علی گڑھ میں ڈاکٹر اے۔پی۔جے عبدالکلام کے نام پر کمپیوٹر لیب

ڈاکٹر کلام کے نام پر سڑک ہونا فخر کی بات
\"20\"

علی گڑھ15 اکتوبر2015(نمائندہ خصوصی ) ہندوستان کے سابق صدر اور بھارت رتن جناب ڈاکٹر اے۔پی۔جے عبدالکلام کو ان کی 84ویں سالگرہ پرجامعہ آکسفورڈ پبلک اسکول ، علی گڑھ نے اپنے کمپیوٹر لیب کو اُن کا نام دیا۔ اس موقعہ پر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کوٹ کے مبر پروفیسر رضاء اللہ خاں نے کہا کہ ہم تعلیم اور تعلیم کے لئے اُن کے جنون کو تازندگی یاد رکھیں گے۔ ڈاکٹر کلام کی زندگی نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے اس موقعہ پر جامعہ اردو کے او۔ایس۔ڈی فرحت علی خاں نے کہا کہ ڈاکٹر کلام آج ہمارے بیچ موجود نہ ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ ہمارے درمیان رہے گے کیونکہ اُن کے خیالات اور آدرش کبھی نہیں مرسکتے۔
جامعہ آکسفور ڈ پبلک اسکول کے سرپرست ڈائریکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے طلباء اور اساتذہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کلام کا نام ہمارے لئے ایک نمونہ ہے اور آگے بڑھنے کی ہمت پیدا کرتا ہے انہوں نے سجھائو دیا کہ آنے والے دنوں میں نہ صرف ڈاکٹر کلام کے نام کی سٹرک ہونا چاہئے بلکہ اُن کے نام کی ایک یونیورسٹی بھی ضروری ہے کیونکہ ڈاکٹر کلام نے تعلیم کو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔
جلسہ کی نظامت کے فرائض جناب عرفان احمد نے انجام دیے۔
اس موقع پر آکسفورڈ پبلک اسکول کی پرنسپل بلقیس جہاں ، اختر پرویز، نسرین اصغر،رینا راز، صدف زیدی، ذیشان علی، عادل، ریحانہ رحیم، سمرین، دلشاد قریشی، محمود انصاری، رقیہ کنیزکے علاوہ اسکول کے طلباء اور مہمانان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
\"16\"

Leave a Comment