں آج منعقدہ ایوارڈ تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی صاحب کے ہاتھوں شال پوشی کی گئی اور ایوارڈ دیا گیا۔ صدر بزم ڈاکٹر نادرالمسدوسی ‘اراکین بزم جناب حلیم بابر صاحب‘ جناب سلیم عابدی صاحب کے علاوہ اس تقریب میںجناب رحیم الدین انصاری صاحب سابق صدرنشین اردو اکیڈیمی اے پی‘جناب عثمان شہید ایڈو کیٹ‘جناب صوفی سلطان شطاری صاحب‘ڈاکٹر عقیل ہاشمی صاحب‘ پروفیسر مجید بیدار صاحب‘ جناب م ق سلیم صاحب‘ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد‘ ڈاکٹر محمد ناظم علی‘ ڈاکٹر محمد ابرارلباقی ‘ جناب اسلم فرشوری ‘شفیع الدین نیر اور محبان اردو کثیر تعداد موجود تھی۔ بزم علم و ادب کی جانب سے شہر حیدرآباد سے جناب ایس کے افضل الدین ‘ڈاکٹر فاروق شکیل‘شوکت علی درد‘ حبیب عبدالرحمٰن حامد‘ سید مسعود جاوید قادری‘ڈاکٹر فریدالدین صادق‘جگجیون لعل آستھانہ سحر ‘اور اضلاع سے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی‘ اجمل محسن ‘افسر عثمانی اور حافظ ابوعاکف انور کو ایوارڈ دیا گیا۔ ڈاکٹر نادرالمسدوسی نے کہا کہ یہ ایوارڈ اردو کے حقیقی خدمت گذاروں کے ان کی فروغ اردو خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔انہوں نے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نصابی اور ادبی کتابیں شائع ہوئی ہیں۔ اردو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جوڑنے میں ان کی خدمات نمایاں ہیں۔سوشیل میڈیا پر اردو رسم الخط کی بقا اور فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔اور اردو آن لائن لیکچرز کو شروع کرنے میں انہوں نے پہل کی ہے۔ محمد محبوب ریسرچ اسکالر یونیورسٹی آف حیدرآباد نے فیس بک پر اس ایوارڈ تقریب کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمود علی صاحب ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے زیر قیادت حکومت تلنگانہ ریا ست میں فروغ اردو کے کام کر رہی ہے۔اسمبلی سیشن کی نصف سے زیا دہ کاروائی اردو میں ہوتی ہے۔ اردو میڈیم اقامتی اسکول قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئیندہ سال حیدرآباد میں عالمی اردو کانفرنس منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو بزم اردو کا ایوارڈ ملنے پر انہیں عزیز و اقارب دوست احباب اساتذہ شاگردوں اور محبان اردو نے مبارک باد پیش کی۔

Leave a Comment