اُردو داستان: مابعدالطبیعیاتی مطالعہ:۔تعارف و تبصرہ

\"\"
\"\"ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ
اسوسی ایٹ پروفیسر، صدر شعبہ اُردو،
جی ایس سائنس ،آرٹس ، اینڈ کامرس کالج، کھام گاؤںضلع بلڈانہ، مہاراشٹر، انڈیا

اُردو داستان مابعدالطبیعیاتی مطالعہ
مولف :ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام
صفحات : 356
قیمت :1500 پاکستانی روپے
ناشر: الوقار پبلی کیشنز لاہور، پاکستان ۔
\"\"
ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام کا شمار عہد حاضر کے نمائندہ نوجوان محققین و ناقدین میں ہوتا ہے۔ان کے تحقیقی و تنقیدی کام نے عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کی ہے۔وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے شعبہ اردو و اقبالیات سے منسلک ہیں اس سے قبل وہ اسی یونیورسٹی کے بہاول نگر کیمپس میں صدر شعبہ اردو و اقبالیات رہے ہیں۔ وہ ادارہ تحقیقات زبان و ادب کے سکریٹری جنرل بھی ہیں۔ انہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور مسلمز آف ساؤتھ ایشیاء فورم لندن کا بین الاقوامی ممبر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ پاکستانی زبانوں کے تحقیقی جریدے \”پرکھ\” کے بانی مدیر اور درجن بھر تحقیقی جرائد کے مشیر و مبصر بھی ہیں۔وہ اردو دنیا کے ان معدودے چند محققین میں شامل ہیں کہ جنہوں نے اردو کے کلاسیکی نثری ادب کو خالصتاً فلسفیانہ نقطہ نظر سے پرکھا ہے۔مابعد الطبیعیات کو فلسفہ اول یا ام الفلسفہ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ فلسفہ کی ابتدا مابعدالطبیعیاتی مباحث سے ہوئی اور بعد ازاں فلسفہ کی دیگر تمام شاخوں نے مابعدالطبیعیات ہی سے جنم لیا۔ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام نے اردو کی بیس نمائندہ داستانوں کی جانچ اسی فلسفہ کے تناظر میں کی ہے جس پر انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی۔ ان کا یہ مقالہ اب \” اردو داستان: مابعدالطبیعیاتی مطالعہ\” کے عنوان کے تحت طبع ہوا ہے۔ اس پر پروفیسر ڈاکٹر صغیر افراہیم، سابق صدر شعبہ اردو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،علی گڑھ نے مفصل مقدمہ تحریر فرمایا ہے،جس میں انہوں نے ڈاکٹر صاحب کے اس مقالے کو اپنے طرز کا منفرد مقالہ قرار دیا ہے۔اندرونی صفحات میں موجود فلیپ میں ڈاکٹر رفاقت علی شاہد نے بھی اسے لائق تحسین اور ناقابل فراموش کاوش گردانا ہے۔یہ کتاب الوقار پبلی کیشنز لاہور سے ایک ہزار کی تعداد میں شائع ہوئی ہے اور اس کی قیمت 1500 پاکستانی روپے ہے۔
\"\"

Leave a Comment