ڈاکٹر اسلم جمشید پوری اتر پردیش اردو اکادمی کےایگزیکٹوممبر نامزد

\"IMG-20170321-WA0091\"

میرٹھ(اسٹاف رپورٹر )یو پی میں اردو کے کے فروغ و بقا کے لیے اہم کردار ادا کررہی اتر پردیش اردو اکا دمی کے سر براہ کے عہدے پر معروف فارسی اسکالر پروفیسر آصفہ زمانی کے روپ میںفعال شخصیت کے ساتھ ساتھ دیگر اراکین کی جوفہرست جاری ہوئی ہے ان میںسبھی حضرات تجربہ کار، محنتی اوراپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلو بی سے نبھا نے میں اپنی مثال نہیں رکھتے ہیں۔جس سے امید کی جا سکتی ہے کہ اکادمی اپنی ذمہ داریوں کو اور زیادہ بہتر ڈھنگ سے انجام دے گی۔اکادمی کے بہترین پینل کے انتخاب کے لیے حکو مت اتر پردیش اور اس کام میں معاون حضرات قابل مبارک باد ہیں۔
خوشی کا مقام ہے کہ اکادمی کے ممبران میںایک نام چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ کے شعبۂ اردو کے صدر اور معروف افسا نہ نگار و ناقد ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کا بھی ہے۔یہ اس عہدے پر آپ کی تیسری تقرری ہے۔اس سے قبل 2007ء سے2012ء اور2014ء سے2017ء تک آپ اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔یہ تیسری تقرری آپ کی فعا لیت، محنت،ایمانداری اورفروغ اردو کے لیے کی گئی کوششوں کا ثمرہ ہے۔
آپ کی اس نامزدگی پر مغربی اترپردیش کے اردو دوستوں میں خوشی کی لہر ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر شاداب علیم، ڈاکٹر ارشاد سیانوی،ڈاکٹر طاہرعلی جوہر،ڈاکٹر یونس غازی ،ڈاکٹر یونس جمشید،ڈاکٹر نعیم صدیقی ، ڈاکٹر شاہد حسنین صدیقی ،سعید احمد سہارنپوری، سید معراج الدین،سید ریحان الدین،سید محمدفرقان، سید محمد محسن ، سید صلاح الدین نا یاب اور شعبۂ اردو کے طلبہ و طالبات اور کثیر تعداد میںشہر کے معززین نے ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کو مبار باد پیش کی۔

Leave a Comment