ڈاکٹر عبد اللہ امتیاز احمدممبئی یو نیورسٹی کےصدر شعبۂ اردومنتخب

\"\"

ممبئی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عبدالله امتیاز احمد نے صدر شعبہ اردو ممبئی یونیورٹی کی حیثیت سےحال ہی میںچارج سنبھال لیا ہے۔1975 کو اعظم گڑھ کے موضع خالص پور (نز دمحی الدین پور اور شیخوپور) کے ایک زمینداری و ادبی گھرانے میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عبد اللہ کی ابتدائی تعلیم وطن میں ہوئی۔ 1986 میں بھی ممبئی آئے اور آٹھویں جماعت تک کی تعلیم انجمن خیر الاسلام ،گھاٹ کو پور سے حاصل کرنے کے بعد ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ شبلی کا لج اعظم گڑھ سے کیا۔ 1997 میں کرسچین کالج الہ آباد سے اردو اور تاریخ میں بی۔ اے کیا پھر جواہر لال نہرو یونیورٹی دہلی سے99 19 ء میں ایم اے اور 2001ء میں ایم فل کیا۔ ایم فل کے مقالے کا عنوان “سید سلیمان ندوی کی سوانح نگاری حیات شبلی کی روشنی میں”۔یہ مقالہ اردو کے معروف اسکالر اور ماہر لسانیات پروفیسر سمیر احمد خان کی نگرانی میں تکمیل پایا۔ 2010میں عنوان مقالہ ” آزادی کے بعد اردو ہندی کے ادبی ناول کا حقیقی و تنقیدی مطالعہ “زیر نگرانی پروفیسر صاحب علی ، پرممبئی یونیورسٹی نے انھیں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی۔
بھی یونیورٹی، شعبہ اردو میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ان کا تقر 2012 میں ہوا، اس وقت سینئر اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ 2002 تا 2004 تک ڈپارٹمنٹ آف کلچر، منسٹری آف ایچ آر ڈی، گورنمنٹ آف انڈیا کے لیے پروجیکٹ فیلو کی حیثیت سے کام کیا۔ ایڈمنسٹریشن صلاحیت خداداد ہے۔ جے این یومیں طالب علمی کے زمانے میں اسٹوڈینٹ یونین کی سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ممبئی یونیورسٹی کی کئی کمیٹیوں کے رکن کی حیثیت سے اب بھی کافی فعال ہیں ۔ اب تک پانچ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں اور تین زیر طبع ہیں ۔ تاریخ اور لوک ادب پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ پچاس سے زائد قومی اور بین الاقوامی سیمینار اور ورکشاپ میں شرکت کر چکے ہیں اور تقریبا اتنے ہی مضامین ملک اور بیرون ملک کے موقر رسالوں میں شائع ہو چکے ہیں ۔ممبئی یونیورسٹی، شعبۂ اردو میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ان کا تقرر 2012 میں ہوا، اس وقت سینئر اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں ۔ ڈاکٹر عبد اللہ ممبئی یونیورسٹی میں اپنی تقرری کے ابتدائی دور ہی ایسے طلبہ میں کافی مقبول اور ہر دل عزیز رہے ہیں۔ طلبہ کے تعلیمی اور ڈپارٹمینٹل مدد اور رہنمائی کے لیے شروع ہی سے |پیش پیش رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے صدر شعبہ ہونے کی اطلاع پر اردو کے طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اردو اور اردو کے طلبہ سے ان کی سابقہ وارفتگی کے مدنظر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ ان کی رہنمائی میں شعبہ اردوممبئی یونیورسٹی مزید تیز رفتاری سے ترقی کی طرف گامزن ہوگا (انشا الله ) ۔
بانی و مدیرسہ ماہی ”عالمی اردو ادب “ اور سہ ماہی” اسکالرز امپیکٹ “ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ نے کہا کہ ڈاکٹر عبد اللہ امتیاز احمدکی خدمات قابل ستائش ہیں اور امید ہے کہ ان کی رہبری میں شعبہ ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔ ڈاکٹر عبد اللہ امتیاز احمد کو ان کے نئے عہدے کی مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Comment