کامران غنی صبا کے شعری مجموعہ ’پیام صبا‘ کی ڈان باسکو اسکول میں رسم اجراء

\"ijra\"
دربھنگہ(اسٹاف رپورٹر)المنصور المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، دربھنگہ کے زیر اہتمام نوجوان شاعر و صحافی اور سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز کے معاون مدیر کامران غنی صباؔ کے شعری مجموعہ کی رسم اجرا ڈان باسکو اسکول، دربھنگہ میں سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی اور صدارتی ایوارڈ یافتہ بزرگ شاعر پروفیسر عبدالمنان طرزی کے ہاتھوں ہوئی۔ رسم اجرا میں بہار اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری، وجنتی کھیریا (میئر دربھنگہ نگر نگم)، ڈاکٹر اسلم جمشید پوری(صدر شعبہ اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)،احمد اشفاق(جنرل سکریٹری بزم اردو ، قطر)،مصطفی کمال انصاری(رجسٹرار متھلا یونیورسٹی)،ڈاکٹر فراز فاطمی(ایم ایل اے)، ڈاکٹر اظہار احمد(سابق ایم ایل اے)، ڈاکٹر منصور خوشتر(مدیر سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز)، ایس ایچ اے عابدی(پرنسپل ڈان باسکو اسکول)، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، ڈاکٹر کلیم الرحمن کاکوی، خورشید حیات(چھتیس گڑھ)، غلام نبی کمار(کشمیر)،پروفیسر قیام الدین نیر، عالم گیر شبنم،علائوالدین حیدر وارثی، نوجوان ناول نگار سلمان عبد الصمد(جے این یو، دہلی)، ڈاکٹر مجیر احمد آزاد، ڈاکٹر احسان عالم، ڈاکٹر صفی الرحمن ایڈوکیٹ، پروفیسر امتیاز،حسین منظر، ڈاکٹر مستفیض احد عارفی،ڈاکٹر عقیل صدیقی، احتشام الحق، منور راہی،عرفان احمد پیدل کے علاوہ کثیر تعدادمیں باذوق افراد موجود تھے۔ شرکاء نے کامران غنی صبا کو ان کے پہلے شعری مجموعہ کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ٹرسٹ کی جانب سے بہار اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری کی حیات و خدمات پر ایک عظیم الشان قومی سمینار بھی منعقد ہوا ۔ جس میں دانشوران علم و ادب نے مشتاق احمد نوری کی حیات و خدما ت پر اپنے مقالے پیش کیے۔ یہ دونوں پروگرام المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی فیس بک ٹائم لائن سے براہ راست نشر کیا گیا۔پروگرام کی ویڈیو رکارڈنگ ٹرسٹ کی فیس بک ٹائم لائن پر دیکھی جا سکتی ہے۔ رسم اجرا تقریب اور قومی سمینار کے کامیاب انعقاد پر دانشوران علم اور محبان اردو نے المنصور ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave a Comment